وزارات ثقافت

چولا دور سے تعلق رکھنے والا بھگوان ہنومان کا چوری شدہ مجسمہ برآمد، تمل ناڈو کے مجسموں  کے شعبہ کے حوالے کیا گیا

Posted On: 25 APR 2023 10:27AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ چولا دور سے تعلق رکھنے والا بھگوان ہنومان کا چوری شدہ مجسمہ بازیافت کر کے تمل ناڈو کے آئیڈل ونگ یعنی مجسموں کے شعبہ  کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بھگوان ہنومان کا مجسمہ وشنو مندر، شری وراتاراجا پیرومل، پوٹاویلی ویلور، اریالور ضلع سے چوری کیا گیا تھا۔ اس کا تعلق چولا دور کے آخری دور (14ویں - 15ویں صدی) سے ہے۔ اسے 1961 میں ’’فرنچ انسٹی ٹیوٹ آف پانڈیچری‘‘ نے دستاویز بند کیا تھا۔ مجسمہ کینبرا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا تھا۔ یہ مجسمہ فروری 2023 کے آخری ہفتے میں ہندوستان کو واپس کیا گیا تھا اور 18.04.2023 کو کیس پراپرٹی کے طور پر تمل ناڈو کے آئیڈل ونگ کے حوالے کیا گیا۔

حکومت ہند، ملک کے اندر ملک کے قدیمی ورثے کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہے اور ماضی میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک لے جائے جانے والے نوادرات کی بازیافت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اب تک مختلف ممالک سے 251 نوادرات واپس لائے جا چکے ہیں، جن میں سے 2014 سے اب تک 238 کو واپس لایا جا چکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C75T.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م۔م ر

UN-4451



(Release ID: 1919362) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu