وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کے ساتھ ہوئی  جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 25 APR 2023 5:50PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) کے ساتھ  وقفے وقفے سے ہونے والی  جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں ریونیو سیکرٹری؛ سی بی ڈی ٹی  کے چیئرمین اور سی بی ڈی ٹی کے سبھی  ممبران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KN2I.jpg

 

وزیر خزانہ نے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل موضوعات کا  بھی جائزہ لیا۔

* ٹیکس دہندگان کا بیس  بڑھانے کی کوشش۔

* زیر التواء انضباطی کارروائی کے معاملے

* انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی کچھ دفعات کے تحت تاخیر کے لئے معافی  اور چھوٹ دینے سے جڑی درخواستوں کونمٹانا

جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر خزانہ کو مندرجہ ذیل   پہل کے اثرات سے باخبر کرایا گیا:

مالی لین دین کی تفصیلات (ایس ایف ٹی)؛  جیسے منافع اور سود ،تمسکات، میوچل فنڈز اورحالیہ برسوں میں  جی ایس ٹی این سے ملی جانکاری  کی وجہ سے، رپورٹ کی گئی معلومات میں 1118فیصدکا اضافہ ہوا ہے جیسے  نئے ڈیٹا سورسز کو متعارف کرانا۔ اس کے نتیجے میں تقریباً 3 کروڑ لوگوں کی جانکاری جڑگئی ہے۔

نئے ٹی ڈی ایس کوڈز کی شروعات جو  پچھلے آٹھ برسوں میں 36 سے تقریباً دوگنی ہو کر 65 ہو گئی ہے ، سے مالی سال 16-2015 کے کل رپورٹ کئے گئے 70 کروڑ لین دین کے مقابلے  مالی سال 22-2021 میں کل رپورٹ کئے گئے لین دین بڑھ کر 144 کروڑ ہوگئے ہیں۔  اس کے نتیجے میں منفرد کٹوتی کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے – جو 4.8 کروڑ (مالی سال 16-2015 میں) سے  تقریباً دوگنی ہوکر  9.2 کروڑ (مالی سال 22-2021 میں) ہو گئی ہے۔

محترمہ  سیتا رمن کو اس حقیقت سے بھی باخبر کرایا  گیا کہ انفرادی  انکم ٹیکس (پی آئی ٹی )  سے جی ڈی پی کا تناسب مالی سال 15-2014 میں 2.11 تھا۔ یہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور مالی سال 22-2021 میں 2.94 ہوگیا ہے۔

وزیر خزانہ نے ملازمین/افسران کے خلاف زیر التواء انضباطی  کارروائیوں کےمعاملوں کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ انتظامی اور کارروائی میں تاخیر کوکم  سے کم کیا جانا چاہئے ۔ محترمہ  سیتا رمن نے سی بی ڈی ٹی کو ایسی کارروائی کو حتمی شکل دینے کے لئے فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ سی بی ڈی ٹی کو ٹیکس دہندگان کے ذریعہ داخل کی گئی  سبھی  درخواستوں  پر مناسب اور بروقت کارروائی کو یقینی بنانا چاہیے اور ایسی درخواستوں کو نمٹانے کے لیے مناسب وقت  مقرر کیاجانا چاہیے۔ وزیر خزانہ نے سی بی ڈی ٹی کو ڈائرکٹ ٹیکس قوانین کے ضابطوں اور  ان کی تعمیل کے بارے میں ٹیکس دہندگان میں بیداری  بڑھانے کی  اپنی کوششوں کو توسیع دینے اور انہیں مضبوط کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔  

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4477)


(Release ID: 1919684) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil