جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا نے مالی سال 23-2022 کے دوران   قابل تجدید توانائی (آر ای) پاور ٹریڈنگ والیوم میں 59 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا


بجلی کی تجارت سے ہونے والی آمدنی پہلی بار 10,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی

محترمہ سمن شرما، منیجنگ ڈائریکٹر، سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) نے کہا کہ ہندوستان غیر معمولی رفتار سے  پائیدار وسائل کی  سمت  پائیدار منتقلی میں  پیش رفت کر رہا ہے

Posted On: 24 APR 2023 4:57PM by PIB Delhi

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ایس ای سی آئی) نے 35 بلین یونٹس سے زیادہ  کا کاروبار کیا ہے، جو کہ پچھلے سال 23-2022 کے مقابلے میں قابل تجدید توانائی   کے بجلی کے کاروبار میں 59 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے قیام کے بعد پہلی بار  بجلی کی تجارت  سے ہونے والی آمدنی 10,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس حصولیابی  کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ سمن شرما نے بتایا کہ ہندوستان  غیر معمولی رفتار سے   پائیدار وسائل  کی  سمت توانائی کی منتقلی کی طرف پیش رفت کررہا ہے۔ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا 2030 تک غیر رکازی ایندھن کے 500 گیگا واٹ کے نشانہ کو حاصل کرنے کی سمت زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے جیساکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  اعلان کیا ہے۔ ایس ای سی آئی کے ملازمین اور مینجمنٹ کی پوری ٹیم اس نشانہ کے لیے انتھک کوشش کر رہی ہے۔

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا ایک منی رتنا کیٹیگری-I سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز (سی پی ایس ای) ہے۔ جسے سال  2011 میں  تشکیل دیا  گیا تھا۔ یہ حکومت ہند کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو  پورا کرنے کی سمت قابل تجدید توانائی کی اسکیموں/ پروجیکٹوں کو  پورا کرنے کے لئے  نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  کی نفاذ سے متعلق بنیادی ایجنسی ہے۔

اب تک سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا نے 56 گیگاواٹ سے زیادہ  کی قابل تجدید توانائی  (آر ای) پروجیکٹ  صلاحیت فراہم کی ہے۔ کارپوریشن  خود کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ دیگر  سرکاری شعبے کے اداروں  کے لئے  پروجیکٹ مینجمنٹ صلاح کار  (پی ایم سی ) کے طور پر پروجیکٹوں کے قیام میں بھی  سرگرم ہے۔ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا  کو آئی سی آر اے کے ذریعہ   اے اے اے  کی  سب سے زیادہ کریڈٹ ریٹنگ  حاصل ہے۔

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4428)


(Release ID: 1919300) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi