وزارت خزانہ
اُنیسویں ایس سی او آئی بی سی کونسل کی میٹنگ گوا میں منعقد ہوئی
ہندوستان 2070 تک خالص صفر کاربن کے اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے راستے پر گامزن: سکریٹری، ڈی ایف ایس
ہندوستان بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کے ساتھ پائیدار ترقی کی رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہے: ایم ڈی، آئی آئی ایف سی ایل
Posted On:
26 APR 2023 5:13PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدارت میں شنگھائی تعاون تنظیم انٹربینک کنسورشیم(ایس سی او آئی بی سی) کی انیسویں کونسل میٹنگ آج گوا میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں رکن بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ، جن میں ڈیولپمنٹ بینک آف قزاقستان، چائنا ڈیولپمنٹ بینک، آر ایس کے بینک (کرغزستان)، حبیب بینک لمیٹڈ (پاکستان)، وی ای بی، آر ایف (روس)، جمہوریہ تاجکستان کے سیونگ بینک اموناتبونک، اور جمہوریہ ازبکستان کی غیر ملکی اقتصادی سرگرمیوں کے لیے نیشنل بینک شامل ہیں۔
میٹنگ کے صدر کے طور پر اپنے خطاب میں، انڈیا انفراسٹرکچر فائنانس کمپنی لمیٹڈ (آئی آئی ایف سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پی آر جے شنکر نے دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت کے طور پر ہندوستان کی کامیابیوں اور ایک مضبوط اور متحرک جمہوریت کے طور پر اس کے مسلسل عروج پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ 2022 میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.8 فیصد رہی، جس نے امریکہ، برطانیہ اور یورپ جیسی بڑی معیشتوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے ہندوستان کی معیشت کے تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن، پائیدار ترقی کی کوششوں اور برآمدات میں نمایاں ترقی کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تعمیر کے ساتھ پائیدار ترقی کی رفتار پر گامزن ہے۔
جناب جے شنکر نے ایس سی او آئی بی سی ممبران کے لیے تعاون کے چار شعبوں کی تجویز پیش کی:
1. تعاون کی توسیع: رکن بینکوں کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔
2. تجربے اور مہارتوں کا تبادلہ: ایس سی او آئی بی سی ممبر بینکوں کے درمیان تجربے، مہارتوں اور عملے کی تربیت کے تبادلے پر زور، اس سمت میں پہلے سے ہی مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانا۔
3. دستخط شدہ دستاویزات کا الیکٹرانک مجموعہ: کنسورشیم کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ایس سی او آئی بی سی کے دستخط شدہ دستاویزات کے الیکٹرانک مجموعہ کی تشکیل کے اقدام کی حمایت۔
4. شراکت داری کو مضبوط بنانا: ایس سی او آئی بی سی کے فریم ورک کے اندر شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے رکن بینکوں کی حوصلہ افزائی۔
محکمہ مالیاتی خدمات ، وزارت خزانہ کے سکریٹری جناب وویک جوشی نے ہندوستان کی اقتصادی لچک، مضبوط مالیاتی ڈھانچہ، اور مالیاتی شعبے کی اصلاحات پر روشنی ڈالی جنہوں نے ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کا تذکرہ کیا، جسے 2014 میں مالیاتی شمولیت پر قومی مشن کے طور پر شروع کیا گیا تھا، جو کہ معاشرے کے غیرمحفوظ اور محروم طبقوں تک مالی خدمات کی رسائی کو بڑھانے کے لئے ایک قابل ذکر پہل ہے۔
ایس سی او آئی بی سی کونسل کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے تئیں بڑھتی ہوئی حساسیت اور پائیدار ترقی کی ضرورت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیا گیا، جس میں ہندوستان کے وزیر اعظم کا کاربن کے اخراج کو کم کرنے، 2070 تک خالص صفر کاربن کے اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے، اور دنیا میں گرین ہائیڈروجن کا ایک سرکردہ پروڈیوسر اور سپلائر بننے کا عہد بھی شامل ہے۔
ایس سی او آئی بی سی کی اُنیسویں کونسل میٹنگ رکن بینکوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے، تجربے اور مہارتوں کے تبادلے اور پائیدار ترقی کے اقدامات کے لیے تعاون کے نئے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ سال 24-2023کے لیے مجوزہ ایس سی او آئی بی سی سربراہ’ڈیولپمنٹ بینک آف قزقستان ‘ ہے۔
***
ش ح ۔ ش ت ۔ ک ا
(Release ID: 1920165)
Visitor Counter : 117