نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے عید الفطر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی
Posted On:
21 APR 2023 3:41PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔
ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:
’’ عید الفطر کے اس خوشی کےموقع پر، میں ملک کے عوام کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
رمضان کے مقدس مہینے کےاختتام پر منایا جانے والا عیدالفطر کا تہوار آپس میں خوشیاں بانٹنے کا مبارکباد موقع ہے۔ سبھی لوگ اسے مل جل کر انتہائی خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔
آئیے اس تہوار میں پنہاں انسانی اقدار ، ہمدردی، سخاوت اور بھائی چارے کو اپنی زندگی میں محسوس کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کا عہد کریں۔‘‘
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:4359)
(Release ID: 1918600)