شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یورپی یونین-ہندوستان ہوا بازی کانفرنس نئی دہلی میں شروع ہوئی


جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے یورپی یونین کے صنعت کاروں کو دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھتے ہوئے ہوا بازی کے بازار کا حصہ بننے کی دعوت دی

ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات ہیں: جناب سندھیا

Posted On: 20 APR 2023 3:06PM by PIB Delhi

دو روزہ یورپی یونین - ہندستان ہوا بازی اجلاس آج نئی دہلی میں شروع ہوا۔ سربراہی اجلاس کے دوران، ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور یورو کنٹرول نے ارادے کے ایک اعلامیہ پر دستخط کیے اور ڈی جی سی اے نے قریبی تعاون کے لیے ایوی ایشن سیکیورٹی پر یورپی یونین کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کیے۔

سربراہی اجلاس میں یورپی یونین - ہندوستان ہوائی نقل و حمل کے تعلقات اور دونوں خطوں کے مشترکہ چیلنجوں اور مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی، جیسے کووڈ کے بعد ہوائی ٹریفک کی بحالی، پائیدار ترقی میں اضافہ، حفاظت کو برقرار رکھنا اور بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کے نظام کی ترقی۔

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اجلاس سے ورچوئل طور پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ”ہندوستان اور یورپی یونین (EU) گہرے تاریخی تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں، جو ہوا بازی کی صنعت میں تعاون کے ذریعے مضبوط طبعی، ڈیجیٹل اور لوگوں سے لوگوں کے روابط کے ذریعے بڑھتے رہتے ہیں۔“

 

 

جناب سندھیا نے کہا، ”وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، حکومت نے ملک میں طیارہ سازی کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہم نے ایم آر او کے لیے حالات کو ہر ممکن حد تک سازگار بنانے کے لیے ریگولیٹری ماحول کو بہتر بنایا ہے – ایم آر او سروسز پر جی ایس ٹی کی شرح کو 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے اور سیکٹر میں 100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت دی گئی ہے۔ کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے ایم آر او سروس پرووائیڈرز پر عائد چارجز کو معقول بنانے کے لیے نئی ایم آر او گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں۔ میں یورپی یونین کے صنعت کاروں سے پر زور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی ہوا بازی مارکیٹ کا حصہ بنیں۔

وزیر موصوف نے یورپی یونین کی کمپنیوں کو ہندوستان کے ساتھ ہم آہنگ ٹیکنالوجیز کی ترقی میں شراکت داری اور ہوا بازی کی صنعت کے اخراج سے نمٹنے کے مقصد کی حمایت کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا، ”ہم ہوائی اڈوں کو 2024 تک 100 فیصد سبز توانائی اور 2030 تک خالص صفر استعمال کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ 25 اے اے آئی ہوائی اڈے پہلے ہی 100 فیصد گرین انرجی استعمال کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد 2025 تک مزید 121 ہوائی اڈوں کو کاربن نیوٹرل بنانا ہے۔ ہم نے آئندہ ہوائی اڈوں کے لیے بولی کے دستاویزات کے حصے کے طور پر قابل تجدید توانائی کے استعمال کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔ ہم پائیدار ہوا بازی کے ایندھن کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ ہندوستانی ایئر لائن آپریٹروں نے پہلے ہی اے ٹی ایف میں بایو فیول کی ملاوٹ کا استعمال کرتے ہوئے نمائشی پروازیں چلائی ہیں۔

یورپی یونین کی ٹرانسپورٹ کمشنر محترمہ ایڈینا ویلن نے بھی اجلاس سے عملی طور پر خطاب کیا۔ انھوں نے کہا، ”تجارتی مواقع سے لے کر ہوا بازی کی حفاظت اور سلامتی، پائیداری، ہوائی ٹریفک کے انتظام یا صارفین کے تحفظ تک، ہمارے مشترکہ تجربات اور ہمارے مشترکہ مقاصد ہمیں قدرتی شراکت دار بناتے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا، ”ہمارے پاس پہلے ہی بہت سے شعبوں میں شراکت داری اور تعاون کی ایک کامیاب تاریخ ہے۔ مجھے واقعی امید ہے کہ ہوا بازی ہماری کامیاب ترین شراکتوں میں سے ایک بن جائے گی۔“

 

 

سویڈن کے انفراسٹرکچر اور ہاؤسنگ کے وزیر جناب اینڈریاس کارلسن نے اجلاس سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا ”ہماری ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یورپی یونین اور ہندوستان کے درمیان اور بھی مضبوط تعاون کے ساتھ ہمارا ایک روشن مستقبل ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل نے کہا، ”بہت سے محاذ ہیں جن پر ہندوستان اور یورپی یونین تعاون کرتے ہیں اور یہ سربراہی اجلاس اس سفر کا آغاز ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ہوا بازی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہم جدت طرازی پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کرتے ہوئے بہتر انفراسٹرکچر اور بہتر کنیکٹیویٹی کی تیاری کر رہے ہیں۔

 

 

**************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4328



(Release ID: 1918382) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Hindi