نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے ذریعہ منعقد جی-20 کے تحت وائی-20 ماقبل اجلاس میٹنگ، مندوبین کے گھومنے پھرنے کے دورے کے ساتھ شروع ہوئی
لیہ – لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (سبکدوش) نے لداخ ہاٹ میں اسٹالوں کا افتتاح کیا
تقریبا 30 ممالک سے آئے ہوئے 100 سے زیادہ مندوبین نے ماقبل اجلاس میٹنگ میں شرکت کی
Posted On:
26 APR 2023 8:42PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے ذریعہ جی – 20 کے تحت منعقد وائی – 20 ماقبل اجلاس میٹنگ آج لیہ اور اس کے آس پاس سیرو تفریح کے ساتھ شروع ہوئی۔ یہ میٹنگ 26 سے 28 اپریل 2023 تک منعقد ہورہی ہے۔
وائی -20 کے مندوبین نے ہیمس اور تھیکسے مٹھوں کا دورہ کیا اور لداخ کی مالا مال ثقافتی ورثے کی جھلک دیکھی۔
ہیمس مٹھ میں مندوبین نے مشہور چام رقص دیکھا۔ ایک تحیر انگیز اور توانائی سے بھر پور مکھوٹا رقص - چام رقص کا استعمال تبتی بودھ مذہب کے چار اسکولوں نینگما ، ساکیا، کاگیو اور گیلوگ میں ان کی مذہبی رسومات میں ایک مقدس رقص کی شکل میں کیا جاتا ہے، جو بودھ تانترک طریقہ کار کا عکاس ہے۔
اس کے بعد مندوبین نے تھیکسے مٹھ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے بودھ بھکشوؤں کے ساتھ پرارتھنا میں حصہ لیا۔
مندوبین نے میتریئے بودھ کے مجسمے والے میتریئے مندر کا بھی دورہ کیا۔ مندوبین نے سندھ اور زنسکر کے سنگم اور پاتھر صاحب گوردارے کا بھی دورہ کیا۔
بعد ازاں شام میں لیہ - لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (سبکدوش) نے لداخ ہاٹ میں اسٹالوں کا افتتاح کیا اور مندوبین کے ساتھ بات چیت کی۔
وائی – 20 ماقبل اجلاس میٹنگ پانچ وائی – 20 تھیم پر مرکوز ہے – جمہوریت اور حکمرانی میں نوجوان ، کام کا مستقبل : صنعت 4.0، اختراعات اور 21 ویں صدی کی ہنر مندی ، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے جوکھم کو کم کرنا : طرز زندگی کو پائیدار بنانا، ان کا قیام اور مفاہمت : جنگ نہیں کے ایک عہد کا تعین اور صحت ، بہتری و کھیل کود : نوجوانوں کے لئے ایجنڈہ۔
ہندوستان نے یکم دسمبر 2022 کو ایک سال کی مدت کے لئے یعنی 30 نومبر 2023 تک کے لئے جی – 20 کی صدارت سنبھالی ہے۔ اس صدارت کے لئے ہندوستان کی تھیم ‘وسودیو کٹم بکم’ کے ، اس کے تہذیبی اقداری نظام سے مملو ہے۔ چنانچہ ہماری تھیم - ایک کرہ ارض ، ایک خاندان، ایک مستقبل ہے۔
جی -20 کی صدارت کے فریم ورک کے تحت نوجوانوں کے امور و کھیل کود کی وزارت حکومت ہند کے نوجوانوں کے امور کا محکمہ یوتھ – 20 سمٹ - 2023 کا انعقاد کر رہا ہے۔ یوتھ – 20 ، جی -20 کے سرکاری مصروف کار گروپوں میں سے ایک ہے۔ یوتھ - 20 (وائی -20) انگیجمنٹ گروپ پورے ہندوستان میں مباحثوں کا انعقاد کر رہا ہے، تا کہ ایک بہتر کل اور کارر وائی ایجنڈے کا مسودہ تیار کرنے کے لئے ملک کے نوجوانوں سے مشاورت کی جاسکے۔ وائی -20 نوجوانوں کو ان کے خیالات اور جی- 20 ترجیحات پر اپنے نظریات کا اظہار کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔
وائی -20 ماقبل اجلاس دیگر اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ اشتراک اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرے گا اور نوجوانوں کی ترقی میں تعاون بھی دے گا۔ تمام اہم اسٹیک ہولڈرس سے یہ توقع کی جار ہی ہے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر نہ صرف کچھ سیکھیں گے بلکہ دوسروں کے ساتھ ان کا تال میل بھی قائم ہوگا۔
وائی -20 پری - سمٹ نوجوان مندوبین سے سرگرم شراکت داری کی توقع کر رہی ہے، تاکہ اس انعقاد کو ایک معنی خیز اور تحیر انگیز تقریب میں تبدیل کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ج ق- ق ر)
U-4554
(Release ID: 1920134)
Visitor Counter : 136