سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے کو زیادہ مؤثر اور وسیع علاقہ پر محیط بنانے کی غرض سے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ اور آرٹ آف لیونگ کے درمیان آج  نشہ مکت بھارت ابھیان- مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے


اہمیت کا حامل نشہ مکت بھارت ابھیان، فی الحال ملک کے 372 اضلاع میں جاری ہے

این ایم بی اے کے تحت ایک خصوصی پہل، مذہبی؍ روحانی تنظیموں کے مابین رفاقت اور شراکت ہے تاکہ مختلف النوع سرگرمیاں انجام دی جاسکیں

’’ نشہ مکت بھارت اور نشہ مکت دنیا‘‘ پر زور دیا جارہا ہے: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر

Posted On: 26 APR 2023 6:31PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں آرٹ آف لیونگ کے ساتھ ا یک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار اور گرو دیو سری سری روی شنکر جی اور آرٹ آف لیونگ انتظامیہ کے دیگر سرکردہ ارکان بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ سکریٹری جناب سوربھ گرگ، ایڈیشنل سکریٹری جناب سریندر سنگھ، جوائنٹ سکریٹری محترمہ رادھیکا چکراورتی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارت کے محکمے کے دیگر سینئر افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

1.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے کہا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے آرٹ آف لیونگ کے ساتھ اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں تاکہ نوجوانوں، خواتین اور طلبا وغیرہ کے مابین نشہ مکت بھارت ابھیان کے پیغام کی تشہیر کی جاسکے۔ اس مفاہمت نامہ پر دستخط کئے جانے کے ساتھ ہی، نشہ مکت بھارت ابھیان کو بھارت کو نشہ آور اشیا اور منشیات کے تئیں حساس بنانے میں تقویت بہم فراہم ہوگی۔ حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای)، منشیات کی مانگ کی لعنت کو ختم کرنے کے مقصد سے، منشیات کی مانگ میں کمی کرنے کی غرض سے قومی منصوبہ عمل (این اے پی ڈی ڈی آر) کا نفاذ کررہی ہے۔

2.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ایک سرپرست اسکیم ہے، جس کے تحت ریاستوں کی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، تاکہ وہ تدارتی تعلیم اور بیداری پیدا کرسکیں، صلاحیت سازی کرسکیں، ہنرمندی کا فروغ کرسکیں اور نشہ کی لت سے چھٹکارہ حاصل کرچکے افراد کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرسکیں اور ان کے لئے ذریعہ معاش میں معاونت کرسکیں۔

3.jpg

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ایک جرأت مندانہ اور اہمیت کا حامل پروگرام نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کا آغاز کیا ہے۔ یہ ابھیان سردست 372 نشان زد اضلاع میں جاری ہے۔ اس کے لئے 8000 ماسٹر رضاکاروں کو منتخب کرکے انہیں ابھیان سے متعلق سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے لئے تربیت فراہم کی گئی ہے۔ اس ابھیان کی سرگرمیوں  اور نشہ آور اشیا کے استعمال کے خلاف زمینی سطح پر بیداری پیدا کرنے سے متعلق سرگرمیوں میں  3کروڑ 13 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے سرگرمی سے شرکت کی ہے۔ اس کے علاوہ ابھیان کے ساتھ لگ بھگ 4000 سے زیادہ یووا منڈل، این وائی کے ایس اور این ایس ایس رضاکار اور بہت سے یوتھ کلب بھی وابستہ رہے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ 2 کروڑ 9 لاکھ سے زیادہ خواتین نے، آنگن واڑی اور آشا کارکنان، اے این ایمز ، مہیلا منڈلس اور خواتین کی ایس ایچ جیز کے ذریعہ زیادہ بڑے پیمانے پر برادری سے رابطہ قائم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیاہے۔

**********

)ش ح ۔ ع م۔ ع ر)

U-4561


(Release ID: 1920167) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Hindi , Punjabi