وزارت اطلاعات ونشریات
‘‘من کی بات’’نے ہندوستان کی شاندار ثقافت اور روایت میں عام لوگوں کی دلچسپی کو دوبارہ زندہ کیا ہے
ْْْمن کی بات@ 100 ’ پر ایک روزہ قومی کانفرنس کے دوران ْوراثت کا اتھان’ (وراثت کا احیا) پر دوسرے سیشن کا انعقاد کیا گیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ثقافت ، روایت، لوک فنون اور ماحولیات میں دلچسپی کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے لوگوں کی یومیہ مسائل پر بات چیت کی
ْمن کی بات’ ایک غیر معمولی پہل ہے، جو ہمیں اپنی جڑوں کی طرف واپس لے جاتی ہے: ہندوستان کے سب سے پسندیدہ قصہ گو نلیش مشرا
Posted On:
26 APR 2023 4:57PM by PIB Delhi
وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب اور انتہائی مقبول ماہانہ ریڈیو پروگرام ْمن کی بات’ میں عوام کے ساتھ ان کی بات چیت نے ہندوستان کی شاندار ثقافت اور روایت میں عام لوگوں کی دلچسپی کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔ نئی دلی میں ْمن کی بات@ 100 ’ پر ایک روزہ قومی کانفرنس کے دوران ْوراثت کا اتھان’ (وراثت کا احیا) پر دوسرے سیشن میں شرکت کرنے والے ممتاز پینل نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی پہل زمینی سطح پر لوگوں کو پہچان دیتی ہے۔
ریڈیو شو کے میزبان اور قصہ گو، نلیش مشرا نے بحث شروع کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ قبائلی خطے میں اپنے سفر، جنگلاتی اۤراضی سے جڑے لوگوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں اور ان کی دریافت کے بارے میں بتایا کہ کس طرح قبائلی افراد اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنی وراثت کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ ہندوستان کے سب سے زیادہ پسندیدہ قصہ گو اور بگ ایف ایم کے ْیادوں کا ایڈیٹ باکس’ شو کے میزبان مشرا نے کہا کہ من کی بات ایک غیرمعمولی پہل ہے، جو ہمیں اپنی جڑوں کی طرف واپس لے جاتی ہے۔
سیو چیتے موومنٹ کے جنرل سکریٹری ، ماحولیات کے ماہر روچ ملیانہ نے میزورم میں چٹے لوئی دریا کے احیا کے اپنے مہم کے بارے میں بات کی، جو ریاست کی راجدھانی اۤئزول سے گزرتی ہے۔ انہوں نے دریائی اداروں کے مجموعی نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 2022 میں من کی بات کی 90 ویں قسط میں مہم کی کامیابی پر روشنی ڈالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے الفاظ لوگوں کو ہماری دریائی نظام کو محفوظ کرنے اور انہیں ماحولیاتی نقصان سے بچانے کےلیے راغب کریں گے۔
ْگوریا بچاؤ’ مہم چلانے والے ماحولیاتی تحفظ کے علمبردار جگت کنکھا بوالا نے کہا کہ ہم ترقی کو نظر انداز نہیں کرسکتے، لیکن ہمیں معیشت اور ماحولیات دونوں کے ساتھ اۤگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم نریندر مودی نے 2017 میں گوریا بچاؤ مہم کی شروعات کی، تو پروگرام کے بارے میں بیداری میں اضافہ ہوا اور یہاں تک کہ امریکہ اور دیگر ممالک کے ماحولیاتی کارکنان بھی اس میں شامل ہوئے۔ اسپیرومین کے نام سے مشہور شخص نے کہا کہ گوریا انسانی بستیوں کے پاس رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی فائدے کے لیے کام کرنے والی واحد پرجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ارض کے مالک نہیں ہیں۔
تین بار کے گریمی ایوارڈ فاتح موسیقار اور ماہر ماحولیات رکی کیج نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے من کی بات کے ایپی سوڈ میں پدم اعزازات سے سرفراز قبائلی موسیقاروں کے بارے میں بات کی اور اگلے ایپی سوڈ میں وزیراعظم نریندر مودی نے سوسنگارکے استاد جئے دیپ مکھرجی اورمینڈولن کے ماہر اپلاپو سرینواس جیسے فنکاروں کا ذکر کیا۔ جن کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ان آلات میں نئی جان پھونک دی ہے۔ انہوں نےکہا کہ من کی بات کے ساتھ وزیراعظم نے ہندوستان میں پیدا ہوئی لوک موسیقی کی شکلوں کو مرکزی دھارے میں لایا ہے۔
بھارت نٹیم کی رقاصہ اور اداکارہ شوبھنا چندرکمار نے کہا کہ آئی ٹی مہارت سمیت ہندوستان کی داستان سناتے ہوئے ہمیں اپنی ثقافت کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان متنوع افراد اور ثقافت سے لبریز وسیع ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنجاور مندر کے دورے کے دوران چوٹیوں پر دیواروں کی توڑ پھوڑ سے انہیں دکھ ہوا۔ا نہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی کے من کی بات پروگرام لوگوں کو ہمارے ورثے کے مقامات کا دورہ کرنے اور انہیں محفوظ رکھنے کی ترغیب دے رہا ہے۔
صحافی اور ٹی وی نیوز اینکر پلکی شرما نے کہا کہ ثقافت کو عظیم طاقت بنانے کےلیے کرنسی کے طور پر دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اب بھی ہندوستان کو سپیروں کی زمین کے طور پر دیکھتی ہے اور ہمیں اپنی خوشحال ثقافت اور یادگاروں کے بارے میں زیادہ بات کرتے ہوئے ٹکنالوجی اور خلائی تحقیق میں روز بروز بڑھتی ہوئی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
سڈ-کے نام سے مشہور ٹی وی اداکار اور آرجے سدھارتھ کینن نے کہا کہ من کی بات سے وزیراعظم نریندرمودی نے ریڈیو کی طاقت کو ثابت کیا ہے، ایک دوست اور بڑے بھائی کی طرح ملک کی عوام سے بات کی ہے۔ آسکر میں ہندوستانی موسیقی کی حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے سڈ-کے نے کہا کہ بھارت، بھارت کی کہانی سننا چاہتا ہے۔
سیشن کا اختتام کرتے ہوئے جناب نلیش مشرا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے موٹے اناجوں میں لوگوں کی دلچسپی کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے برسوں تک موٹے اناج کو نظرانداز کیا، جب کہ مغرب نے اسے سپر فوڈ کہا، تبھی ہمارے کھانے کی لذت پر موٹے اناج نے جنون کی شکل اختیار کرلیا ہے۔
من کی بات انتہائی مقبول پروگرام ہے، جس میں ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی خطاب کرتے ہیں اور عصری موضوعات پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہیں۔ 3 اکتوبر 2014 کو اپنی شروعات کے بعد سے اس پروگرام نے 26 مارچ 2023 تک کل 99 ایپی سوڈ کوور کیے ہیں۔
***********
ش ح ۔ع ح۔ت ع
U. No 4556
(Release ID: 1920138)
Visitor Counter : 113