شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کے سکیورٹی بیورو نے اپنا 37 واں یوم تاسیس منایا
جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا- سیکورٹی کی ذمہ داری سبھی پرہوتی ہے
متعلقہ فریقوں کو نئی ٹیکنالوجیز کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کام کاج کے سخت معیاری طورطریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے
مرکزی وزیر نے مختلف زمروں میں بہترین اسکرینرز کے طور پر منتخب کئے گئے اسکرینرز کو ایوارڈ پیش کئے
Posted On:
27 APR 2023 4:13PM by PIB Delhi
شہری ہوا بازی کی سکیورٹی سے متعلق قومی ریگولیٹر ، شہری ہوابازی کے بیورو (بی سی اے ایس) نے آج نئی دہلی میں اپنا 37 واں یوم تاسیس منایا۔ دو روزہ پروگرام کے افتتاحی اجلاس کے دوران، شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے مختلف زمروں میں بہترین اسکرینرز کے طور پر منتخب ملازمین کو ایوارڈز بھی عطا کیے۔ جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ کے ذریعہ شہری ہوابازی کی سکیورٹی کے بیورو کے افسران کو یوم جمہوریہ 2022 کے موقع پرامتیازی خدمات کے لئے پریزیڈنٹ پولیس میڈل یافتہ اور یوم جمہوریہ 2023 کے موقع پر قابل تعریف ٰ خدمات کے لیے پولیس میڈل حاصل کرنے والے افسران کی عزت افزائی کرکے میڈل عطا کئے گئے۔
شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ہوا بازی کے شعبے میں سکیورٹی سب سے اہم پہلوؤں میں سے ایک ہے اور پرواز کے آپریشن کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری سبھی کی ہوتی ہے۔
جنرل (ڈاکٹر) وی کے۔ سنگھ نے کہا کہ شہری ہوابازی کی سکیورٹی کا بیورو سبھی فضائی مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے تئیں ایک اہم یقین دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقوں کو نئی ٹیکنالوجیز کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کاج کے سخت معیاری طور طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔
شہری ہوا بازی کی وزارت میں سکریٹری جناب راجیو بنسل نے بھی اس پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا شہری ہوابازی کا شعبہ ہے اور اگر دنیا کو ہوا بازی کی صنعت میں آگے جاناہے تو یہ ذمہ داری ہندوستان کے کندھوں پر ہی ہوگی۔
راجیو بنسل نے کہا کہ آنے والے وقت میں مسافروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے مقصد سے ہوائی اڈوں میں اور زیادہ تکنیکی سہولیات کا استعمال کیا جائے گا ۔
شہری ہوابازی کی سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب ذوالفقار حسن نے بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری ہوابازی کے سکیورٹی بیورو کا وجود ہوابازی کے شعبے کو خامیوں سے پاک بنانے کے لئے ہوا تھا ۔ یہ ادارہ اب 20 علاقائی دفاتر کے ساتھ آل انڈیا سطح پر موجودگی درج کراتا ہے۔
شہری ہوا بازی سکیورٹی بیورو کا قیام جنوری 1978 میں شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) میں ایک سیل کے طور پر عمل میں آیا تھا۔ تنظیم 10 ستمبر 1976 کو انڈین ایئر لائنز کی پرواز کے ہائی جیکنگ کے مدنظر تشکیل دی گئی پانڈے کمیٹی کی سفارش پر اس ادارے کے قیام کی تجویز پیش کی گئی تھی۔
بی سی اے ایس کا مقصد غیرقانونی مداخلت کی حرکتوں کے خلاف شہری ہوابازی کے آپریشن کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس بیورو پر ہندوستان کے لیے/سے آپریٹ ہونے والی شہری پروازوں کے تعلق سے سکیورٹی کے مقصد سے معیارات طے کرنے اور باقاعدہ معائنہ اور سکیورٹی آڈٹ کے توسط سے ان کی تعمیل کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 4580)
(Release ID: 1920375)
Visitor Counter : 133