سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
امپیریل کالج لندن نے کالج میں زیر تعلیم بھارتی طلباء کے لیے 400,000 پونڈ مالیت کے وظائف کا اعلان کیا
کالج کے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ بھارت میں نوجوانوں کے لئے بہترین وقت ہے ، خاص طور پر کیونکہ وزیر اعظم مودی نے پچھلے 9 برسوں میں بہت سی خامیوں کو دور کیا ہے اور ایک ایسا ماحول پیدا کیا ہے ، جس میں نوجوان اپنی امنگوں کو حاصل کر سکتے ہیں
Posted On:
29 APR 2023 2:17PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنا لوجی ، زمینی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج برطانیہ میں امپیریل کالج لندن کا دورہ کیا اور کالج میں بھارتی طلباء کے ساتھ بات چیت کی۔
وزیر موصوف نے طلباء سے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے نو جوانوں پر مرکوز کئی پالیسیوں کے پیش نظر ، یہ شائد بہترین وقت ہے ، جو بھارت میں نوجوانوں اور طلباء کے لیے دستیاب ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے امپیریل کالج لندن کے دورے کے موقع پر، کالج انتظامیہ نے کالج میں زیر تعلیم بھارتی طلبا کے لیے 400000 پونڈ کے وظائف کا اعلان کیا ، جس میں سے 50 فی صد وظائف بھارت کی طالبات کو دیئے جائیں گے ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انہیں یوروپ کی ایک ایسی انتہائی اختراعی یونیورسٹی میں سے ایک میں آنے پر بے حد خوشی ہے ، جس نے دنیا کو دیگر چیزوں کے علاوہ ، پینسلین، ہولوگرافی اور فائبر آپٹکس بھی دیئے ہیں۔
امپیریل کالج لندن ، انگلینڈ کے لندن میں ایک سرکاری تحقیقی یونیورسٹی ہے۔ یہ تحقیقی نتائج میں برطانیہ میں پہلے درجے پر آتی ہے اور تحقیقی ماحول کے لئے برطانیہ کی پہلی یونیورسٹی ہے اور رسل گروپ کی یونیورسٹیوں میں تحقیقی اثرات کی پہلی یونیورسٹی ہے ۔ یہ ایم ایس اور پارکنسنز کے ٹشو بینک کا گھر بھی ہے ، جو ’ مرکزی اعصابی نظام کے خلیوں کے نمونوں پر مبنی ایک ذخیرہ ہے ، جسے کثیر سکلیروسیس والے افراد کے ذریعے عطیہ کیا گیا ہے اور جو پارکنسنز کی بیماری اور متعلقہ حالات میں پیدا ہوتے ہیں ‘ ۔ یہ ایک ایسے کلیکشن کا بھی حصہ ہے ، جو برطانیہ کا سب سے بڑا دماغ کا بینک ہے ، جس میں تقریباً 1650 نمونے 80 ڈگری سیلسیس پر محفوظ رکھے گئے ہیں اور یہ پوری دنیا کے 100 سے زیادہ مختلف اداروں میں تحقیقی پروجیکٹوں کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔
پچھلے پانچ سالوں میں امپیریل اکیڈمکس نے 300 سے زیادہ بھارتی اداروں میں شراکت داروں کے ساتھ صرف 1,200 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں مشترکہ طور پر تصنیف کیں۔ تحقیقی شراکت داروں میں بنگلور کا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، کرسچن میڈیکل کالج، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بمبئی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کھڑگپور، بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ شامل ہیں۔ اس وقت کالج میں 700 بھارتی طلباء ہیں اور بھارت میں 3,000 سے زیادہ سابق طلباء کی کمیونٹی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تقریباً ایک گھنٹے تک بھارتی طلبا کے ساتھ بات چیت کی اور کہا کہ بھارت میں یہ وقت نوجوانوں کے لیے بہترین وقتوں میں سے ایک ہے ، خاص طور پر اس لیے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 9 سالوں میں بہت سی خامیوں کو دور کیا ہے ، بہت سے رکاوٹ ڈالنے والے ضابطوں کو ختم کیا ہے اور ایک قابل عمل ماحول بنایا ہے جہاں نوجوان اپنی امنگوں کو حاصل کر سکتے ہیں ۔
وزیر موصوف نے خلائی سیکٹر کی مثال پیش کی ، جو نجی شرکاء کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اب خلائی شعبے میں بھی سینکڑوں اسٹارٹ اپس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ تحریک کو ، وزیر اعظم مودی نے ذاتی طور پر فروغ دیا ہے ، جس کے نتیجے میں یہ تعداد 350 سے بڑھ کر 90,000 سے زیادہ ہو گئی ہے ، جس میں 100 سے زیادہ یونیکورن ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بایوٹیک سیکٹر ، جسے پہلے نظر انداز کیا گیا تھا ، موجودہ حکومت نے اس پر بھی توجہ دی ہے اور خاص طور پر ویکسین کی کامیابی کے بعد طلباء اس میں زیادہ دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، 2014 ء میں ، جہاں 50 اسٹارٹ اپس تھے ، اب تقریباً 6000 بایو اسٹارٹ اپس موجود ہیں ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ امپیریل کالج لندن ، بھارت سے آئے نو جوان طلباء کا ، اُن کی پوری زندگی کے لیے ایک یاد گار تعلیمی ادارہ رہے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کو واپس اپنے ملک جانا چاہیئے اور یہاں حاصل ہونے والی تعلیم اور علم کو ملک کے لیے وقف کرنا چاہیئے ۔
وزیر موصوف نے اس بات کا اجاگر کیا کہ بھارت تیسرے سب سے بڑے عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے طور پر ابھرا ہے، جو سالانہ 12-15 فی صد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر اثر پیدا کرنے کے لیے مختلف پروگراموں کے ذریعے انڈیا-امپیریل کنیکٹ کو بڑھانے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بار بار بھارتی طلباء سے اگلے 25 سال کے لئے تیار ہونے پر زور دیا ہے کیونکہ آزاد بھارت 100 برس پورے کر رہا ہے۔
وزیر موصوف نے یہ کہتے ہوئے اختتام کیا کہ واپس جانے اور سائنس اور ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مزید تحقیقی کیریئر کے حصول میں دلچسپی رکھنے والے طلباء کے لیے ملک میں کئی نئے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ برطانیہ کے 6 روزہ دورے پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ایک اعلیٰ سطحی سرکاری بھارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 4644
(Release ID: 1920762)
Visitor Counter : 161