وزارات ثقافت
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے اشتراک سے ثقافت کی وزارت کی میزبانی میں پہلے عالمی بودھ سربراہ اجلاس کا افتتاح کیا
’’ مہاتما بدھ کا شعور ابدی اور دائمی ہے‘‘: وزیراعظم مودی
’’آئی بی سی جیسے پلیٹ فارم، ہم خیال اور ہمدرد ممالک کو بودھ دھم اور امن کو پھیلانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں‘‘: وزیراعظم مودی
عالمی بودھ سربراہ اجلاس ، دنیا کے ساتھ ہمارے ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا: جناب جی کے ریڈی
بودھ دھم، محض ایک مذہب نہیں ہے، یہ ایک طرز زندگی ہے، جو تمام مخلوقات کے ساتھ ہمدردی اور درد مندی کا رویہ اختیار کرنے پر زور دیتا ہے:جناب کرن رجیجو
Posted On:
20 APR 2023 7:28PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے اشوک ہوٹل میں عالمی بدھسٹ سمٹ یعنی عالمی بودھ سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے تصویری نمائش کا مشاہدہ کرتے ہوئے مہاتما بدھ کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ انہوں نے 19 ناموربودھ بھکشوؤں کو بھکشو کے لباس (شیوار دانا) بھی پیش کئے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی، قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، ثقافت کے مرکزی وزرائے مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور محترمہ میناکشی لیکھی اور بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر دھماپیا بھی موجود تھے۔
یہ دو روزہ سربراہی اجلاس، 20 اور 21 اپریل کو بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے تعاون سے وزارت ثقافت کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ عالمی بدھ سمٹ کا موضوع ہے ’’عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے طور طریقے: فلسفے سے عمل تک‘‘۔ یہ سربراہ اجلاس ، بدھ مت اور آفاقی خدشات کے معاملات پر عالمی بدھ دھام کی قیادت اور اسکالرز کو شامل کرنے اور انہیں اجتماعی طور پر حل کرنے کی غرض سے پالیسی سازی کے ساتھ یکجا کرنے کی کوشش ہے۔ سربراہ اجلاس میں ہونے والے بحث و مباحثہ کی بدولت اِس با ت کا علم ہوتا ہے کہ بدھ دھام کی بنیادی اقدار کس طرح عصری صورتحال میں تحریک اور رہنمائی فراہم کر سکتی ہیں۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عالمی بودھ سربراہی اجلاس کی افتتاحی نشست میں دنیا کے مختلف کونوں سے آنے والے سبھی سرکردہ شخصیات کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ مہاتما بدھ، فرد سے ماورا ہیں، وہ ایک ادراک ہیں‘‘، اور مہاتما بدھ ایک احساس ہیں، جو فرد سے بالاتر ہیں، وہ ایک ایسا خیال ہیں، جو شکل سے ماورا ہے اور بدھ ایک شعور ہیں، جسے دیکھا نہیں جا سکتا۔ ’’مہاتما بدھ کا شعور ابدی اور دائمی ہے‘‘۔ اس موقع پر انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ افتتاحی عالمی بودھ سربراہی اجلاس تمام اقوام کی کوششوں کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم قائم کرے گا۔ انہوں نے اس اہمیت کی حامل تقریب کے انعقاد کے لئے ثقافت کی وزارت اور بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے بنی نوع انسان کے مسائل کے لئے ہندوستان میں موروثی ہمدردی کا سہرا بھگوان بدھ کی تعلیمات کو دیا۔ انہوں نے ترکیہ میں زلزلہ جیسی قدرتی آفات کے لئے ، بچاؤ اور امدادی کاموں میں امن مشن اور ہندوستان کی خلوص دل سے کی گئیں کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کے ان جذبات کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، سمجھ رہی ہے اور قبول کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی بی سی جیسے پلیٹ فارم ہم خیال اور دردمند ممالک کو بدھ دھام اور امن پھیلانے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔
