صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ- قومی ڈیری تحقیقی ادارے کے 19ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی
Posted On:
24 APR 2023 1:48PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (24 اپریل 2023کو) ہریانہ کے کرنال میں واقع انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ – قومی ڈیری تحقیقی ادارے (آئی سی اے آر- این ڈی آر آئی) کے 19ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ دودھ کی صنعت ہمارے ملک کی خوراک اور تغذیائی سلامتی کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ڈیری کا شعبہ ملک کی جی ڈی پی میں تقریباً 5 فیصد کے بقدر کا تعاون دیتا ہے اور بھارت میں تقریباً 8 کروڑ کنبوں کو روزی روٹی بھی فراہم کرتا ہے۔ لہٰذا، این ڈی آر آئی جیسے ادارے ملک کی جامع ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ گائیں اور دیگر مویشی بھارتی سماج اور روایات کا جزو لاینفک ہیں۔ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوئی کہ این ڈی آر آئی نے بڑی مقدار میں دودھ دینے والی بھینسوں اور گایوں کے کلون تیار کرنے والی تکنالوجی کو ترقی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جانوروں کی دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور کاشتکاروں کی آمدنی بھی بڑھے گی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ دودھ اور دودھ سے تیار مصنوعات ہمیشہ سے ہی بھارتی کھانوں اور ثقافت کا ایک اٹوٹ حصہ رہے ہیں۔ بھارت دودھ پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ تاہم، ہم دودھ سے تیار مصنوعات کو لے کر بڑھتے مطالبات کی چنوتیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈیری کا شعبہ اچھی کوالٹی کے چارے کی دستیابی، تبدیلی آب و ہوا کی وجہ سے موسم کی تبدیلی اور مویشیوں میں پیدا ہونے والی بیماریوں جیسی چنوتیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ ہمارے سامنے دودھ کی پیداوار اور ڈیری فارمنگ کو پائیدار بنانا ایک چنوتی ہے۔ جانوروں کی بہبود کو ذہن میں رکھتے ہوئے ماحولیات دوست اور آب و ہوا کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی تکنالوجیوں کو اپناکر دودھ کی صنعت کو ترقی دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہیں یہ بتاتے ہوئے مسرت ہوئی کہ این ڈی آر آئی ڈیری فارموں سے خارج ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں میں تخفیف لانے کے لیے مختلف تکنالوجیوں کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، این ڈی آر آئی حیاتیاتی گیس پیداوار جیسی صاف ستھری توانائی پر بھی زور دے رہا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین بھارت میں دودھ کی صنعت کی انتظام کاری میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ شعبہ خواتین کو خود کفیل بنانے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ لہٰذا، انہیں تعلیم، تربیت اور ہنر مندی ترقیات کے میدان میں مزید مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین کو ڈیری کے شعبے میں کاروباری ادارے قائم کرنے کے لیے آسان قرض اور منڈی تک رسائی بھی فراہم کی جانی چاہئے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں-
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4425
(Release ID: 1919207)
Visitor Counter : 103