وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت ، 28اپریل کو ایس سی او کے وزرائے دفاع  کی میٹنگ کی میزبانی کرے گا

Posted On: 25 APR 2023 7:16PM by PIB Delhi

بھارت ،2023میں شنگھائی  تعاون  تنظیم (ایس سی او) کے صدرکی حیثیت سے ، 28اپریل 2023کو نئی دہلی میں ایس سی او کے وزرائے دفاع کی میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔ شنگھائی کی تعاون تنظیم (ایس سی او) ایک بین –حکومتی تنظیم ہے جو سال 2001 میں قائم کی گئی تھی ۔ ایس سی او کے ارکان میں بھارت  کے علاوہ قزاخستان ، چین ، کرغستان ، پاکستان ، روس، تاجکستان اورازبیکستان شامل ہیں ۔رکن ملکوں کے ساتھ ساتھ ، دومشاہد ملک بیلاروس اور ایران بھی 28اپریل 2023کو ایس سی او  کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔

وزرائے دفاع ، دیگرامور کے علاوہ علاقائی امن اور سکیورٹی /انسداد دہشت گردی کی کوششیں اور ایک موثر کیئر سطحی نظام سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کریں گے ۔

2023میں بھارت کی ایس سی او  کی صدارت کا موضوع ہے :‘‘سکیور-ایس سی او ’’ یعنی محفوظ  ایس سی او-بھارت ، خطے میں کثیر سطحی ، سیاسی ، سکیورٹی ، اقتصادی اورعوام سے عوام  کے روابط کے فروغ  میں ، ایس سی او کو خاص اہمیت دیتا ہے ۔ ایس سی او کے ساتھ جاری روابط کی بدولت بھارت کے خطے کے ان ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ  دینے میں مددملی ہے ، جس کے ساتھ بھارت کے مشترکہ تہذیبی رابطے ہیں اورجنھیں بھارت کا توسیع شدہ پڑوسی سمجھاجاتاہے ۔

ایس سی او ، ملکوں کے اقتدار اعلیٰ  اورعلاقائی سالمیت ، داخلی امور میں عدم مداخلت ، سبھی رکن ملکوں کی مساوات اورایک دوسرے کے خیالات ونظریات کی باہمی سمجھ اوراحترام کے اصولوں پرمبنی اپنی پالیسی پرعمل کرتی ہے ۔

رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ ، ایس سی او کے وزراء دفاع کی میٹنگ سے الگ ، شرکت کرنے والے ملکوں کے وزرائے دفاع کےساتھ دوطرفہ میٹنگیں بھی کریں گے ۔

***********

 (ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -4502



(Release ID: 1919755) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi