وزارت دفاع
آرمی کمانڈرز کانفرنس میں اہم فیصلے کئے گئے
Posted On:
27 APR 2023 10:53AM by PIB Delhi
آرمی کمانڈرز کانفرنس کا تازہ ترین ایڈیشن جو پہلی بار ہائبرڈ ماڈل میں 17-21 اپریل 23 کو منعقد کیا گیا تھا، جس میں وسیع پیمانے پر اسٹریٹجک، تربیت، انسانی وسائل کی ترقی، اور انتظامی پہلوؤں پر غور کیا گیا اور مستقبل کے لئے فوج کی تشکیل کی غرض سے اہم فیصلے لیے گئے۔
آرمی کمانڈروں اور دیگر سینئر اہلکاروں نے موجودہ / ابھرتے ہوئے سیکورٹی حالات کا جائزہ لیا اور ہندوستانی فوج کی کارروائیوں کےحوالے سے تیاریوں اور آمادگی کا جائزہ لیا۔
فورم نے کا جائزہ لیا، فورس کی ڈھانچہ سازی اور بہترین بنانےکاعمل، جدید کاری اور ٹکنالوجی کا نفوذ ، پروسیسز اور فنکشنز، انسانی وسائل کابندوبست، اور اتحاد اور ا نضمام کے کلیدی میدانوں میں جاری تبدیلی کے اقدامات پر ’’تبدیلی کے سال‘‘ کے ایک حصے کے طور پر پورے ہندوستان کی متعینہ پیش رفت کا جائزہ لیا، جس کااعلان جنوری 2023 میں کیا گیا۔
اگنی پتھ اسکیم کے موثر نفاذ پر پیش رفت پر تفصیل سے غور کیا گیا۔
اعلیٰ قیادت نے دیگر خدمات اور سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ اتحاد اور انضمام کو فروغ دینے کے لیے مخصوص شعبوں اور قابل عمل نکات کی بھی نشاندہی کی۔
کانفرنس کے دوران فوجیوں کے ساتھ ساتھ سابق فوجیوں کے لیے کئی فلاحی پروگراموں اور اقدامات کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انٹرنیٹ انحصاریت کی طرف تیزی سے منتقلی کے ساتھ، جس میں جدید مواصلاتی نظام پر زیادہ انحصار شامل ہے، فورم نے نیٹ ورکس کی حفاظت کی ضرورت کا جائزہ لیا اور مستقبل قریب میں کمانڈ سائبر آپریشنز اینڈ سپورٹ ونگز (سی سی او ایس ڈبلیو) کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔
اہم ترین ٹیکنالوجیز اور آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، یہ فیصلہ کیا گیا کہ لیڈ ڈائریکٹوریٹ اور ’ٹیسٹ بیڈ‘ اداروں کو نامزد کیا جائے تاکہ روزگار کے بہترین فلسفے اور اسکیلنگ کو بہتر طریقے سے استعمال میں لانےوالی تمام افواج کو سہولت فراہم کی جاسکے۔
ایک موثر اور مہلک جنگی قوت کو برقرار رکھنے کے مقصد سے بنیادی ڈھانچے، وقت اور وسائل کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی اقدامات پر بڑے پیمانے پر غور کیا گیا۔ افسران کے داخلے کے لیے ٹی ای ایس انٹری اسکیم میں، جنوری 2024 سے موجودہ 1+3+1 سالہ ٹیکنیکل انٹری اسکیم (ٹی ای ایس ماڈل سے ٹی ای ایس 3+1 ماڈل میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس تبدیلی سے یونٹس میں زیادہ تعداد میں افسران کی دستیابی کے فوائد بھی حاصل ہوں گے اور افسران کی کمی کو دور کیا جائے گا۔ اس سال 791 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے 435 سمیلیٹروں کی خریداری کے ذریعے سمیلیٹر کی تربیت کو بھی ایک زبردست رفتار دینے کا منصوبہ ہے۔
دہلی کینٹ میں تھل سینا بھون کی تعمیر کا کام جو مارچ 2023 میں شروع ہوا تھا، اس پر روشنی ڈالی گئی۔ یہ کام 2025 میں مکمل ہونے کے بعد نہ صرف دفتری جگہوں کی کمی کو پورا کرے گا بلکہ تمام ڈائریکٹوریٹ کو ایک چھت کے نیچے لا کر آرمی ہیڈکوارٹر کی آپریشنل اور فعال کارکردگی میں اضافہ کرے گا۔ جدید ترین اور بہترین طرز کی عمارت میں ایک مضبوط، تکنیکی طور پر جدید فن تعمیر کا استعمال کیا جائے گا اور یہ اسمارٹ، ماحول دوست اور مستقبل کے لیے تیار پروجیکٹ ہوگا۔
دوران جنگ زخمی ہوکر ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو بروئے کار لانے اور کبھی شکست تسلیم نہ کرنے کے رویے کو بروئے کار لانے کے لیے، یہ فیصلہ کیا گیا کہ پیرا اولمپک مقابلوں کے لیے منتخب حوصلہ افزائی کرنے والے فوجیوں کو آرمی اسپورٹس اور مشن اولمپک نوڈس میں نو کھیلوں کے مقابلوں میں تربیت دے کر ان کو شناخت اور تربیت دی جائے۔
فوجیوں کی فلاح و بہبود قیادت اور تنظیم کی مستقل ذمہ داری ہے۔ ان فوجیوں کے خصوصی طور پر معذور بچوں کی فلاح و بہبود کی طرف ایک اہم قدم کے طور پراےجی آئی ایف کے ذریعے ایسے بچوں کے لیے گزربسر کےالاؤنس کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
**********
ش ح۔ س ب ۔ ف ر
U. No.4562
(Release ID: 1920142)
Visitor Counter : 151