کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پی ایم گتی شکتی این ایم پی نے سرکاری انتظامیہ -2022میں عمدگی کے لئے وزیراعظم کا ایوارڈ حاصل کیا


پی ایم گتی شکتی این ایم پی کو یہ ایوارڈ ،‘‘جدت طرازی –مرکزی ’’ کے زمرے میں عطاکیاگیا

Posted On: 21 APR 2023 8:11PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج 16ویں سول سروسز ڈے کے موقع  پرصنعت اوراندرونی تجارت  کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) کو ‘‘جدت طرازی –مرکزی ’’ کے زمرے میں سرکاری انتظامیہ -2022میں عمدگی کے لئے وزیراعظم کے ایوارڈ  سے نوازا۔ محکمے کو اس  باوقار  ‘‘پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹرپلان ’’ پروگرام کے کامیابی سے نفاذ کے لئے اس ایوارڈ سے نوازاگیاہے ۔

وزیراعظم نے‘‘ پی ایم گتی شکتی ’’ کے تحت کی گئی کوششوں کی ستائش کی اورسبھی متعلقہ وزارتوں اورریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے مستقبل کاوژن بھی پیش کیا۔ انھوں نے کسی بھی ایسے بنیادی ڈھانچے سے متعلق سبھی اعداد وشماراور ڈیٹا کی سطحوں کو اجاگرکیا، جنھیں ایک واحد پلیٹ فارم پرحاصل کیاجاسکتاہے ۔ وزیراعظم نے سماجی شعبے میں بہترمنصوبہ سازی اورعمل آوری کے لئے اسے زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے کی ضرورت پرزوردیا۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ یہ شہریوں کی ضرورت  کی نشاندہی کرنے ، تعلیم سے متعلق ایسے امور کو حل کرنے جومستقبل  میں پیش آسکتے ہوں اور محکموں ، ضلعوں  اوربلاکس کے مابین مواصلات  میں اضافہ کرنے میں بہت  زیادہ مفید ثابت  ہوگا۔ اس کے علاوہ مستقبل کی حکمت عملیوں کو وضع کرنے میں بھی یہ بہت مدد گار ثابت ہوگا۔

آج ، پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے پاس مرکزی وزارتوں (585) اورریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں (+870)سے متعلق رکھنے والے 1450سے زیادہ ڈیٹاسطحیں موجود ہیں ۔ 30سے زیادہ مرکزی وزارتوں /محکموں بشمول بنیادی ڈھانچہ ، اقتصادی اورسماجی شعبے کی متعلقہ وزارتو ں /محکموں اورسبھی 36ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اس میں شامل کیاگیاہے ۔ سکریٹریوں کے با اختیارگروپ کا ادارہ جاتی نظام (ای جی اوایس )، نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی ) اورتکنیکی معاون یونٹ (ٹی ایس یو ) ، فعال ہیں ۔

سبھی وزارتیں /محکمے  اورریاستیں اورمرکزکے زیرانتظام علاقے ، وقت اور لاگت کی بچت ، زیادہ سے زیادہ منصوبہ بندی ، تیز ترکلیئرنس ، کفایتی اورموثر نفاذ ، پروجیکٹ میں ہورہی تاخیر کی مدت میں کمی کرنے اور بین وزارتی اشتراک  اورتعاون میں سہولت پیداکرنے وغیرہ کے لحاظ  سے پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے بارے میں منصوبہ بندی کو استعمال کررہے ہیں اور اس سے مستفید ہورہے ہیں ۔

اس کے علاوہ تال میل پرمبنی طریق کارکے ذریعہ ایک قومی جغرافیائی مقام کے اندر اندر ایک پائیدار اورہمہ گیر طریقے سے، سماجی ، اقتصادی ترقی  پراثر انداز ہونے کے مقصد سے ، خاطرخواہ بنیادی ڈھانچہ تیارکرنے کے وژن کے ساتھ علاقے کی جامع ترقی ۔ پی ایم گتی شکتی موقف کے بارے میں پہل قدمیاں بھی شروع کی گئی ہیں ۔

پی ایم گتی شکتی کوبڑے پیمانے پربا اختیارکرنے کی غرض سے ، گوا ، کو چی ،  سری نگر، گوہاٹی اوروارانسی کے مقام پر20فروری 2023اور 12اپریل 2023کے درمیان پانچ علاقائی ورک شاپس کاانعقاد کیاگیاہے ۔ ان ورک شاپس  میں سبھی 36 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کا احاطہ کیاگیاہے تاکہ پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے سبھی متعلقہ فریقوں اورشراکت داروں کے ساتھ  مزید اشتراک اورتال میل قائم کیاجاسکے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -4398



(Release ID: 1919055) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri