بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایف سی نے 5000 مسافر ای وی اور 1000 کارگو ای وی کے لیے 633 کروڑ کا قرض منظور کیا


دہلی میں 5000 مسافر الیکٹرک گاڑیاں تعینات کی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں 1 لاکھ ٹن سی او2 کے برابر کی بچت ہو گی

Posted On: 21 APR 2023 1:30PM by PIB Delhi

پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایف سی)، مہارتنا کمپنی اور ہندوستانی پاور سیکٹر میں سرکردہ این بی ایف سی نے  (جینسول انجینئرنگ لمیٹیڈ (جی ای ایل) کو 5000 مسافر برقی گاڑیاں (ای ویز) اور 1000 کارگو ای وی کی خریداری کے لیے 633 کروڑ روپئے کا قرض منظور کیا ہے۔ بلواسمارٹ موبلٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ(بی ایم پی ایل) کو اس کی ٹیکسی خدمات کو بڑھانے کیلئے لیز پر مسافر الیکٹرک گاڑیوں کو دیا جائے گا۔ قرض کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے، اور ای وی کیبس کا پہلا لاٹ دہلی کی سڑکوں پر آگیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PF2S.jpg

ان ٹیکسیوں کو کل ایک تقریب میں بجلی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اجے تیواری اور پی ایف سی کے سی ایم ڈی جناب رویندر سنگھ ڈھلوں نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ راجیو رنجن جھا، ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، جناب منوج شرما، ڈائریکٹر (کمرشل)، محترمہ سمی آر ناکرا، سی وی او اور جناب انمول سنگھ جگی (سی ای او اور شریک بانی، بلوسمارٹ موبلٹی) اور دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

ای وی کی پہلی لاٹ کو جھنڈی دکھانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، پی ایف سی کے سی ایم ڈی، جناب رویندر سنگھ ڈھلون نے کہا،‘‘ملک میں ای موبلٹی کو اپنانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور ہمارا ماننا  ہے کہ اس شعبے میں بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔ اس فنڈنگ کے ذریعےپی ایف سی نے ہندوستان کے قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) کے اہداف میں حصہ لینے کی کوشش کی ہے۔ یہ ملک میں نقل و حمل کے ایک صحت مند اور پائیدار طریقے کو اپنانے کی سمت میں کافی اہم ثابت ہوگا۔

پی ایف سی کی طرف سے فنڈ کردہ 5000 مسافر (ای4 ڈبلیوز) الیکٹرک فور وہیلر دہلی میں تعینات کیے جا رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں  ایک لاکھ ٹن کے مساوی کاربن ڈائی آکسائیڈ(سی او2) کے اخراج کی بچت ہوگی۔ یہ صرف 50 لاکھ ٹن سے زیادہ  بڑھے ہوئے پیڑوں کے ذریعے ایک سال میں کھپت کی جانے والی سی او2 کے برابر ہوگی۔ ہندوستان کے صفر کے ہدف کو پانے کی سمت میں بڑھتے ہوئے پی ایف سی، قابل تجدید توانائی  کو بڑے پیمانے پر فنڈ دینے کے علاوہ، ای وی (او ای ایم اور اور فلیٹ کے حصول)، بیٹری ، او ای ایم اور ای وی چارجنگ سہولتوں کے شعبے میں قرض دستیاب کرانے کے مواقع تلاش کر تارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 4356)


(Release ID: 1918645) Visitor Counter : 190


Read this release in: Telugu , Bengali , English , Hindi