وزارت دفاع
بھارت اور تھائی لینڈ نے بینکاک میں 8ویں دفاعی مکالمے کے دوران دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا
دفاعی صنعت، بحری سلامتی اور کثیر ملکی تعاون میں اضافے سے متعلق ذرائع کی شناخت کی گئی
Posted On:
20 APR 2023 4:43PM by PIB Delhi
8ویں بھارت – تھائی لینڈ دفاعی مکالمے کا اہتمام 20 اپریل 2023 کو بینکاک میں کیا گیا۔ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت وزارت دفاع، بھارت کی خصوصی سکریٹری محترمہ نویدیتا شکلا ورما اور تھائی لینڈ کے وزارت دفاع میں دفاع کے نائب مستقل سکریٹری جنرل نوچت سری بنسنگ نے کی۔ گفت و شنید کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس دوران دونوں ممالک کے درمیان جاری باہمی دفاعی تعاون میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ مشترکہ چیئرمینوں نے تعاون کے موجودہ شعبوں خصوصاً دفاعی صنعت، بحری سلامتی اور کثیر ملکی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے ذرائع کی نشاندہی کی۔ تھائی لینڈ نے بھارتی دفاعی صنعت کی اہلیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین حضرات نے عالمی منظرنامے میں ابھرتے ہوئے مشترکہ مسائل اور تعاون کے شعبوں کی سمت میں کیے جا رہے اقدامات پر بھی غور کیا۔
دورے کے دوران، خصوصی سکریٹری نے تھائی لینڈ کی وزارت دفاع میں مستقل سکریٹری جنرل سانت چانگ سنگکا چانترا سے بھی ملاقات کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4331
(Release ID: 1918444)
Visitor Counter : 119