پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مناسب پانی کی پنچایت، صاف و شفاف اور سرسبز پنچایت اور صحت مند پنچایت سے متعلق قومی کانفرنس کا کل انعقاد ہوگا

Posted On: 19 APR 2023 7:12PM by PIB Delhi

قومی یوم پنچایت راج کے 24  اپریل 2023 کو ہونے و الے  پروگراموں کی تیاری کی سمت میں پنچایتی راج کی وزارت قومی پنچایتی راج ایوارڈ ہفتہ (17 سے 21 اپریل 2023) کا انعقادکررہی ہے  جس کے تحت  ’’تھیم 2، 4  اور 5 :صحت پنچایت ، مناسب پا نی پر پنچایت اور صاف و شفاف اور سرسبز پنچایت پر قومی کانفرنس کا کل نئی دہلی میں انعقاد کیا جائےگا ۔

یہ کانفرنس صحت پنچایت ، مناسب پانی پر پنچایت اور صاف و شفاف اور سرسبز پنچایتوں کے موضوع پر منعقد کیا جائے گا ۔کانفرنس کے دوران پنچایتوں کےمنتخب نمائندگان (ای  آر)، قومی پنچایت کے ایوارڈ فاتحین،پی آر محکمہ ، ایس آئی آر ڈیز، پی آر ا ٓئی ٹی کےافسران سمیت تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریبا 1500 شرکا کے شرکت کی امید ہے۔

پی آر آئی کے ذریعہ شروع کئے گئے مثالی کاموں پر مبنی مختصر ویڈیو فلموں میں دکھائے گئے بہترین طور طریقوں کی نمائش کی جائے گی ۔  اس سے  زیادہ سے زیادہ  افزودہ تجربات  اور باہمی سیکھ اور تجربات کے  اشتراک کے ساتھ ای آر کی صلاحیت سازی میں بھی اضافہ ہوگا ۔

قومی پنچایت ایوار ڈ2023  کے تحت صحت پنچایت کےلئے تلنگانہ کے گوتم پور ، گرام پنچایت ، مناسب پانی کی پنچایت کے لئے نیلو ٹلا گرام پنچایت اور صاف وشفاف اور سرسبزپنچایت کےلئےمہاراشٹر کے کنڈل گرام پنچایت کوپہلا ایوارڈدیاگیا ہے۔ ’’صحت مند گاؤں‘‘ تھیم کے تحت پنچایتو ں کو صحتمندانہ جانچ، 100 فیصد ٹیکہ کاری، ادارہ جاتی تقسیم ، غذائیت اور آئی سی ڈی ایس وغیرہ کےذریعہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال کے توسط سےسبھی کی صحت مند زندگی اور فلاح وبہبودکویقینی بنانےکی ضرورت ہے ۔ مناسب  پانی دیہات   کے تحت پنچایتوں کو ہر گھر میں  پینے کےلائق پانی کی سہولت،  کھاراپانی کی صاف صفائی، زمین کے نیچےپانی کی کمی پر توجہ مرکوز کرنا ،آر سینک آلودگی ، بارش کےپانی کو جمع کرنے، زمینی پا نی کی بھرائی وغیرہ کو یقینی بنانےکی ضرورت ہے ۔ صاف و شفاف اور سرسبز دیہات کے تحت پنچایتوں کا100 فیصد کھلے میں رفع حاجت سےپاک گاؤں ، ٹھوس  اورمائع فضلہ کے بندوبست ، قابل تجدید توانائی کے ذرئع کی طرف تبدیلی، زیادہ مقدار میں  گرین کور،حیاتیاتی تنوع کی حفاظت وغیرہ کااہداف ہے۔

صحت مند پنچایتوں، مناسب پانی سےمتعلق پنچایتوں اور صاف و شفاف اورسرسبز پنچایتوں  کے ایوارڈ حاصل کرنے والے نمائندگان کی حصولیابیوں اوراپنی کوششوں کے دوران درپیش چیلنجوں پر اپنے خیالات کااظہار کریں گے ۔

اس کے علاوہ، جن معززین نے ان تینوں تھیمزمیں غیر معمولی تعاون کیا ہے وہ بھی تکنیکی سیشن میں شرکت کریں گے۔ ان معززین میں پدم شری جناب پوپٹراو پوار، سابق سرپنچ، ہیوارے بازار پنچایت، مہاراشٹر، محترمہ پرینکا تیواری، سرپنچ، راج پور گرام  پنچایت، ہاتھرس، اتر پردیش اور محترمہ اسینا مناف، صدر، الائمون گرام پنچایت، کولم، کیرالہ شامل ہیں۔ این آئی آر ڈی پی آر کی ایسوسی ایٹ پروفیسر پروفیسرانجنابھانجا اوراے ایس ایچ اےڈی اے  میں ڈی ڈی جی ڈاکٹر ملیناتھ کلشیٹی کانفرنس کے دوران پہلے اور دوسرے سیشن کی نظامت کریں گے۔

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اس موقع پر موجود ہوں گے اور ملک کے پی آر آئی سے خطاب کریں گے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سمیت متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ سکریٹری جناب سنیل کمار، جوائنٹ سکریٹری محترمہ ممتا ورما، جوائنٹ سکریٹری جناب اے پی ناگر اور جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس آنند اور پنچایتی راج وزارت کے سینئر عہدیدار بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

 

**********

 

 

ش ح۔ ع ح ۔ ف ر

 

U. No.4318



(Release ID: 1918221) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Telugu