شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کی وزارت نے اڑان 5.0 کا آغاز کیا

Posted On: 21 APR 2023 7:31PM by PIB Delhi

بولی کے چار کامیاب دور کے بعد، شہری ہوا بازی کی وزارت نے علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم (آر  سی ایس) - اُدے دیش کا عام شہری  (اڑان) کا پانچواں دور شروع کیا ہے تاکہ ملک کے دور دراز اور علاقائی علاقوں سے رابطے کو مزید بڑھایا جا سکے اور ہر شخص کوکنیکٹوٹی کی رسائی حاصل ہو ۔

اڑان 5.0 کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • اڑان کے اس راؤنڈ میں زمرہ-2 (20-80 نشستیں) اور زمرہ-3 (> 80 نشستوں) پر توجہ مرکوزکی گئی ہے۔
  • 600 کلومیٹر کے پہلے مرحلے کی لمبائی کی پابندی ختم کردی گئی ہے اور پرواز کی اصل اور منزل کے درمیان فاصلے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
  • وائبلٹی گیپ فنڈنگ (وی جی ایف ) فراہم کی جانے والی ترجیحی اور غیر ترجیحی دونوں علاقوں کے لیے مرحلے کی لمبائی 600 کلومیٹر تک محدود کی جائے گی جو پہلے 500 کلومیٹر تک محدود تھی۔
  • پہلے سے طے شدہ کسی راستے کی پیش کش  نہیں کی جائے گی۔ ایئر لائنز کی طرف سے تجویز کردہ صرف نیٹ ورک اور انفرادی روٹ کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔
  • ائیرلائنز کو ایل او اے کے اجراء کے 2 ماہ بعد ایک ایکشن/بزنس پلان جمع کرانے کی ضرورت ہوگی جس میں وہ تکنیکی تجویز کے وقت اپنے ہوائی جہاز کے حصول کا منصوبہ/ہوائی جہاز، عملہ، سلاٹس وغیرہ کی دستیابی جمع کرائیں گے۔
  • کسی ایک ایئرلائن کو ایک سے زیادہ بار ایک ہی روٹ نہیں دیا جائے گا، چاہے مختلف نیٹ ورک میں ہو یا ایک ہی نیٹ ورک میں۔
  • اگر کسی راستے پر اجارہ داری کے استحصال کو روکنے کے لیے، چار مسلسل سہ ماہیوں کے لیے اوسط سہ ماہی پی ایل ایف 75فیصد سے زیادہ ہے تو استثنیٰ واپس لے لیا جائے گا۔
  • پرفارمنس گارنٹی کا25فیصد4 ماہ تک کی تاخیر کے ہر مہینے کے لیے کیش کیا جائے گا، تاکہ فوری  طور پرپرواز کو چلانے کےلئے مزید ترغیب دی جا سکے۔
  • ایئر لائنز کو روٹ دیئے جانے کے 4 ماہ کے اندر پرواز  شروع کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پہلے یہ آخری تاریخ 6 ماہ تھی۔
  • ہوائی اڈوں کی ایک فہرست جو آپریشن کے لیے تیار ہیں یا جلد ہی آپریشن کے لیے تیار ہو ں گی ، اسکیم میں شامل کیے گئے ہیں تاکہ اسکیم کے تحت راستوں کو تیزی سے چلانے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔
  • ایک آپریٹر سے دوسرے آپریٹر کے راستوں کے لیے نوویشن کے عمل کو آسان  بنایا گیا اور ترغیب دی گئی ہے۔

اڑان 5.0 کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے، شہری ہوابازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ ’’اڑان بہت سے خطوں کی جان ثابت ہوا ہے جو اب ملک بھر کے مقامات سے اچھی طرح جڑے ہوئے ہیں۔ اسکیم کا یہ نیا اور مضبوط ورژن نئے راستوں کو جوڑنے کی رفتار کو بڑھا دے گا اور ہمیں مستقبل قریب میں 1000 روٹس اور 50 اضافی ہوائی اڈوں، ہیلی پورٹس اور واٹر ایروڈرومز کو فعال کرنے کے ہدف کے قریب لے جائے گا۔ اب اُڑے گا ملک کا ہر عام شہری!

اڑان اسکیم نے شراکت داروں کے متنوع سیٹ کو فائدہ پہنچایا ہے۔ مسافروں کو فضائی رابطے کے فوائد ملے ہیں، ایئر لائنز کو علاقائی روٹس چلانے کے لیے رعایتیں ملی ہیں، غیر محفوظ علاقوں کو اپنی اقتصادی ترقی کے لیے فضائی رابطے کے براہ راست اور بالواسطہ فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ یہ وزیر اعظم کے عام آدمی کے سستی اور سبسڈی والے ہوائی کرایوں پر ہوائی سفر کرنے کے وژن کی طرف ایک اوراہم  قدم ہے۔

**********

ش ح۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.4420



(Release ID: 1919127) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri