امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

فریدآباد میں خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمہ کا دو روزہ چنتن شیور کا آغاز


عوامی نظام تقسیم  میں بہتری پر تبادلہ خیال ہوگا

Posted On: 27 APR 2023 3:54PM by PIB Delhi

خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمہ (ڈی ایف پی ڈی) نے آج سے ہریانہ کے فرید آباد، میں دو روزہ چنتن شیور کا اہتمام کیا ہے۔ تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک، عوامی نظام  تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل آخری دن چنتن شیور میں شرکت کریں گے۔

محکمہ نے دو روزہ پروگرام کے دوران  بحث مباحثہ کے لئے چار  وسیع موضوعات  رکھے ہیں ۔ عوامی نظام تقسیم ،غذائی تحفظ اور آب و ہوا  کے موافق بنانے کے لئے مختلف مقاصد (بنیادی طور پر موٹے اناج  کے ذریعے) کو کیسے سہل بنا سکتے ہیں ۔ عوامی نظام تقسیم   کس طرح  سے زیادہ  سے زیادہ صارفین پر مرکوز ہو سکتا ہے۔ متنوع، صارفین پر مرکوز اور خوراک کی فراہمی کے مقصد کو پورا کرنے والی  اور وژن@  2047 کے مطابق  لچکدار، مضبوط اور شفاف سپلائی چین کیسے بنائیں ؟

چنتن شیور کا مقصد انتظامی امور پر گہرائی سے غور کرنا ہے اور عوامی امنگوں سے جڑے رہنے  کے ساتھ ساتھ حکومت کے لیے نئے اہداف طے کرنا ہے۔ انتظامی عمل کے ساتھ ساتھ  ہدف کا تعین، تجربہ مشترک کرنے اور حکمرانی کے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک بامعنی اور انٹرایکٹو پلیٹ فارم  فراہم کرنا ہے۔

چنتن شیور کے لیے مقررہ  اہداف کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں اور اختراع کی حوصلہ افزائی کرنا، اجارہ داری پر قابو پانا / بھائی چارے کو فروغ دینا، ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھانا،  لیک سے ہٹ کر حل تلاش کرنا، حکمرانی میں زیادہ شفافیت  ، غیرجانبداری  برتنا، سول سروسز  کو فعال   اور پیشہ ورانہ بنانا، بہترین طور طریقوں کو مشترک کرنا –دوسروں سے سیکھنا ، علم  میں اضافہ کرنا اور  قیادت وغیرہ کو فروغ دینا شامل ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4581)



(Release ID: 1920328) Visitor Counter : 92


Read this release in: Telugu , English , Hindi