ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ڈی ای اور وزارت تعلیم  کے ذریعہ جی 20ای  ڈبلیو جی کے تحت 23 اپریل سے 28 اپریل تک بھونیشور میں فیوچر آف ورک  کے نام سے نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے


سو سے زیادہ نمائش کار مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور  موڈیولز کی نمائش کریں گے

Posted On: 20 APR 2023 7:30PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ) اور وزارت تعلیم  (ایم او ای)  اوڈیشہ کے بھونیشور میں سی ایس آئی آر – انسٹی ٹیوٹ آف منرلز اینڈ میٹریل  ٹکنالوجی (آئی  ایم ایم  ٹی) میں 23 سے 28 اپریل تک تیسری تعلیمی ورکنگ گروپ  (ای ڈی ڈبلیو جی) میٹنگ کے موقع پر جی20 صدارت کے تحت  کام  کے مستقبل (فیوچر آف ورک) پر نمائش کا انعقاد کررہی ہیں ۔وزیراعظم جناب نریندر کی دوراندیش قیادت میں  ہندستان، ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کےمعیار کو بڑھانے اور مستقبل میں کام کی گنجائش بڑھانے  کے اپنے سفر میں آگے بڑ ھ ر ہا ہے۔ اسی ضمن میں منعقد ہونے والی نمائش کا افتتاح  تعلیم  اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے  مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کریں گے۔ یہ ٹکنالوجی  لیڈرس، متاثر کرنے والے(انفلیونسر)  اور ماہرین تعلیم کے لئے ایک تجرباتی  فورم   کے طور پر کام کرے گا۔  

اس نمائش میں مختلف شعبوں کے شرکا شرکت کریں گے ۔ ایسی ٹکنالوجیز جو کام کے مستقبل کو آپریٹ کریں گی، جدید  ترین کام کی جگہ میں مسلسل اختراع ، روایتی دستکاری  میں ٹکنالوجی کا انضمام ، مستقبل کی ٹکنالوجیوں کی جدیدترین  ترسیلی ماڈل   کی نمائش کی جائے گی۔  26 اپریل کو صرف جی20  کے وفود کو نمائش میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

نمائش کے دوران بھارت اور جی20 رکن ممالک کے100 سے زیادہ  نمائش کار اپنی مصنوعات ، اشاعتوں، فن پاروں  اور دیگر تشہیر کی اشیاء کی نمائش کریں گے۔خاص طورپر نئے زمانے کی اشیا / ٹکنالوجیز فراہم کرنے والے ادارے، روایتی دست کاری  کےشعبے کی کمپنیاں جنہوں نے ٹکنالوجی کو اپنایا ہے، مستقبل کی ہنرمندی  اور تعلیم فراہم کرنے والے ادارے اور تھنک ٹینک   نمائش میں شریک ہوں گے۔  

اس پروگرام میں جی20  رکن ممالک  کے  وفود ،مختلف وزارتوں اور تنظیموں ، ہنر مندی سے متعلق یونیورسٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ہنر مندی ماحولیاتی نظام اور صنعتی ماہرین کے اہم شراکت داروں سمیت  تال میل قائم کرنے کے ایک پینل کے ذریعہ شرکت کی جائے گی۔ ا س کے علاوہ نمائش کا  زراعت ، موٹر گاڑیوں ، خردہ، صحت خدمات، میڈیا  اور دیگر ترجیحی شعبوں میں ٹیکنالوجی کے اثرات کی نمائش کریں گے۔

نمائش کے دوران زائرین کے پاس درج ذیل  پہلوؤں کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔

1۔زراعت ، نقل و حمل اور صحت خدمات جیسے تین شعبوں  کی ترجیح کے ساتھ  ایک نمائش منعقد کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی متاثر کن ٹکنالوجی  ، انٹریکٹیو وال، ہولوگرافک  ڈسپلے وغیرہ کا استعمال کرکے  ٹکنالوجی کے مستقبل پر بھی نمائش منعقد کی جائے گی۔  

2۔ میٹاورس – اے آر /وی آر پر مبنی  حل اور  تجربات

3۔ ریورس انجینئرنگ اور آٹومیٹیڈ ڈیزائن حل کی بھی  نمائش کی جائے گی۔

4۔  لائیو ڈیمو کے ساتھ ڈرون ٹکنالوجی کی بھی نمائش کی جائے گی۔

5۔ اے آر /وی آر اوراےجی اے سی  ڈیموس وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے ایڈ –ٹیک  حلوں اور نافذ کردہ  تعلیمی اشیاء کے ڈیمو اور خوشحال وراثت کی نمائش  کرنے والے 3 ڈی ماڈل  ۔

6۔صنعت 4.0 اسکلز کے لئے اپلائیڈ اور ایکشن لرننگ لیبس 

7۔ورناکیولر لرننگ پر مبنی تکنیکی حل ،ورچوئل انٹرشپ سولیوشن ، متاثر کن ٹکنالوجی  سے متعلق  لرننگ حل

8۔ معاون ٹکنالوجیز کے اختراع کے لائیوڈیمو کے ساتھ شمولیت کے لئے معاون ٹکنالوجی اور حکمت عملی پر مبنی نمائش

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نمائش کے ساتھ ساتھ  ایک تجرباتی کام کامستقبل کا ایک منفرد شعبہ  قائم کررہی ہے۔ اس  زون میں نوجوانوں کے لئے کام کے مستقبل کی تبدیلی  کیسے ہوگی، اس پر نمائش لگائی جائے گی۔ اس شعبے میں نوجوانوں  کو  مارکیٹ سے جڑے رہنے کے لئے ضروری جدید تکنیک  کی ہنر مندی  اور سافٹ ٹرانس فریبل  ہنر مندی  کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ہولوگرام،انٹریکٹیو سرفیس  ٹیبل اور انٹریکٹیو وال جیسی  جدید تکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے یہ زون  کام کے مستقبل کی نمائش کرے گا جو زائرین کو پوری طرح سے جوڑے گا۔  یہاں زائرین یہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ کس طرح آٹومیشن اور ڈیجیٹل شعبوں میں کام کرنے  کے طریقوں کو بدل سکتے ہیں۔  

تعلیم اور ہنر مندی کے موافق ماحول  کو بڑھانے کے نقطہ نظر سے یہ نمائش مسلسل اعلی ہنرمندی اور ازسرو ہنر مندی کی ضرورت شروع کرنے کی تبدیلی کی رفتار  کی نمائش کی جائے گی ۔ یہ نمائش مستقبل کےافرادی قوت کے بنیادی ہنر مندی کے فروغ کو موثر ڈھنگ سے تیار کرنے کی ضرورت پر  توجہ مرکوز کرکے قومی تعلیمی  پالیسی  2020 کو آگے بڑھائے گی۔

جی20 چوٹی اجلاس کا مقصد ماہرین تعلیم ، حکومت اور صنعت کی نمائندگی کرنے والے عالمی شراکت داروں کو ایک مشترکہ  پلیٹ فارم پر لانا ہے ۔ پروگرام میں منصوبہ بند سیشن اور ورکشاپ  بنیادی ہنرمندی کو مضبوط کرنے ، صلاحیت سازی کے لئے متعدد موضوعات میں پالیسیاں اور ترجیحات کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی  ایک ایسا نظام قائم کیا جائے گا  جو کام کو مسلسل متوازن  اور جامع بناسکتا ہے۔

****

ش ح۔ ع ح ۔ ج

Uno-4409


(Release ID: 1919119) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Odia , Telugu