مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ سمرتی ایرانی نے مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ کھاتہ کھولا


ڈاک خانوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار

Posted On: 26 APR 2023 5:58PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے آج سہ پہر سنسد مارگ ہیڈ پوسٹ آفس کا دورہ کرکے مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ (ایم ایس ایس سی) اکاؤنٹ کھولا۔ وہ ایک عام پوسٹ آفس کسٹمر کے طور پر کاؤنٹر پر آئی اور کھاتہ کھولنے کی رسمی کارروائی مکمل کی۔ اس کا ایم ایس ایس سی کھاتہ کھولا گیا اور کمپیوٹر سے تیار کردہ پاس بک کاؤنٹر پر ہی ان کے حوالے کردی گئی۔

محترمہ سمرتی ایرانی نے اس موقع پر پوسٹ آفس کے عملے اور ایم ایس ایس سی اور سکنیا سمردھی یوجنا کے کچھ کھاتہ داروں سے بھی گفت و شنید کی۔ وزیر موصوف کی یہ پہل یقینی طور پر لاکھوں لوگوں کو آگے آنے اور قریب ترین ڈاک خانے میں اپنا ایم ایس ایس سی اور سکنیا سمردھی کھاتہ کھولنے کی ترغیب دے گی۔

مہیلا سمان سیونگ سرٹیفکیٹ اسکیم کا اعلان مرکزی بجٹ 2023-24 میں وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' منانے کے لیے کیا تھا اور یہ لڑکیوں سمیت خواتین کو مالی شمولیت اور بااختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

دو سالہ اسکیم 7.5 فیصد کی پرکشش شرح سود پیش کرتی ہے جس میں لچکدار سرمایہ کاری اور جزوی واپسی کے آپشنز شامل ہیں جن کی زیادہ سے زیادہ حد دو لاکھ روپے ہے۔ یہ اسکیم 31 مارچ 2025تک دو سال کی مدت کے لیے قابل نفاذ ہے۔

یہ اسکیم یکم اپریل 2023سے تمام 59.01 لاکھ ڈاک خانوں میں دستیاب کرائی گئی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 3 اپریل2023 کو اپنے ٹویٹ کے ذریعہ اس پہل کی ستائش بھی کی تھی۔

**

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4534


(Release ID: 1920014) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil