امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں 'قومی کنکلیو: من کی بات @100' کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا



اس موقع پر جناب امت شاہ نے یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوان نسل کو من کی بات کے ذریعے جوڑ کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور آل انڈیا ریڈیو کو ایک نئی زندگی عطا کی

من کی بات پروگرام جمہوریت کی بنیاد پر کھڑا ہے اور جمہوریت کا ایک اہم پہلو عوام اور لیڈر کے درمیان مکالمہ ہے، یہ مکالمہ جتنا مضبوط اور بامعنی ہوگا، جمہوریت کی بنیاد اتنی ہی مضبوط اور کامیاب ہوگی

جناب مودی نے اس پروگرام کے ذریعے ملک کی مثبت توانائی، تخلیقی طاقت اور روحانی طاقت کو ایک پلیٹ فارم دیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پدم ایوارڈز کو جمہوری شکل دی ہے، پہلے پدم ایوارڈ سفارشات اور لوگوں کے اثر و رسوخ کی بنیاد پر دیے جاتے تھے، آج پدم ایوارڈ شفاف طریقے سے عام آدمی کو دیئے جاتے ہیں، جنہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایک پرفیکٹ کمیونیکیٹر ہیں، ان جیسا کمیونیکیشن ہنر والا لیڈر پوری دنیا میں کم ہی نظر آتا ہے

جناب شاہ نے کہا کہ من کی بات ایک  پی ای آر ایف ای سی ٹی (پرفیکٹ)  مواصلات ہے، جس کا مطلب ہے پی- پیس، ای -ایمپاورمنٹ، آر-  ریفلیکٹیو، ایف-  فیسٹیو، ای-  اکنامک ڈیولپمنٹ، سی-  کیئرنگ اور ٹی - تھاٹ فل

من کی بات پروگرام ملک کی تمام زبانوں میں دستیاب ہے اور کروڑوں لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بن گیا ہے

لداخ اور لکشدیپ سے لے کر شمال مشرق اور پنجاب تک، کسانوں سے لے کر سائنس تک، سیلف ہیلپ گروپس سے لے کر اسٹارٹ اپ تک اور کوآپریٹیو سے لے کر خلاء تک، بشمول افراد اور تنظیموں تک، جناب مودی نے اس پروگرام کے ذریعے 99 اقساط میں ہر شعبے کو چھو لیا ہے

وزیر اعظم مودی نےاس پروگرام کے ذریعہ  عوامی بیداری اور سماجی تبدیلی سے متعلق بہت سے اقدامات کی کامیابی کو یقینی بنایا ہے جیسے کہ سوچھ بھارت، فِٹ انڈیا، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، پانی کا تحفظ، ووکل فار لوکل، خود کفیل ہندوستان، سگمیا بھارت اور ثقافتی ورثے کا فروغ

من کی بات کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو دیویانگ نہ کہ 'معذور'کہہ کر عزت دی گئی  اور  سماج کی ترقی سے جوڑ دیا گیا، کھادی صرف ایک کپڑا نہیں بلکہ ایک آئیڈیا ہے اور مہاتما گاندھی کے بعد یہ نظریہ سب سے زیادہ جناب مودی کی طرف سے

 مقبول بنایا گیا  ہے

من کی بات میں ہندوستان کے بہت سے تہواروں کا ذکر کے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے "ایک بھارت، شریشٹھ بھارت" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے

جناب مودی نے من کی بات کے ذریعے کئی ہندوستانی کھیلوں کو زندہ کیا ہے

یہ ایسا انوکھا پروگرام ہے جس میں ملک کے وزیر اعظم 9 سال سے عوام سے رابطہ کر رہے ہیں لیکن کبھی کسی سیاسی بات کا ذکر نہیں کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہندوستان کی جمہوریت میں 2 اہم شراکتیں ہیں - انہوں نے ہمارے جمہوری نظام کو ذات پرستی، اقربا پروری اور خوشامد سے آزاد کرایا اور اسے کارکردگی کی سیاست کی طرف لے گئے

Posted On: 27 APR 2023 2:33PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں 'قومی کنکلیو: من کی بات @100' کے اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ جناب امت شاہ نے اس موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر، مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو، وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری اور اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا سمیت کئی معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y7M8.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب من کی بات اپنی 100ویں قسط کو پہنچ رہی ہے، جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک شاندار تجربہ ہے جس میں ہندوستان جیسے  ایک بڑے ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے اور جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں لوگوں کے تعاون کو تسلیم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ابلاغ عامہ کے بہت سے ذرائع ہوتے ہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات کے ذریعے لوگوں سے منسلک ہونے کے لیے آل انڈیا ریڈیو کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو ہندوستان کے لوگوں کی روح کی آواز ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ بدلتے وقت اور مواصلات کے مختلف ذرائع کی وجہ سے لوگ آل انڈیا ریڈیو کو تقریباً بھول چکے تھے، لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات کے ذریعے نوجوان نسل کو جوڑا ہے اور آل انڈیا ریڈیو کو نئی زندگی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب مودی نے آل انڈیا ریڈیو کو ابلاغ  کا ذریعہ بنایا اور اسے ملک کے ہر گھر اور گاؤں تک پہنچایا۔

