مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہماچل پردیش میں کل 254 -4جی موبائل ٹاور ملک کے نام وقف کیا جائے گا

Posted On: 21 APR 2023 8:42PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 16ویں سول سروسیز ڈے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ‘‘ہم دور دراز کے سرحدی  گاؤں کو پہلے گاؤں کی طرح ماننے ہیں نہ کہ آخری اور ان علاقوں میں سو فیصد کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہمیں مخلصانہ کوششیں  اور اختراعی وسائل کی ضرورت ہوگی۔

کوشش کے حصے کے طور پر حکومت ہند نے اروناچل پردیش میں 2675 کروڑ روپے  کے کل اخراجات کے ساتھ  سے زیادہ 3721 گاؤں میں  کنیکٹی ویٹی فراہم کرنے کے لئے 2605 -4جی موبائل ٹاوروں کو منظوری دی ہے۔

مواصلات ، ریلوے  اور الیکٹرانک اور آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی ویشنو ، قانون و انصاف کے وزیر کرن رجیجو،  مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان  اور مرکزی  ریاستی حکومتوں کے سینئر افسروں   کے ساتھ اروناچل پردیش کے وزیراعلی جناب  پیما کھانڈو کیلانگ کی موجودگی میں  22 اپریل 2023 کو 254 -4جی موبائل ٹاور ملک کے نام  وقف کریں گے۔ افتتاحی تقریب ایٹانگر میں ریاستی قانون ساز اسمبلی میں منعقد ہوگی۔

 یہ کنیکٹی ویٹی  سے محروم گاؤں کو 4جی کوریج فراہم کی جائے گی  ۔ اسی طرح متعدد علاقوں سمیت 336 گاؤں کو ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی فراہم ہوگی جو آزادی کے بعد سے ان خدمات سے محروم رہے۔ توقع  ہے کہ  70 ہزار سے زیادہ صارفین  اس سے مستفید ہوں گے اور ہر  مہینے ڈیٹا کا استعمال 40 ٹی بی سے عبور کرنے کی امید ہے۔

اروناچل پردیش ریاست میں مختلف اسکیموں اور پروجیکٹوں جیسے ‘‘ شمال مشرقی خطے کے لئے جامع  ٹیلی کام ترقی منصوبہ(سی ٹی ڈی پی- این ای آر)،اروناچل پردیش میں 4 جی سے محروم گاؤں   میں موبائل کی فراہمی  اور آسام کے دو اضلاع اور 4جی پروجیکٹ  کے ذریعہ تیز رفتار نیٹ ورک کنیکٹی ویٹی کی رسائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

 ہندستان ملک بھر میں ڈیجیٹل اور موبائل خدمات  کو یقینی بنانے اور آخری چھور تک ڈیجیٹل انقلاب  کے ذریعہ عام شہریوں کو بااختیار بناکر  اور موبائل اور ڈیجیٹل خدمات کی تیزی سے فراہمی  کی سمت میں مسلسل کام کررہا ہے۔

*****

ش ح۔ ع ح ۔ ج

Uno4406


(Release ID: 1919057) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Manipuri