محنت اور روزگار کی وزارت

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں سے سرکاری دفاتر میں آؤٹ سور س کی بنیاد پر کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کےلئے معاہدوں میں قانونی ذمہ دا ریوں کوشامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے

Posted On: 19 APR 2023 6:26PM by PIB Delhi

محنت اور روزگارکی وزارت نےحال ہی میں جی ای ایم (سرکاری ای مارکیٹنگ ) پورٹ پر حکومت ہند کے دفاتر میں آؤٹ سورسنگ ایجنسیوں کے ذریعہ کنٹریکٹ ملازمین کےمفادات کے تحفظ کے لئے افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کےلئے 6 قانونی ذمہ داریوں کو شامل کیا ہے ۔ ریاست اور مرکز کےزیر انتظام علاقو ں کے چیف سکریٹریوں اور منتظمین کوبھیجے گئے اپنے خط میں  محنت کی مرکزی سکریٹری محترمہ آرتی اہوجہ نے ٹھیکہ کے ذریعہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دفاتر میں کام کررہے ہیں کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں  غیر قانونی کٹوتی کے سبب کم ادائیگی کے بار ے میں تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نےٹھیکہ  ایجنسیوں کے ذریعہ ملازمین کی تنخواہوں میں دیری اور ای پی ایف ، ا ی ایس آئی سی کی معاون رقم کم  جمع ہونےپر بھی تشویش کااظہار کیا ۔

ریاست اورمرکز کےزیر انتظام علاقوں کے سرکاری دفاترباہری ٹھیکوں پر لگے ملازمین کو استحصال سے بچانے کےلئےمحنت کی مرکزی سکریٹری نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےچیف سکریٹریز / منتظمین کےاپنے معاہدےمیں حسب ذیل آئینی ذمہ داریو ں کو شامل کرنے کامشورہ دیاہےتاکہ ملازمین کے حقوق محفوظ رہیں ۔

  1. ایجنسیوں کے ذریعہ وقت پر ای پی ایف اورای ایس آئی سی  کی رقم کی لازمی ادائیگی
  2. خدمات فراہم کرنےوالے / ٹھیکیدارحکومت کے ذریعہ مقررکردہ کم از کم مزدوری سے کم ادائیگی نہ کریں ، یہ یقینی بنانے کی ذمہ داری ہوگی ۔
  • iii. خدمات فراہم کرنے والی /ٹھیکیدار ملازمین کی تنخواہ سے کوئی غیر قا نونی کٹوتی نہیں کرے گا۔
  • iv. ٹھیکہ مزدور ( ضوابط اور منسوخی)ایکٹ، 1970کے مطابق خدمات فراہم کرنےوالے یاٹھیکیدار کنٹریکٹ ملازمین کی وقت پر تنخواہ کی ادائیگی کےلئے ذمہ دارہوگا۔اہم آجر/ خریدار / ٹھیکیدار کےذریعہ ملازمین کی وقت پر تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائے گااگر خدمات فراہم کرانے والے / ٹھیکیدار وقت پر ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی میں کامیاب نہیں ہوتا یا کم ادائیگی کرتاہےتو پرنسپل ا ٓجر یا خریدار براہ راست ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کرکے خدمات فراہم کرنےوالے یا ٹھیکیدار سے رقم وصول کرنےکامجاز ہوگا۔
  1. خدمات فراہم کرنے والے / ٹھیکیدار ملازمین کوبونس کی ادائیگی ایکٹ ، 1965کے مطابق ملازمین کوبونس دینےکے لئےذمہ دار ہوگا اور خریدار سے اسکامعاوضہ حاصل کرسکے گا ۔
  • vi. خدمات فراہم کرنے والے / ٹھیکیدار گریجویٹی ایکٹ 1972 کےالتزامات کےمطابق مسلسل خدمات میں رہے ملازمین کومتناسب گریجویٹی کی ادائیگی کا ذمہ دارہوگا۔

 

**********

ش ح۔ ع ح ۔ ف ر

U. No.4317



(Release ID: 1918204) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu