صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ نے این اے اے اے،شملہ میں انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے ٹرینی افسروں کے ساتھ بات چیت کی
افسران فیصلہ لیتے وقت اور پالیسیوں کو نافذ کرتے وقت ملک اور اس کے شہریوں سے متعلق ایشوز کےتئیں انسانی لمس اور حساسیت کی اقدار کو سمجھیں: صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو
Posted On:
19 APR 2023 3:08PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (19 اپریل 2023) شملہ واقع نیشنل اکیڈمی آف آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کا دورہ کیا اور انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے ٹرینی افسران کے ساتھ بات چیت کی۔
صدر جمہوریہ نے ٹرینی افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے کہ انہیں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی)اورانڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کے افسران کی شکل میں ذمہ داری اور شفافیت کے اصولوں کو نافذ کرنے کا موقع ملاہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ آڈٹ انسٹی ٹیوشن کا رول صرف نگرانی فراہم کرنے تک محدود نہیں ہے،بلکہ اطلاع شدہ پالیسی تعمیر میں ضروری اِن پُٹ دینا بھی ہے۔سی اے جی انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ اور اس کے اہل افسران کے توسط سے ان دونوں مقاصد کا مؤثر انداز سےعمل کررہے ہیں۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کے اُصولوں کو بنائے رکھیں اور ایمانداری و عہد بندی کے ساتھ قومی تعمیر کے سمت میں کام کریں۔
صدر جمہوریہ نے آڈٹ عمل کے ڈیجیٹلائزیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حال میں لانچ کی گئی ایک انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کا سسٹم؍قابل ستائش پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاک چینج، ڈیٹا اینا لیٹکس، ورچوئل آڈٹ روم وغیرہ جیسی ٹیکنالوجی کا وسیع استعمال شفافیت اور عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے کیا جاتا ہے، لیکن ٹیکنالوجی انسانی مداخلت کی ضرورتوں کی جگہ نہیں لے سکتی اور نہ ہی اسے لینا چاہئے۔ انہوں نے نوجوان افسران پر زور دیا کہ وہ فیصلہ لیتے وقت اور پالیسیوں کو نافذ کرتے وقت ملک اور اس کے شہریوں سے متعلق ایشوز میں انسانی لمس اور حساسیت کے اقدار کو سمجھیں۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ آڈٹ کا بنیادی مقصدخامی نکالنے کی جگہ عمل اور پالیسیوں میں اصلاح ہونی چاہئے۔اس لئے واضح طور پر اور مضبوطی کے ساتھ آڈٹ سفارشات کو مطلع کرنا ضروری ہے۔اس سے عوامی خدمات کو بہتر بنانے اور اس کی انجام دہی اور شہریوں کے زیادہ سے زیادہ فائدے کے لئے خدمات کی ڈیلیوری میں مدد ملے گی۔ انہوں نے انڈین آڈٹ اور اکاؤنٹس سروس کے افسران پر زور دیا کہ وہ ملک کے شہریوں کی بہتری کو ہمیشہ دھیان میں رکھیں اور اپنے نظر یے میں غیر جانبداری کو یقینی بنائیں ۔
Please click here to see the President's Speech -
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4282)
(Release ID: 1918046)
Visitor Counter : 89