وزارت دفاع
ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور کورین کوسٹ گارڈ کے درمیان 11ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ (ایچ ایل ایم) نئی دہلی میں منعقد ہوئی
Posted On:
25 APR 2023 7:17PM by PIB Delhi
ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور کورین کوسٹ گارڈ کے درمیان 11ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ (ایچ ایل ایم) آج 25 اپریل 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ کورین کوسٹ گارڈ (کے سی جی) کے سات رکنی وفد، جس کی قیادت کوریا کوسٹ گارڈکے کمشنر ، کمشنر جنرل کم جونگ ووک کر رہے تھے،
نے انڈین کوسٹ گارڈ کی ٹیم ، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راکیش پال، آفیٹنگ ڈائریکٹر جنرل کر رہے تھے، کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔ دونوں فریقوں نے بہترین طریقوں کے اشتراک، مشترکہ مشقوں کے انعقاد اور تربیتی تعاون کو بڑھانے کے لئے مفاہمت نامے کی دفعات کے مطابق موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں کوسٹ گارڈز کے درمیان اعلیٰ سطحی میٹنگ (ایچ ایل ایم) کا انعقاد 2006 میں دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے تحت کیا جا رہا ہے۔ ایچ ایل ایم کی توجہ میری ٹائم سرچ اور ریسکیو (ایم-ایس اے آر) ، میرین پولوشن ریسپانس (ایم پی آر) اور میری ٹائم لا انفورسمنٹ (ایم ایل ای) کے میدانوں میں آپریشنل سطح کی بات چیت اور صلاحیت سازی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے۔
***
ش ح۔ اک ۔ ک ا
(Release ID: 1919732)
Visitor Counter : 114