مرکزی وزیر داخلہ اور  امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ یہ شاندار پروگرام جمہوریت کی بنیاد پر کھڑا ہے اور جمہوریت کے اہم پہلوؤں میں سے ایک عوام اور لیڈر کے درمیان مکالمہ ہے۔ من کی بات پروگرام جمہوریت کی بنیاد پر کھڑا ہے اور جمہوریت کا ایک اہم پہلو عوام اور لیڈر کے درمیان مکالمہ ہے، یہ مکالمہ جتنا مضبوط اور بامعنی ہوگا، جمہوریت کی بنیاد اتنی ہی مضبوط اور کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات اسی وقت مل سکتے ہیں جب قائد اور عوام کے درمیان مکالمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا انوکھا پروگرام ہے جس میں ملک کے وزیراعظم 9 سال سے عوام سے رابطہ کر رہے ہیں لیکن ایک بھی سیاسی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں جناب مودی نے ملک کی مثبت توانائی، تخلیقی طاقت اور روحانی طاقت کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں یہ طاقتیں متحد اور انعام یافتہ نہ ہوں وہاں جمہوریت کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے من کی بات کی 99 اقساط کے ذریعے جمہوریت کے اس منتر کو نچلی سطح تک پہنچایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TJE6.jpg

