وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

44اسکواڈرن جوکہ ہندوستانی فصائیہ میں ’’اسٹرٹیجک ایئر لفٹ‘‘ کا نقیب ہے اپنی ڈائمنڈ جوبلی منا رہاہے

Posted On: 22 APR 2023 3:45PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ کا  44 اسکواڈرن اس سال چنڈی گڑھ میں اپنی ڈائمنڈ جوبلی منا رہا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کا 44 اسکواڈرن اس سال چنڈی گڑھ میں اپنی ڈائمنڈ جوبلی منارہاہے ۔اس اسکواڈرن  کی بھرپور اور شاندار تاریخ جدید دور کے ہندوستان فوجی  تاریخ اور فوجی سفارت کاری کا کلائیڈواسکوپ ہے اور یہ استقلال ، بہادری ، ہمت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی کہانیوں سے بھری ہوئی ہے جس میں وہ تمام  خصوصیات شامل ہیں  جنکے لیے ہندوستانی فضائیہ جانی جاتی  ہے۔

اسکواڈرن کو 06 اپریل 1961 کو قائم کیا گیا تھا اوراے این -12 طیاروں سے لیس کیاگیا تھا۔ اس نے اے این -12 طیاروں  کو 1985 تک  آپریٹ کیا۔ یہ مارچ 1985 میں آئی ایل -76 طیارہ ہندوستان لیکر آیا، جسے 16 جون 1985 کو باقاعدہ طور پر آئی اے ایف میں شامل کیا گیا۔ یہ طیارہ آج بھی خدمت انجام دے رہا ہے۔ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات 2021 میں ہونی تھیں لیکن کووڈ 19 وباکی وجہ سے ملتوی کرنی پڑی ۔

آئی اے ایف میں اسٹریٹجک ایئر لفٹ   کانقیب یہ ا سکواڈرن ملک کی حالیہ تاریخ میں تمام بڑے فوجی اور ایچ اے ڈی آر (انسانی امداد اور آفات راحت ) کے اقدامات کا حصہ رہا ہے، جس نے نہ صرف آئی اے ایف اور ملک  کو ایک ٹیکٹیکل سے اسٹریٹجک فورس میں بدلتے ہوئے دیکھاہے بلکہ اس نے ہندوستانی فوج کی دیگر شاخوں کی فوجی طاقت میں بھی اضافہ کیا ہے ۔ اسکواڈرن نے ’’ وسودھیوکٹمبکم ‘‘ کے ملک کے فلسفے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملک کے شہریوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے لوگوں کو ضرورت کے وقت مدد فراہم کی۔

اسکواڈرن ’’  ایشٹم  یتنین  سادھیت ‘‘ کے اپنے  نصب العین پر قائم ہے جس کا مطلب ہے  استقامت کے ذریعہ اہداف  حاصل کرنا۔1985میں اسکواڈرن کا نام بدل کر ’’ مائٹی جیٹس ‘‘ کردیاگیا۔

اسکواڈرن اسے سونپے گئے کسی بھی کام کو کرنےکےلیے ہمیشہ تیار رہتاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image1QI7W.jpeg

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4373)


(Release ID: 1918795) Visitor Counter : 123