وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ کےتحت ویٹرنری کونسل آف انڈیا کے اشتراک سے مویشیوں کے علاج و معالجہ کے عالمی دن 2023 کا اہتمام کیا
مویشیوں کے علاج و معالجہ کے عالمی دن کا مقصد انسانی اور جانوروں کی صحت نیز ماحولیات میں مویشیوں کے علاج و معالجہ کے اہم کردار کو تسلیم کرنا اور اس کا جشن منانا ہے
جناب روپالا نے ویٹرنری کونسل آف انڈیا (وی سی آئی) پورٹل کا آغاز کیا، ایم ایس وی پی آر 2023 کا مسودہ جاری کیا اورجانوروں کےنامور ڈاکٹروں کی فہرست جاری کی
مویشیوں کے علاج و معالجہ کے عالمی دن - 2023 کا موضوع "مویشیوں کے علاج و معالجہ کے پیشے میں تنوع، مساوات اور شمولیت کو فروغ دینا" ہے
جنگلات کی صحت، وائلڈ لائف کے تحفظ اور انتظام کے لیےمویشیوں کے علاج و معالجہ سے متعلق مداخلت اور ہندوستانی فوج میں مویشیوں کے ڈاکٹروں کے کردار پر ایک تکنیکی اجلاس
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 1500 ویٹرنری اہلکار وں نے حصہ لیا؛مویشیوں کے 75 ڈاکٹروں کو اعزاز سے نوازا گیا
Posted On:
29 APR 2023 2:53PM by PIB Delhi
آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام، محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے ویٹرنری کونسل آف انڈیا کے قریبی تعاون سے 29 اپریل 2023 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں مویشیویں کے علاج و معالجہ کے عالمی دن - 2023 کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مقصد انسانی صحت اور جانوروں کی صحت نیز ماحولیات میں جانوروں کے ڈاکٹروں کے اہم کردار کا اعتراف کرنا اور انہیں اعزاز سے نوازنا تھا ۔ سال 2023 کے لیے مویشیوں کے علاج و معالجہ کے عالمی دن کا موضوع "مویشیوں کے علاج و معالجہ کے پیشے میں تنوع، مساوات اور شمولیت کو فروغ دینا" ہے۔
اس تقریب میں حکومت ہند کے ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی جناب پرشوتم روپالا مہمان خصوصی تھے۔ اس دوران ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ میں سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور ویٹرنری کونسل آف انڈیا (وی سی آئی) کے صدر ڈاکٹر امیش چندر شرما سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی جناب پرشوتم روپالا نے اجتماع سے خطاب کیا اور قومی معیشت میں مویشیوں کے شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کا مقصد لائیو سٹاک فارمنگ کو مزید موثر اور پائیدار بنانا ہے۔ اس شعبے میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے مختلف اسکیموں پر نظر ثانی اور تنظیم نو کی گئی ہے۔ وزارت اس شعبے کی مجموعی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے تقریب میں ملک بھر کے جانوروں کے ڈاکٹروں کی شرکت اور محکمہ کی سکیموں اور پروگراموں کے نفاذ میں ویٹرنری کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر جناب پرشوتم روپالا نے وی سی آئی پورٹل کا آغاز کیا، ایم ایس وی پی آر، 2023 کا مسودہ جاری کیا، اور مشہور و معروف ویٹرنری ڈاکٹروں کی فہرست جاری کی۔
ڈاکٹر ایس کے بالیان نے ہندوستان کے ویٹرنری ڈاکٹروں کے کردار پر روشنی ڈالی جو ملک کے زرعی شعبے کا ایک اہم حصہ یعنی مویشیوں کی صحت اور پیداواری صلاحیت کو یقینی بنا کر قومی معیشت میں اہم خدمات پیش کرتے ہیں۔
وی سی آئی کے صدر ڈاکٹر امیش چندر شرمانے مختلف ریاستوں سے آنے والے مہمانوں اور ویٹرنری حکام کا خیرمقدم کیا اور ویٹرنری کونسل آف انڈیا کے کام اور حالیہ اقدامات کے بارے میں اجتماع کو آگاہ کیا۔
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 1500 ویٹرنری اہلکاروں نے حصہ لیا، اور 75 ویٹرنری ڈاکٹروں کو بہترین ویٹرنری ڈاکٹر کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا۔ جنگلات کی صحت، وائلڈ لائف کے تحفظ اور انتظام کے لیےمویشیوں کے علاج و معالجہ سے متعلق مداخلت اور ہندوستانی فوج میں مویشیوں کے ڈاکٹروں کے کردار پر ایک تکنیکی اجلاس منعقد کیا گیا ۔
وی سی آئی کے سکریٹری نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے شرکت کرنے والے تمام معززین اور ویٹرنری حکام کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب تقریب کے لیے محکمہ کو مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
4646
(Release ID: 1920810)
Visitor Counter : 157