صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند نے ہماچل پردیش یونیورسٹی کے 26 ویں تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کی
ہماچل پردیش یونیورسٹی جیسے اداروں کو خطے کی ماحول دوست ترقی میں اپنا تعاون کرنا چاہیے: صدر مرمو
Posted On:
19 APR 2023 5:42PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (19 اپریل 2023) کو شملہ میں ہماچل پردیش یونیورسٹی کے 26ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ 1970 میں اپنے قیام کے بعد سے ہماچل پردیش یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس یونیورسٹی کے سابق طلباء نے آرٹس، طب، عدلیہ، کھیلوں، سماجی خدمت، سیاست اور انتظامیہ سمیت مختلف شعبوں میں اپنی پہچان بنائی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماچل پردیش کی آب و ہوا دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ ہمالیہ کا یہ خطہ حیوانات اور نباتات سے مالا مال ہے۔ لیکن موسمیاتی تبدیلی اس خطے کی ماحولیات کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ ریاست کے مالامال قدرتی ورثے کا تحفظ کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے ہدف کی طرف مل کر آگے بڑھنا وقت کی ضرورت ہے ۔ لہذا، ہماچل پردیش یونیورسٹی جیسے اداروں کا مقامی کمیونٹی کی ضروریات اور علاقے کے ماحولیاتی چیلنجوں اور ماحول دوست ترقی میں اپنا تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کی ذمہ داری ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سائنسی مزاج، انسان دوستی اور تحقیق و اصلاح کا جذبہ پیدا کرنا ہر شہری کا بنیادی فرض ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلباء سے کہا کہ زندگی کے ایک نئے دور میں داخل ہوتے ہوئے انہیں اپنے انفرادی اہداف کو قومی اہداف سے جوڑنا چاہیے اور اپنے منتخب کردہ شعبوں میں آگے بڑھ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں پہچان بنا رہے ہیں۔ ان میں سے کئی نے اسٹارٹ اپس قائم کیے ہیں اور کامیابی کی عظیم مثالیں پیش کی ہیں ۔ اختراع ان اسٹارٹ اپس کا بنیادی عنصر ہے۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہماچل پردیش یونیورسٹی نے انکیوبیشن سنٹرس قائم کرکے نوجوانوں میں صنعت کاری کے جذبے کی حوصلہ افزائی کے لیے پہل کی ہے۔
Please click here to see the President's Speech -
**********
ش ح۔ ع ح ۔ ف ر
U. No.4307
(Release ID: 1918166)
Visitor Counter : 108