صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے مشوبرا میں واقع راشٹرپتی نِواس کو 23 اپریل سے عوام کے لیے کھولے جانے سے متعلق پروگرام میں شرکت کی
وزیٹر حضرات اپنے سلاٹ https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/ پر بُک کرا سکتے ہیں
Posted On:
20 APR 2023 6:55PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (20 اپریل 2023کو) مشوبرا میں واقع راشٹرپتی نِواس کو عوام کے لیے کھولے جانے سے متعلق پروگرام میں شرکت کی۔ یہ بروز پیر اور دیگر سرکاری تعطیلات کو چھوڑ کر 23 اپریل 2023 سے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان وزیٹرس کے لیے کھلا رہے گا۔
دورے کے دوران، وزیٹر حضرات 173 برس پرانی اس ورثہ جاتی عمارت کی جھلک اندر سے دیکھ سکتے ہیں۔ وہ اس کے لان، باغیچوں اور فطری پگڈنڈیوں سے بھی گزر سکتے ہیں۔ وزیٹرس کی سہولت کے لیے امانتی سامان گھر، وہیل چیئر، کیفے، سووینئر شاپ، بیت الخلاء، پانی کی مشین اور ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کوئی بھی وزیٹر راشٹرپتی نِواس کے گائیڈیڈ دورے کے لیے https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/ پر سلاٹ بُک کر سکتا ہے۔
اس سے قبل دن میں، صدر جمہوریہ نے شملہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی کا دورہ کیا۔ اس ادارے کو سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا۔اس کا مقصد ہیومینٹیز، سوشل سائنسز اور نیچورل سائنسز میں اعلیٰ معیاری تعلیمی کام کو بڑھاوا دینا تھا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4333
(Release ID: 1918415)
Visitor Counter : 119