بھاری صنعتوں کی وزارت
حرارتی بجلی پروجیکٹوں کی بروقت تعمیل میں منظم بہتری کی ضرورت ہے: بھاری صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
شمالی کرن پورہ اور پتراتو پروجیکٹوں کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر نے بی ایچ ای ایل کے ذریعہ مکمل کئے گئے تھرمل پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
Posted On:
28 APR 2023 6:14PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہا ہے کہ اعلیٰ قدر والے قومی اہمیت کےحامل بجلی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے منظم اصلاحات اور پروجیکٹ کے لئے مخصوص ٹیموں کی تشکیل کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ (بی ایچ ای ایل) کے ذریعہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی یوٹیلٹیز کے لیے تعمیل کئے جارہے زیر تعمیر حرارتی بجلی پروجیکٹس کا جائزہ لیتے ہوئے یہ بات کہی۔
ڈاکٹر پانڈے نے یہ بھی بتایا کہ شمالی کرن پورہ اور پتراتو جیسے پروجیکٹوں کو جلد از جلد شروع کرنے کے لیے اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔
بھارتی صنعت کے مرکزی وزیرنے کہا کہ یہ پروجیکٹ قومی اہمیت کے حامل ہیں، جن میں بنگلہ دیش میں بنگلہ دیش انڈیا فرینڈشپ پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ (بی آئی ایف پی سی ایل ) کے ذریعے تیار کیا جارہا میتری تھرمل پرجیکٹ بھی شامل ہے اور بی ایچ ای ایل کے ذریعہ تعمیل کیاجارہا ہے ۔ سی ایم ڈی، ڈائریکٹر (بجلی اور انسانی وسائل –اضافی چارج ) اور بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ کے دیگر افسران نے پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھاری صنعت کے وزیر کو جانکاری دی ۔ انہوں نے کچھ پروجیکٹوں میں بہت زیادہ تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر کو فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
ڈاکٹر پانڈے نے اس کے علاوہ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر، یوٹیلٹیز کے ساتھ قریبی تال میل میں پروجیکٹوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے ملک کے پہلے ایئر کولڈ کنڈینسر ( اے سی سی) کے ساتھ میتری بنگلہ دیش پروجیکٹ کے یونٹ نمبر 1، شمالی کرن پورہ پاور پروجیکٹ (این کے پی پی) کی کمیشننگ یونٹ نمبر ۔1 میں بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس سلسلے میں، مرکزی وزیر نے بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ کو اکتوبر، 2023 تک شمالی کرن پورہ پاور پروجیکٹ کی دوسری یونٹ اور مارچ 2024 تک تیسری یونٹ کو شروع کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ 800 میگاواٹ بوائلر اور ٹربائنز کی واحد ہندوستانی کمپنی اور مینوفیکچرر ہے جس نے ای پی سی موڈ میں 800 میگاواٹ یونٹ ریٹنگ کے ساتھ پروجیکٹوں پر عمل درآمد کیا ہے ۔چالو/ زیر تعمیر،800 میگاواٹ کے 37 سیٹوں میں سے 25 سیٹوں کا بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ کو آرڈر دیا گیا ہے اور باقی درآمدکیا جاتا ہے۔ بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ نے ہندوستان میں ایک معیار بھی قائم کیا ہے اور اس کا کوٹھا گوڈم میں 800 میگاواٹ پاور پلانٹ پر سب سے تیز عمل درآمد کرنے کا ریکارڈ ہے۔
تھرمل پاور پراجیکٹوں کی کم ہوتی مانگ کے ساتھ، مصنوعات کو متنوع بنانے کی اپنی کوشش میں بھارت ہیوی الیکٹریکلز لمیٹڈ کو حال ہی میں 80 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے آرڈر ملے ہیں ۔
میٹنگ میں بھاری صنعت کی وزارت کے سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 4628)
(Release ID: 1920677)
Visitor Counter : 123