محنت اور روزگار کی وزارت
زرعی اور دیہی مزدوروں – مارچ 2023 کے لیےکل ہند صارفین کی قیمت اشاریہ کی تعداد
Posted On:
20 APR 2023 8:57PM by PIB Delhi
زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارفین کی قیمت اعشاریہ کی تعداد (بیس:.100=87-1986) مارچ 2023 کے لیے 4 پوائنٹس بڑھ کر 1175 (ایک ہزار ایک سو پچھتر) اور بالترتیب 1186 (ایک ہزار ایک سو چھیاسی) پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عمومی اشاریہ میں تبدیلی میں اہم کردار ادا کرنے والا فوڈ گروپ بالترتیب 1.67 اور 1.97 پوائنٹس پر تھا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر چاول، جوار، راگی، دالوں، دودھ، بکرے کا گوشت، مچھلی تازہ/خشک، ہری مرچ، لہسن، ملا ہوا مصالحہ، سبزیاں اور پھل، ریڈی میڈ چائے وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔
اشاریہ جات میں اضافہ/کمی ریاست کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ زرعی مزدوروں کے لحاظ سے 18 ریاستوں میں 1 سے 9 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 2 ریاستوں میں 2 سے 4 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ تمل ناڈو ریاست 1360 کے پوائنٹس کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ریاست ہماچل پردیش 917 کے پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
دیہی مزدوروں کے لیے 18 ریاستوں میں 1 سے 9 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 2 ریاستوں میں 2 سے 3 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ تمل ناڈو ریاست 1350 کے اسکور کے ساتھ انڈیکس ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ریاست ہماچل پردیش 968 کے اسکور کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔
ریاستی سطح پر، زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے لیے صارفین قیمت کے اشاریہ کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ (ہر ایک میں 9 پوائنٹس) ریاست مغربی بنگال میں حاصل کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر چاول، گوشت، مچھلی تازہ، ہری مرچ، ہری مرچ، سبزیاں اور پھل، لکڑی وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔ اس کے برعکس، ریاست اتر پردیش میں زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے صارفین قیمت کے اشاریوں میں کمی (بالترتیب 4 اور 3 پوائنٹس) گیہوں، جوار، جو، سرسوں کے تیل اور پیاز وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے تھی۔
سی پی آئی-اے ایل اور سی پی آئی – آر ایل پر مبنی افراط زر کی شرح مارچ، 2023 میں 7.01فیصد اور 6.94 فیصد تھی جو کہ فروری، 2023 میں بالترتیب 6.94 فیصد اور 6.87 فیصد تھی اور پچھلے سال اسی مہینے کے دوران بالترتیب 6.09 فیصد اور 6.33 فیصد تھی۔ اسی طرح، مارچ، 2023 میں خوراک کی افراط زر 7.12 فیصد اور 7.07 فیصد رہی، جو کہ فروری، 2023 میں بالترتیب 6.82 فیصد اور 6.68 فیصد تھی اور پچھلے سال اسی مہینے کے دوران بالترتیب 4.91 فیصد اور 4.88 فیصد تھی۔
کل ہند صارفین قیمت اشاریہ نمبر (جنرل اور گروپ کے لحاظ سے):
گروپ
|
زرعی مزدور
|
دیہی مزدور
|
|
فروری 2023
|
مارچ 2023
|
فروری 2023
|
مارچ 2023
|
عمومی اشاریہ
|
1171
|
1175
|
1182
|
1186
|
کھانا
|
1096
|
1098
|
1102
|
1105
|
پان، سپاری وغیرہ
|
1977
|
1996
|
1986
|
2005
|
ایندھن اور لائٹ
|
1296
|
1298
|
1288
|
1290
|
کپڑے، بستر اور جوتے
|
1243
|
1247
|
1280
|
1286
|
متفرق
|
1245
|
1251
|
1250
|
1255
|
اپریل 23-2022 کے مہینے کے لئے سی پی آئی –اے ایل اور آر ایل کو 19 مئی 2023 کو جاری کیا جائے گا۔
********
ش ح۔ ع ح ۔ ج
Uno-4400
(Release ID: 1919052)
Visitor Counter : 129