جناب شاہ نے کہا کہ جناب مودی نے پدم ایوارڈز کو جمہوری بنایا ہے، جو پہلے سفارشات پر مبنی تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جمہوریت میں یہ بڑی تبدیلی لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ من کی بات کے ذریعے جناب مودی نے بہت سے لوگوں اور تنظیموں کو ساتھ لیا ہے جو سماج کے اندر چھوٹے چھوٹے تجربات کرتے ہیں، کئی شعبوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں، سماج کو مثبت نظریہ سے دیکھتے ہیں اور سماج کو، عوام کو صحیح سمت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سماج کو بااختیار بنانے کے لیے من کی بات کا استعمال کیا اور آل انڈیا ریڈیو کو ایک نئی زندگی دی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی سیاست میں مواصلات کی مہارت کو بہت اچھی طرح سے مربوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایک پرفیکٹ کمیونیکیٹر ہیں اور ان جیسا مواصلات  ہنر والا لیڈر پوری دنیا میں کم ہی نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ من کی بات کی 99 اقساط کے مواد میں کہیں بھی سیاسی مقصد نظر نہیں آتا اور اس کا مقصد پوری طرح سے معاشرے کو مضبوط کرنا ہے۔ ملک کی ہر زبان میں ‘من کی بات’ پروگرام ملک کے کروڑوں لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ من کی بات میں پورے ہندوستان میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ اور لکشدیپ سے لے کر شمال مشرق اور پنجاب تک، کسانوں سے لے کر سائنس تک، سیلف ہیلپ گروپس سے لے کر اسٹارٹ اپ تک اور کوآپریٹیو سے لے کر خلا تک، اس پروگرام کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے افراد، تنظیموں  اور ہر شعبے کو بھی شامل کرنے کی ایک بہت کامیاب کوشش کی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس کوشش نے لوگوں پر وسیع اور زبردست  اثر چھوڑا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038008.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ 3 اکتوبر 2014 کو شروع ہونے والے من کی بات پروگرام کو آل انڈیا ریڈیو کے 501 ریڈیو اسٹیشنوں کے ذریعے 23 زبانوں اور 29 بولیوں میں لوگ سنتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ 11 غیر ملکی زبانوں میں بھی نشر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس پروگرام کے ذریعہ  عوامی بیداری اور سماجی تبدیلی سے متعلق بہت سے اقدامات کی کامیابی کو یقینی بنایا ہے جیسے کہ سوچھ بھارت، فٹ انڈیا، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، پانی کے تحفظ، ووکل فار لوکل، خود کفیل  بھارت، سگمیا بھارت اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ہندوستان کو ترقی اور سماجی تبدیلی کی راہ پر لے جا رہے ہیں۔ آئی آئی ایم روہتک کے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب شاہ نے کہا کہ من کی بات سننے والے 62 فیصد لوگ 19 سے 34 سال کی عمر کے ہیں، ملک کی نوجوان نسل آل انڈیا ریڈیو سے خود کو منسلک کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، تقریباً 23 کروڑ لوگ ہر قسط کے ساتھ مصروف ہوتے ہیں اور ملک میں تقریباً 100 کروڑ لوگوں نے من کی بات کو کم از کم ایک بار سنا ہے، جو اس پروگرام کی بڑی رسائی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی یہ کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایسے لیڈر ہیں جو ہر مسئلے کو موقع میں تبدیل کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی حکومتوں نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ لڑی، لیکن ہندوستان میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند، ریاستی حکومتوں اور 130 کروڑ لوگوں نے مل کر یہ جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے پروگراموں، کوششوں اور اقدامات کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوام کو اس لڑائی سے جوڑا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کو 130 کروڑ لوگوں کی اجتماعی لڑائی میں بدل دیا اور من کی بات پروگرام نے اس میں بڑا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ من کی بات کے ذریعے ایسا ڈائیلاگ سسٹم قائم کیا گیا جس کے ذریعے لوگوں نے اسے قبول کیا اور اس اجتماعی لڑائی میں شراکت دار بن گئے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ 700 سے زیادہ تعاون کرنے والوں اور 270 تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرکے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان میں سماج کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کی تحریک اور اعتماد پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ من کی بات پروگرام نے "واسودھیوکٹمبکم" کے تصور کو عملی جامہ پہنایا ہے  اور ارجنٹینا، منگولیا، آسٹریلیا، مالی، یونان، عمان، گیانا اور جاپان سمیت کئی ممالک تک پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مواصلاتی مہارت میں 4 اہم ستون ہیں - یہ جذباتی، روحانی، فکری اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ ایک  پی ای  آر ایف ای سی ٹی  (پرفیکٹ) مواصلات ہے، جس کا مطلب ہے پی- پیس، ای- ایمپاورمنٹ، آر-  ریفلیکٹیو، ایف - فیسٹیو، ای - اکنامیکل ڈیولپمنٹ، سی-  کیئرنگ اور ٹی - تھاٹفل۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر نے کہا کہ نومبر، 2022 کے من کی بات کے ایپیسوڈ میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی -  20 کی ہندوستان کی صدارت کے بارے میں بات کی اور وسودھیو کٹمبکم کے تصور کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی امن کی اپیل کی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی اپنی من کی بات کے دوران روحانی اور عالمی امن کی ثنویت  بارے میں بات کی ہے اور ہمارے پرانوں کے رازوں کو لوگوں کے سامنے رکھا ہے۔ 92ویں قسط کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’پوشن ماہ‘ کے مشاہدے کے ذریعے لوگوں میں غذائیت کی کمی کے مسئلے پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی اسٹارٹ اپ انڈیا کے بارے میں غلط فہمی کو دور کیا ہے اور من کی بات کے ذریعے تعاون پر مبنی تحریک کو تیز کرنے کا کام کیا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ من کی بات کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو دیویانگ نہ کہ ’معذور‘کہہ کر عزت دی گئی اور سماج کی ترقی سے منسلک کیا گیا، ۔ انہوں نے کہا کہ من کی بات میں ہندوستان کے بہت سے تہواروں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے  کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 ستمبر 2017 کے ایپی سوڈ کے دوران وزیر اعظم مودی نے ذکر کیا کہ کھادی صرف ایک کپڑا نہیں ہے بلکہ ایک آئیڈیا ہے اور مہاتما گاندھی کے بعد اس آئیڈیا کو سب سے زیادہ جناب مودی نے مقبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات کے ذریعے دیہی معیشت کو فروغ دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب وزیر اعظم  مودی نے ہندوستانی کھلونوں کے بارے میں بات کی تو کھلونوں کی درآمد 19- 2018 میں 371 ملین ڈالر سے 22-2021 میں 70 فیصد کم ہو کر 110 ملین ڈالر رہ گئی، جب کہ ہندوستانی کھلونوں کی برآمدات 202 ملین ڈالر سے بڑھ کر 326 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اب بچے ہندوستانی کھلونوں سے کھیلتے ہیں اور یہ من کی بات کا زبردست  اثر دکھاتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ موسیقی کے آلات کے ذکر کے بعد، آلات موسیقی کی برآمد میں آٹھ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ان کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اگر آپ من کی بات کو غور سے سنتے ہیں تو یہ الفاظ ایسے لگتے ہیں جیسے کسی خیال رکھنے والے والدین کی طرف سے آئے ہوں، جیسے ہمارے خاندان کے کوئی بزرگ ہمیں مشورہ دے رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات کے ذریعے بہت سے ہندوستانی کھیلوں کو زندہ کرنے میں مدد کی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہندوستان کی جمہوریت میں 2 بڑی شراکتیں ہیں - جناب مودی نے ہمارے جمہوری نظام کو ذات پرستی، اقربا پروری اور خوشامد سے آزاد کرایا ہے اور اسے کارکردگی کی سیاست کی طرف لے گیے  ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دور حاضر کی انتہائی متعلقہ انداز میں کامیابی کے ساتھ تشریح کی اور معاشرے کے سامنے ہماری روایات کو بھی تازہ تشریح کے ساتھ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ من کی بات جمہوریت کو مضبوط کرنے، فرد اور معاشرے کو پلیٹ فارم فراہم کرنے، نیک شہریوں کی کوششوں کو نکھارنے اور ان کا صلہ دینے کے لیے ایک مضبوط ابلاغی ذریعہ کے طور پر ابھرا ہے۔

*************

 

 

( ش ح ۔ ا ک۔ رب(

U. No.4564



(Release ID: 1920186) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Manipuri