وزارت دفاع

امپھال، بھارتی بحریہ کا پروجیکٹ 15 بی کلاس کا تیسرا بحری جہاز پہلی سمندری آزمائش کے لیے سفر پر روانہ ہوا

Posted On: 28 APR 2023 6:26PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے پروجیکٹ 15 بی کلاس کے تیسرے دیسی سٹیلتھ ڈسٹرائر امپھال نے آج اپنی پہلا سمندری سفر شروع کیا۔ اس جہاز میں کئی خاص ٹکنالوجیاں اور اعلی دیسی مواد شامل ہے اور اسے بحریہ کے جنگی جہاز کے ڈیزائن بیورو نے ان ہاؤس ڈیزائن کیا ہے اور مزگان ڈاک لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) کے ذریعہ تعمیر کیا گیا ہے۔

امپھال کو شمال مشرق کے شہر کے نام پر رکھا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا اور جدید ترین تباہ کن جہاز ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہوگا۔ اس طرح امپھال قومی سلامتی اور ترقی میں شمال مشرقی خطے اور ریاست منی پور کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور شراکت کی مناسب علامت ہوگی۔

امپھال بھارتی بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ دسمبر 2022 میں اس کے پیش رو آئی این ایس مورموگاو اور پانچویں پروجیکٹ 75 آبدوز آئی این ایس واگیر کے ساتھ، امپھال کی بحری آزمائش کا آغاز ایک مضبوط، جدید اور خود کفیل بھارت کی تعمیر میں ایم ڈی ایل کے مسلسل تعاون میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

**

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4627



(Release ID: 1920635) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Manipuri