جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی ٓر ای ڈی اے (ایریڈا) نے مالی سال 23-2022 میں 865 کروڑ روپے کا ،اب تک کا سب سے زیادہ پی اے ٹی درج کیا؛ پی اے ٹی نے مالی سال 22-2021 کے مقابلے میں 36 فیصد کا اضافہ درج کیا
خالص این پی اے پچھلے مالی سال 22-2021 کے 3.12 فیصد کے مقابلے میں 47 فیصد نیچے آکر مالی سال 23-2022 کے دوران 1.66 فیصد تک آیا
منظور شدہ اور تقسیم شدہ قرضہ جات میں 35 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا، مالی سال 23-2022 کے دوران باالترتیب 32 ہزار 587 کروڑ روپے اور 21 ہزار 639 کروڑ روپے کی اب تک کی سب سے زیادہ بلندی درج کی
ایریڈا وزیراعظم ‘پنچ امرت’ کے ہدف اور 2030 تک غیر حیاتیاتی ایندھن پر مبنی نصب شدہ صلاحیت کے 500 گیگا واٹ کے ہدف کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے – ایریڈا کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس
Posted On:
25 APR 2023 6:59PM by PIB Delhi
ملک کی سب سے بڑی قابل تجدید توانائی مالی امدادی کمپنی ہے۔ انڈین رینوایبل اینرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے مالی سال 23-2022 میں 865 کروڑ روپے کا ،ابھی تک کا سب سے زیادہ سالانہ ٹیکس مابعد ٹیکس (پی اے ٹی) اور 1139 کروڑ روپے پی ڈی ٹی درج کیا۔ یہ اعداد و شمار پچھلے مالی سال 22-2021 کے مقابلے میں بالترتیب 36 اور 37 فیصد کا قابل ذکر اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ایریڈا کا خالص عدم کارکردگی اثاثہ (این پی اے) پچھلے مالی سال 22-2021 کے 3.12 فیصد کے مقابلے میں گر کر مالی سال 23-2022 کے دوران 1.66 فیصد تک رہ گیا ہے، جو سال در سال کی بنیاد پر 47 فیصد (فیصد کے معاملے میں ) کی قابل ذکر گراوٹ ظاہر کرتی ہے۔
ایریڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے کمپنی کی غیر معمولی کارکردگی اور مسلسل اضافے کی ستائش کرتے ہوئے آج منعقد ایک میٹنگ میں مالی سال 23-2022 میں حساب کتاب شدہ مالی نتائج کو منظوری دے دی۔
ایریڈا کی قرض کھاتہ بہی 31 مارچ 2022 کے 33931 کروڑ روپے سے بڑھ کر 31 مارچ 2023 کو 47076 کروڑ روپے (39 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہوئے ) تک پہنچ گئی ہے۔ کمپنی نے مالی سال 23-2022 میں 32587 کروڑ روپے کی سالانہ قرض منظوری اور 21639 کروڑ روپے کی تقسیم کے ساتھ اب تک کی سب سے اعلی شرح حاصل کی۔ یہ پچھلے مالی سال کے 23921 کروڑ روپے کی قرض منظوری اور 16071 کروڑ روپے کی تقسیم کے مقابلے میں بالترتیب 36 اور 35 فیصد کا اضافہ درج کرتی ہے۔ یہ کمپنی کی تاریخ میں اب تک کا سب سے اعلیٰ سالانہ قرض تقسیم کاری اور منظوری دکھاتی ہے۔
کمپنی کا کل اثاثہ 31 مارچ 2023 تک بڑھ کر 5935 کروڑ روپے تک (13 فیصد کا اضافہ) پہنچ گیا ہے، جو 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 5268 کروڑ روپے تھا۔
مالی سال 22-2021 کے مقابلے میں مالی سال 23-2022 کے لئے سالانہ مالیات سے متعلق اہم باتیں اس طرح ہیں ۔
- ٹیکس سے قبل فائدہ – 834 کروڑ روپے کے مقابلے 1139 کروڑ روپے (37 فیصد کا اضافہ)
- ٹیکس کے بعد کا فائدہ - 634 کروڑ روپے کے مقابلے 865 کروڑ روپے (36 فیصد کا اضافہ)
- منظور شدہ قرض – 23921 کروڑ روپے کے مقابلے 32587 کروڑ روپے (36 فیصد کا اضافہ)
- تقسیم شدہ قرض – 16071 کروڑ روپے کے مقابلے 21639 کروڑ روپے (35 فیصد کا اضافہ)
- لون بک – 33931 کروڑ روپے کے مقابلے 47076 کروڑ روپے (39 فیصد کا اضافہ)
- کل اثاثہ – 5268 کروڑ روپے کے مقابلے 5935 کروڑ روپے ( 13 فیصد کا اضافہ)
- خالص این پی اے – 3.12 فیصد کے مقابلے1.66 فیصد (فیصد کے لحاظ سے 47 فیصد کی کمی)
ایریڈا کے سربراہ اور مینجمنٹ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس نے کمپنی کے اضافے کا کریڈٹ اسٹیک ہولڈرس کے اعتماد اور حمایت کو دیا ہے۔ جناب داس نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ ایریڈا وزیراعظم کے ‘پنچ امرت’ کے ہدف اور 2030 تک غیر حیاتیاتی ایندھن پر مبنی تنصیبی صلاحیت کے 500 گیگا واٹ کے ہدف کے تئیں پوری طرح سے عہد بند ہے۔
ایریڈا کے سربراہ اور مینجنگ ڈائریکٹر نے ایریڈا کے ملازمین کی وقف ٹیم کی ، ان کی عہد بندی اور انتھک کوششو کے لئے ستائش کی، جس نے ایسا تاریخی اور مالیاتی نتائج کو ممکن بنایا۔ اختراعات ، استحکام اور مؤثر جوکھم نظم پر کمپنی کے مستقل فوکس سے آگے آنے والے برسوں میں اس کی ترقی اور کامیابی کو مزید رفتار ملنے کی امید ہے۔
ایریڈا ایک ایسا پی ایس یو ہے ، جس میں سیبی (ایس ای بی آئی) کے ذریعہ مقرر کی گئی ہے۔ 60 دنوں کی آخری وقف کی حد کے باوجود محض 25 دنوں میں اپنا سالانہ آڈیڈٹ مالیاتی نتیجہ شائع کرنے کے ذریعہ تاریخ مرتب کرتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ایریڈا نے 30 دنوں میں اپنا سالانہ آڈیڈٹ مالیاتی نتیجہ شائع کردیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ج ق- ق ر)
U-4506
(Release ID: 1919762)
Visitor Counter : 120