وزارت دفاع
وزیر دفاع نے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کے شانہ بہ شانہ قزاخستان اور تاجکستان کے اپنے ہم مناصب کے ساتھ باہمی میٹنگوں کا اہتمام کیا
Posted On:
27 APR 2023 7:12PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 27 اپریل 2023 کو نئی دہلی میں قزاخستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل روسلان زاکسلیہ کوف اور تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیرالی مرزو کے ساتھ علیحدہ علیحدہ باہمی میٹنگوں کا اہتمام کیا۔ دونوں وزرائے دفاع سے بات چیت کے دوران قزاخستان اور تاجکستان کے ساتھ بھارت کے دفاعی تعاون کا مکمل تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی توسیع کے طور طریقوں شناخت کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ میں باہمی مفادات سے متعلق دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیے گئے۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 28 اپریل، 2023 کو منعقد ہونے والی وزرائے دفاع کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے تمام وزرائے دفاع، جناب راجناتھ سنگھ کی دعوت پر دہلی آرہے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4585
(Release ID: 1920349)
Visitor Counter : 134