اس موقع پر شمال مشرقی خطہ کی ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ عالمی بودھ سربراہی اجلاس کا افتتاح، ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دو روزہ عالمی بودھ سربراہ اجلاس کا موضوع ہے ’’عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے طور طریقے- فلسفہ سےعمل تک‘‘۔ اس عالمی بودھ سربراہ اجلاس میں دنیا کے 30 سے زیادہ مختلف ممالک سے تقریباً 170 بین الاقوامی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ دو روزہ عالمی بودھ سربراہ اجلاس میں امن، ماحولیات، اخلاقیات،اقدار، صحت، پائیدار ترقی اور بدھسٹ کنفیڈریشن جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ عالمی بودھ سربراہ اجلاس، مودی حکومت کی ایک پہل ہے اور اس سے دنیا کے ساتھ ہمارے ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دنیا کی سبھی بڑی چنوتیوں کو بدھ مت کے فلسفۂ حیات سے حل کیا جا سکتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ عالمی بودھ سربراہ اجلاس اس سمت میں ایک کامیاب کوشش ہو گی۔
اس موقع پر قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ مہا سنگھا، دنیا بھر کے روحانی پیشواؤں، سنگھا نائکوں، مراقبہ سے متعلق سرکردہ روحانی افراد، مختلف بودھ ایسوسی ایشنوں، خانقاہی اداروں اور صاحب علم بودھ اسکالرز کی معاونت کی بدولت ہم اس تاریخی دن تک پہنچے ہیں ۔اِس تاریخی دن جب ہم سب اس بابرکت دن کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس عالمی بودھ سربراہ اجلاس کا موضوع ہے –’’عصر حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے طور طریقے - فلسفہ سے عملی اقدام تک‘ ‘ اور یہ کہ اس اجلا س کو دو الگ الگ متوازی نشستوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ اِن میں سے ایک سنگھا نشست اوردوسری تعلیمی نشست ہے، جس میں کئی متنوع موضوعات ہیں، جیسے، بدھ دھام اور امن، ماحولیاتی بحران، صحت اور ہمہ گیریت، نالندہ بودھ روایت کا تحفظ، بدھ دھم یاترا، موجودہ ورثہ اور بدھ مت کی قدیم نوادرات وغیرہ۔ انہوں نے انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن کے تمام ممبران کو بھی اس سربراہ اجلاس کو کامیاب بنانے پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ’’بدھ دھم محض ایک مذہب نہیں ہے؛ یہ ایک طرز زندگی ہے ، جو تمام مخلوقات کے ساتھ ہمدردی اور دردمندی کا رویہ اختیار کرنے پر زور دیتا ہے۔ عدم استحکام اور باہمی انحصار کی تعلیمات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ دنیا میں ہر چیز بدل رہی ہے اور ایک دوسرے سے مربوط ہے، اور ہمیں اس طرح سے جینا سیکھنا چاہیے کہ جو زمین اور اس کے وسائل کے لئے پائیدار اور قابل احترام ہو۔‘‘
اس موقع پر، دو روزہ عالمی بودھ سربراہ اجلاس کے موضوع: ’’عصری چیلنجز سے نمٹنے کے طور طریقے:فلسفے سے عملی اقدامات تک‘‘ کے ایک حصے کے طور پر ، پانچ نمائشوں کے جشن، پنچ پردرشن نامی ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ان میں آئی بی سی کے 10 سالہ سفر، گجرات کے واد نگر شہر کے ورثے میں ظاہر ہونے والی مہا تما بدھ کی مالا مال ثقافتی وراثت، بدھ یاترا شوانزانگ کے سفری احوال، بدھ مت کے مذہبی رہنما اور ماسٹر اتیسا دیپانکرا سریجنا کا تخلیقی کام اور اجنتا پینٹنگز کی ڈیجیٹل بحالی کو دکھایا گیا ہے۔
پروگرام کا آغاز وزیر اعظم کے ذریعہ مہاتما بدھ کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کرنے کے ساتھ ہوا، جبکہ اِس دوران منگلاچرن کی تلاوت کی جارہی تھی۔ڈاکٹر سبھدرادیسائی نے رتنا سُتّا کا ایک کلاسیکی پروگرام پیش کیا۔
اس سربراہ اجلاس میں دنیا بھر کے سرکردہ اسکالرز، سنگھا رہنماؤں اور دھرم پر تحقیق کرنے والوں نے شرکت کی۔ یہ سرکردہ افراد دنیا کو درپیش مسائل پر بحث کریں گے اور آفاقی اقدار پر مبنی بدھ دھم میں ان کے جوابات تلاش کریں گے۔ مذاکرے چار موضوعات کے تحت منعقد ہوئے: ان موضوعات میں بدھ دھم اور امن؛ بدھ دھم:آب و ہوا سے متعلق بحران، صحت اور پائیداری جنوبی، جنوب مشرقی اور مشرقی ایشیا کے ممالک سے ہندوستان کے صدیوں پرانے ثقافتی روابط کی ایک لچکدار بنیاد، ؛ نالندہ بدھ مت کی روایت کا تحفظ؛ بدھ دھام یاترا، موجودہ ورثہ اور مہاتما بدھ کے قدیم نوادرات، شامل ہیں۔
***
ش ح ۔ ف ا ۔ ک ا
(Release ID: 1918484)
Visitor Counter : 136