وزارت دفاع

رکشامنتری نے کینیڈا کی قومی دفاع کی وزیرکے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت کی ، انھوں نے بھارت –بحرالکاہل خطے میں امن اورسکیورٹی کے لئے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے  کے طورطریقوں پرتبادلہ خیال کیا


جناب راج ناتھ سنگھ نے کینیڈا کی دفاعی سازوسامان تیارکرنے والی کمپنیوں کوبھارت میں سرمایہ کاری کرنے اورمشترکہ طورپرسازوسامان تیارکرنے اورمینوفیکچرنگ  کرنے کی دعوت دی

Posted On: 19 APR 2023 7:08PM by PIB Delhi

رکشامنتری جناب راج ناتھ  سنگھ نے 19؍اپریل 2023کو کینیڈا کی قومی دفاع کی وزیرمحترمہ انیتاآنند سے ٹیلی فون پربات چیت کی ۔یہ بات چیت گرمجوشی پرمبنی دوستانہ ماحول میں ہوئی ۔ دونوں وزراء نے دوطرفہ دفاعی تعلقات قائم کرنے کے طورطریقوں پرغوروخوض کیا ، جو ان ملکوں کی جمہوری اقدار اوربھارت –بحرالکاہل خطے میں امن وامان اورسکیورٹی کی غرض سے مشترکہ مفاد کی عکاسی کریں گے ۔

محترمہ انیتاآنند نے رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ کو کینیڈا کی بھارت –بحرالکاہل خطے سے متعلق حکمت عملی اور بھارت کے ساتھ روابط میں اضافہ کرنے سے متعلق اہمیت سے واقف کرایا ۔ جناب راج ناتھ سنگھ  نے بھارت –بحرالکاہل خطے میں کینیڈا کی بحریہ کی بڑھتی موجودگی کا خیرمقدم کیا۔ دونوں وزراء نے اقوام متحدہ قیام امن سے متعلق تربیت سے لے کر دفاعی صنعتی اشتراک تک دفاعی تعاون کے سبھی ممکنہ شعبوں کے بارے میں غوروخوض کیا۔

رکشامنتری نے اس بات کو اجاگرکیاکہ کہ بھارت دفاعی سازوسامان  کی مینوفیکچرنگ کے لئے پرکشش مقام ہے ، جو مقابلہ جاتی زمین اورمزدوری سے متعلق مقابلہ جاتی لاگت اور دو دفاعی صنعتی اہداریوں والا ملک ہے ۔ انھوں نے کینیڈا کی دفاعی سازوسامان تیاکرنے والی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ بھارت میں سرمایہ کاری کریں اورمشترکہ طورپردفاعی سازوسامان کومینوفیکچرنگ کریں اور ان کمپنیوں کو اپنے عالمی سپلائی نظام میں بھارت کی دفاعی کمپنیوں کو شامل کرکے بہت فائدہ ہوگا۔

دونوں وزیروں نے دفاعی تعلقات کواگلی سطح تک  لے جانے اور دفاع کو بھارت –کینیڈا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو ایک اہم ستون بنانے کے سلسلے میں کام کرنے سے اتفاق کیا۔

***********

(ش ح ۔  ع م۔ ع آ)

U -4302



(Release ID: 1918175) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu