وزارت خزانہ
نیلامی برائے فروخت (اجرا/باز اجرا) (i) ’7.17فیصد جی ایس 2030‘،(ii) ’7.41 فیصد جی ایس 2030‘، (iii) ’7.40 فیصد جی ایس 2062‘
Posted On:
24 APR 2023 8:01PM by PIB Delhi
حکومت ہند (جی او آئی) نے (i)یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 7,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مطلع کردہ رقم کے لیے ’’7.17 فیصد سرکاری تمسکات2030‘‘، (ii)یکساں قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 12,000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مطلع کردہ رقم کے لیے ’’7.41فیصد سرکاری تمسکات 2036‘‘ اور (iii)متعدد قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 12000کروڑ روپئے (برائے نام) کی مطلع کردہ رقم کے لیے ’’7.40 فیصد سرکاری تمسکات 2062‘‘کی فروخت (اجرا/باز اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ جی او آئی کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکورٹی کے مقابلے میں 2000 کروڑ روپئے تک اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی 28اپریل، 2023 (جمعہ) کو منعقد کرے گا۔
تمسکات کی فروخت کی مطلع کردہ رقم کا 5 فیصد تک سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 28 اپریل، 2023 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولوشن (ای کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے گیارہ بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 28 اپریل، 2023 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کے ذریعے ادائیگی 02 مئی ، 2023 (منگل) کو ہوگی۔
ضمانتیں ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعے جاری کردہ ’مرکزی حکومت کے تمسکات میں حسب اجرا لین دین کے بارے میں رہنما خطوط‘ مجریہ آر بی آئی/19-2018/25 مؤرخہ 24 جولائی 2018 ، جس کی وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے، کے مطابق ’’حسب اجرا‘‘ ٹریڈنگ کی اہل ہوں گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4442
(Release ID: 1919331)