وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈی آر ڈی او اور بھارتی  بحریہ نے  بحریہ  کے ایک پلیٹ فارم سے بی ایم ڈی  انٹرسیپٹر کا کامیاب  تجربہ  کیا

Posted On: 22 APR 2023 6:21PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور  بھارتی  بحریہ نے  21 اپریل ،  2023  ء کو خلیج بنگال میں اڈیشہ کے ساحل سے سمندر پر مبنی اینڈو ایٹموسفیرک انٹرسیپٹر میزائل کی پہلی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ۔ اس تجربے کا مقصد  مخالف بیلیسٹک میزائل کی خطرے کو ختم کرکے بھارت کو، اُن ملکوں کے اعلیٰ کلب میں شامل کرنا ہے ، جن کے  بحریہ کے پاس بی ایم ڈی صلاحیت موجود ہے ۔

اس سے پہلے، ڈی آر ڈی او  نے زمین  سے بی ایم ڈی  سسٹم  کی صلاحیت کا کامیاب  مظاہرہ کیا  تھا  اور اس طرح دشمن کی طرف  سے آنے والے  بیلسٹک میزائل کے خطرات کو بے اثر کرنے کی صلاحیت  حاصل کی تھی ۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے جہاز  سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل  کی دفاعی صلاحیت  کا کامیاب مظاہرہ  کرنے میں شامل ڈی آر ڈی او،  بھارتی بحریہ اور صنعت کو مبارکباد دی۔

سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے میزائل کے ڈیزائن اور ترقی میں شامل ٹیموں کی  ستائش  کی۔ انہوں نے کہا کہ  ملک نے انتہائی پیچیدہ نیٹ ورک سینٹرک اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم تیار کرنے میں خود  کفالت حاصل کر لی  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 4374



(Release ID: 1918813) Visitor Counter : 221