شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے ‘‘من کی بات پروگرام کے 100ویں نشریہ’’ میں جے آئی ایم ایس، نئی دہلی کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ شرکت کی


من کی بات شہریوں کو وزیر اعظم سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کے قابل بناتی ہے: جناب سندھیا

Posted On: 30 APR 2023 8:38PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے نئی دہلی کے جگناتھ انٹرنیشنل مینجمنٹ اسکول (جے آئی ایم ایس) کالکاجی کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ آج ‘‘من کی بات’’ پروگرام کی 100ویں قسط کے نشریہ میں شرکت کی۔

بصیرت افروز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کردہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ پہلی بار 3 اکتوبر 2014 کو نشر کیا گیا تھا اور آج اس نے اپنی 100ویں قسط مکمل کرلی ہے۔ پچھلے نو سال میں یہ پروگرام 100 ملین سامعین تک پہنچ چکا ہے اور اسے 52 زبانوں اور بولیوں میں نشر کیا جاتا ہے جن میں 11 غیر ملکی زبانیں بھی شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NEKQ.jpg

پروگرام کے آغاز سے پہلے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ پچھلے نو سال میں من کی بات ایک ‘عوامی پروگرام’ بن گیا ہے اور ثقافت، گوناگونیت اور مکالمے کو فروغ دے کر قوم کو متحد کرنے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام اپنی نوعیت کے اعتبار سے جمہوری ہے اور ماہانہ بنیادوں پر شہریوں کو براہ راست وزیر اعظم سے رابطہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ کس طرح وزیراعظم نے پروگرام کو ایک ماہانہ قومی روایت بنا دیا ہے، جس سے لاکھوں لوگوں کو ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں حصہ لینے کی ترغیب ملتی ہے۔

من کی بات جیسے پلیٹ فارم نے وزیر اعظم کو شہریوں کے ساتھ ذاتی رابطہ قائم کرنے کے قابل بنایا ہے - جس میں وہ نہ صرف اپنے ذاتی خیالات کا اشتراک کرتے ہیں بلکہ لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہیں اور ملک کی تعمیر اور حکمرانی میں لوگوں کی شرکت کو فروغ دیتے ہیں۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے خطاب کے لیے شہریوں سے بار بار تجاویز بھی مانگی ہیں، جن کی مدد سے یہ پروگرام زمینی سطح سے مضبوط ہوا ہے۔

Description: A group of people sitting in a roomDescription automatically generated with low confidence

من کی بات نے صفائی ستھرائی، صحت، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف سے جڑے دیگر مسائل پر کمیونٹی قیادت میں کارروائی کو متحرک کیا ہے۔ وزیر موصوف نے پروگرام کو ‘ہندوستان کی مشترکہ شناخت’ قرار دیا کیونکہ اس پروگرام نے پانی کے تحفظ، خواتین اور بچوں کی ترقی، اعضاء کا عطیہ، کاروبار وغیرہ سے لے کر متعدد سماجی مسائل کا احاطہ کرکے ہندوستانی آبادی کو بااختیار بنایا ہے۔

آج من کی بات کے دوران اپنے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ‘من کی بات’ پروگرام کروڑوں ہندوستانیوں کی ‘من کی بات’ کا عکس ہے، یہ ان کے جذبات کا اظہار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘من کی بات’ نے انہیں لوگوں سے جڑنے کا ایک حل دیا اور یہ ان کے لیے محض ایک پروگرام نہیں بلکہ ایک روحانی سفر ہے۔ کچھ خاص لمحات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مقبول ‘‘سیلفی ود ڈوٹر’’ یعنی بیٹی کے ساتھ سیلفی مہم کے پیچھے کارفرما چہرہ جناب سنیل جگلان، منی پور کی محترمہ وجے شانتی جو اپنے منفرد لوٹس فائبر کے ذریعے خواتین کو روزگار فراہم کر رہی ہیں، اور ہیلنگ ہمالیہ فاؤنڈیشن کے بانی اور پروموٹر جناب پردیپ سنگوان کے بارے میں بات کی۔

Description: A group of people watching a person on a stageDescription automatically generated with low confidence

آئی آئی ایم، روہتک کے ایک سروے کے مطابق ہندوستان میں تقریباً 96 فیصد لوگ من کی بات سے واقف ہیں، 100 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے کم از کم ایک بار اس پروگرام کو سنا ہے، جبکہ تقریباً 23 کروڑ لوگوں نے پروگرام کو باقاعدگی سے دیکھا یا سنا ہے۔ من کی بات شہریوں کے رویے، خیالات اور ذہنی حالات پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے۔ 60 فیصد سامعین نے ملک کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 4673)


(Release ID: 1921008) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Marathi , Hindi