ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

توانائی اور آب و ہوا سے متعلق اہم اقتصادی فورم(ایم ای ایف) کےلیڈران موسمیاتی تبدیلی کو سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کرتے ہیں، جس کے لیے مشترکہ کارروائی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے

प्रविष्टि तिथि: 20 APR 2023 9:23PM by PIB Delhi

امریکہ نے توانائی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اقتصادی فورم (ایم ای ایف) کے رہنماؤں کی ایک ورچوئل میٹنگ 20 اپریل کو منعقد کی تھی۔ اجلاس کی صدارت امریکی صدر جو بائیڈن نے کی اور اس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور وزراء نے شرکت کی۔ یہ گروپ دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی نمائندگی کرتا ہے، جن میں ارجنٹائنا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، مصر، یوروپی کمیشن، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات  اور برطانیہ شامل ہیں۔

اس میٹنگ کا تھیم بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فاتح بیرول نے ترتیب دیا تھا۔ انہوں نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو محدود کرنے کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں پر کارروائی کرنے کے لیے زور دیا۔  انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے لائف یعنی ماحولیات کے لیے طرز زندگی کی عالمی اپیل کا حوالہ دیا اور اس کی مناسبت پر بھی روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P2EI.jpg

تمام ایم ای ایف رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی کو سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا اور اس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کارروائی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ رہنماؤں نے فورم کو مختلف خطوں میں ان کے ممالک کی طرف سے اٹھائے جانے والے ماحولیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024NMU.jpg

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ہندوستان عالمی اوسط کے ایک تہائی کے قریب فی کس اخراج کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی  عالمی کوششوں میں سب سے آگے ہے۔

انہوں نے توانائی، نقل و حمل، جہاز رانی، ہائیڈرو فلورو کاربن، اور کاربن کے حصول اور ذخیرہ کرنے جیسے شعبوں سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ہندوستان کے اقدامات کی جانکاری دی۔ موسمیاتی سرمائے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے بیلنس شیٹ کی اصلاح اور اضافی سرمائے کی آمد کے ذریعے ایم ڈی بیز کی مالی گنجائش کو مستحکم کرنے کی مجوزہ کوششوں کی بھی حمایت کی،  تاکہ غریبی کے خاتمے اور ایس ڈی جیز پر توجہ مرکوز کرنے سمیت عالمی چیلنجوں سے نمٹا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I30S.jpg

اپنی تقریر کے آخر میں، مرکزی وزیر نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے انفرادی رویے کی تبدیلی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ماحولیات کے لیے لائف یعنی طرز زندگی کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

***********

ش ح ۔ع ح۔ت ع

U. No. 4510


(रिलीज़ आईडी: 1919752) आगंतुक पटल : 140
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi