کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے 49 ویں انڈیا جیم اینڈ جیولری ایوارڈز تقریب میں اعلی برآمد کاروں کی عزت افزائی کی
جیم اینڈ جیولری کی صنعت نے دنیا بھر میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے اور عالمی اقتصادی صورتحال کے چیلنجز کے باوجود اچھے نتائج حاصل کیے ہیں: پیوش گوئل
Posted On:
23 APR 2023 8:07PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آج ممبئی میں 49 ویں انڈیا جیم اینڈ جیولری ایوارڈزتقریب میں شرکت کی۔ جیم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) نےاس سیکٹر کے اعلی برآمد کاروں کے اعزاز میں اس تقریب کااہتمام کیا تھا۔ مرکزی وزیر نے ایوارڈ تقریب کے دوران 28 سرکردہ برآمد کنندگان اور سہولت کاروں کی عزت افزائی کی، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ممبئی میں بیلجیئم کے قونصل جنرل فرینک گیرکنز بھی موجود تھے۔ جی جے ای پی سی کے چیئرمین وپول شاہ، ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن (ای سی جی سی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر سینتھیل ناتھن، سانتا کروز الیکٹرانک ایکسپورٹ پروسیسنگ زون(ایس ای ای پی زیڈ) کے ترقیاتی کمشنر شیام جگناتھن اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔
اپنے کلیدی خطاب میں، جناب پیوش گوئل نے جی جے ای پی سی کو ایوارڈز کی تقریب کو کامیابی سے منعقد کرنے پرمبارکباد دی اور جیم اینڈ جیولری صنعت کے رہنماؤں سے خطاب کرنے کا موقع فراہم کرنے پران کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ تمام ایوارڈ جیتنے والے اور خواہشمند مقابلہ کے حقیقی جذبے کے ساتھ ثابت قدم رہنے اور صنعت اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ مرکزی وزیر نے پوری دنیا میں اپنی شناخت چھوڑنے اور ناموافق عالمی اقتصادی ماحول کے باوجود اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے صنعت کی تعریف کی۔ جناب گوئل نے ملک میں تمام شعبوں میں برآمدات کی منظم ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ای ای پی زیڈ کے ذریعے ادا کیے گئے اہم کردار کو بھی تسلیم کیا۔
جواہرات اور زیورات کی صنعت پر بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ اس صنعت کی مصنوعات کے ڈیزائن، جمالیات اور روایت اور جدیدیت کا امتزاج اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہندوستان حقیقی طور پر اس صنعت میں کافی آگےبڑھ چکاہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ جیمز اینڈ جیولری انڈسٹری اپنی ترقی کی کہانی کو جاری رکھے گی جس سے ملک کے نوجوانوں کے لیے لاکھوں ملازمتیں اور مواقع پیدا ہوں گے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ’’ہم حکومت میں یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنایا جائے، تاکہ آپ کی جیسی صنعتیں ایمانداری اور مؤثر طریقے سے کاروبار کو جاری رکھیں‘‘۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سخت مقابلے کے باوجودبھی تعاون اور دوستی کا جذبہ ہی جیم اینڈ جیولری کی صنعت کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت حکومت کو یہ یقینی بنانے کے لیے طاقت اور عزم فراہم کرتی ہے کہ ہندوستان 2047، آزادی کے 100ویں سال تک ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بن جائے۔
جی جے ای پی سی کے چیئرمین جناب وپول شاہ نے مالی سال 2022-23 کے لیے ہندوستان سے تجارتی سامان اور خدمات دونوں کو ملا کر مجموعی برآمدات میں 770 ارب امریکی ڈالر کی زبردست کامیابی کے لیے مرکزی وزیر پیوش گوئل کو مبارکباد دی۔ متحدہ عرب امارات اور بھارت-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، جی جے ای پی سی کے چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ ، کینیڈا اوریوروپی یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے جن پر بات چیت کی جارہی ہے برآمدات میں 1 کھرب امریکی ڈالر کےنشانےکو چھونےمیں برآمد کاروں کی مدد کرے گی ۔
جی جے ای پی سی کے چیئرمین وپول شاہ نے مزید کہا کہ ’’میگا کامن فیسیلٹی سنٹر (سی ایف سی) جو کہ ایس ای ای پی زیڈ ، ممبئی میں حکومت کی طرف سے 100 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ قائم کیا جارہاہے، مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا اس شعبے کو جدید بنانے کا وژن ہے تاکہ ا س سیکٹر کو جدیدبنایا جاسکے اورجدید ٹیکنالوجی کے ساتھ درمیانے اور چھوٹے درجے کی اکائیوں کی مدد کی جاسکے۔ وزیرموصوف کی براہ راست نگرانی اور سرپرستی سے تعمیر کیے جانے والے اس سینٹر کو اس سال ستمبر میں افتتاح کرنے کا منصوبہ ہے۔ اسے کونسل کے ذیعہ چلایا جائے گا ۔ ایک خصوصی کمیٹی اور کونسل کی طرف سے اس کے لیے سکریٹریٹ پہلے ہی قائم کر دیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ایس ای ای پی زیڈ حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے تاکہ اسے ریکارڈ وقت میں شروع کیا جا سکے۔ جی جے ای پی سی نے پہلے ہی نوی ممبئی میں دنیا کے سب سے بڑے جیولری پارکس کی تعمیرکاکام شروع کر دیا ہے۔ جی جے ای پی سی کے چیئرمین وپل شاہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اس ادارہ کے قیام میں مرکزی وزارت تجارت اور صنعت کی رہنمائی حاصل کی ہے جو ترکیہ یا اٹلی کے مطابق زیورات کی ہندوستانی برآمدات کو اس کے مطابق تبدیل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
مالی سال 2022-23 کے لیے، جواہرات اور زیورات کی مجموعی برآمدات 2.48 فیصد بڑھ کر 300462.52 کروڑ روپے ہو گئیں۔جو سا بقہ سا ل میں اسی مدت کے لیے 293193.19 کروڑ روپے تھی۔ امریکی ڈالر کے لحاظ سے، جواہرات اور زیورات کی مجموعی برآمدات 37468.66 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ سال کی اسی مدت میں 39331.71 ملین امریکی ڈالر تھیں۔
بدلتے ہوئے کاروباری منظر نامے کے ساتھ رفتار برقرار رکھنے کے لیے،49 ویں ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈز کی نئے زمرے جیسے کلائنٹس کی زیادہ سے زیادہ تعداد، لیب گروون ڈائمنڈز، اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت، نیا کاروباری ماڈل، سروس سیکٹر، پیٹنٹ، ڈیجیٹل، ای کامرس "برانڈ انڈیا" کے فروغ میں کاروباری عمدہ کارکردگی اور شراکت کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو تسلیم کرنے کے علاوہ، GJEPC نے سال کی بہترین خاتون کاروباریوں، اور اس صنعت کو مالی اعانت فراہم کرنے والے بینکوں سے بھی نوازا ہے۔
جیم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) کے بارے میں
جیم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی)، جو کہ وزارت تجارت، حکومت ہند (جی او آئی) نے 1966 میں قائم کی تھی، ہندوستانی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی متعدد ایکسپورٹ پروموشن کونسلز (ای پی سی) میں سے ایک ہے، تاکہ ملک کی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔ ، جب آزادی کے بعد ہندوستان کی معیشت نے بین الاقوامی منڈیوں میں اپنا قدم جمانا شروع کردیا تھا۔ 1998 سے، جی جے ای پی سی کو خود مختار حیثیت دی گئی ہے۔ جی جے ای پی سی جواہرات اور زیورات کی صنعت کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور آج اس شعبے میں 9000 اراکین کی نمائندگی کرتا ہے۔ ممبئی میں ہیڈ کوارٹر کے ساتھ،جی جے ای پی سی کے نئی دہلی، کولکتہ، چنئی، سورت اور جے پور میں علاقائی دفاتر ہیں، یہ سبھی صنعت کے بڑے مراکز ہیں۔ اس طرح اس کی وسیع رسائی ہے اور وہ براہ راست اور زیادہ معنی خیز انداز میں ان کی خدمت کے لیے اراکین کے ساتھ قریبی تعامل کرنے کے قابل ہے۔ پچھلی دہائیوں کے دوران، جی جے ای پی سی سب سے زیادہ فعال ای پی سیز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے اور اس نے اپنی پروموشنل سرگرمیوں میں اپنی رسائی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے اراکین کے لیے خدمات کو وسیع اور بڑھانے کے لیے مسلسل کوشش کی ہے۔
**********
ش ح۔ ح ا ۔ ف ر
U. No.4397
(Release ID: 1919049)
Visitor Counter : 129