صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ایف ایس ایس اے آئیز کے ایف او ایس سی او ایس ویب ایپلی کیشن اب علاقائی زبانوں میں دستیاب ہوگا
1.2 کروڑ خوراک کاروبار کے آپریٹرس مستفید ہوں گے
Posted On:
21 APR 2023 3:59PM by PIB Delhi
فوڈ بزنس آپریٹرس(ایف بی اوز)،خوراک کے تحفظ اور ہندوستان کے معیارات کی اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی) نے لائسنس / رجسٹریشن کے حصول میں کاروبار کرنے کی آسانی میں مدد کی کوشش کے طور پر ویب پر مبنی ایپلی کیشن فوڈ سیفٹی اور تعمیل کے نظام (ایف او ایس سی او ایس) کا ہندی میں ترجمہ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔جس کے بعد تمام علاقائی زبانوں میں اس کا ترجمہ ہوگا ۔تازہ ترین پہل کے طور پر تمام نئے ایف بی اوز کے لئے لائسنس کی درخواست دینے میں آسانی پیدا کرنے کا وعدہ کیا۔ نتیجے کے طور پر لائسنس کی تجدید کاری کے لئے 1.2 کروڑ لوگوں نے ایف بی اوز اندراج کرائے ہیں۔
خوراک کے تحفظ کے موافق ماحول کو مضبوط بنانے اور وسیع تر رسائی کی سہولت کے مقصد سے ایف ایس ایس اے آئی نے ایپلی کیشن میں متعدد صارف دوست فیچرز کی شروعات کی جس کا پہلا قدم لائسنس اور رجسٹریشن کے مقاصد کے لئے تمام دیگر علاقائی زبانوں میں اس کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔اس ٹریفک اور آمدنی میں اضافہ ہوگا ،رسائی کی توسیع ہوگی اور عالمی درجے کا تجربہ حاصل ہوگا ۔
ہندی اور تمام علاقائی زبانوں میں ایف او ایس سی او ایس کی دستیابی سے ایف بی او کو خوراک کے تحفظ کی تعمیلی نظام کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔ہندی اور تمام علاقائی زبانوں میں اس سسٹم کی دستیابی سے اعتماد میں زبردست اضافہ ہوگا اور ایف بی او ز کے ذریعہ شرکت میں بھی اضافہ ہوگا۔
ایف او ایس سی او ایس ،ایف بی اوز کے لئے رجسٹریشن اور لائسنسنگ کا ایک جامع نظام ہے یہ تمام طرح کی تعمیلات کے لئے خوراک کے تحفظ کے ریگولیٹر کے ساتھ ایف بی اوز کے لئے ون پوائنٹ اسٹاف ہے۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.4464
(Release ID: 1919425)
Visitor Counter : 137