سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی مالی سال25-2024 تک تقریباً 10,000 کلومیٹر ڈیجیٹل ہائی ویز بنائے گا

Posted On: 19 APR 2023 3:49PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی ) مالی سال 25-2024 تک ملک بھر میں تقریباً 10,000 کلومیٹر آپٹک فائبر کیبل (او ایف سی) کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ نیشنل ہائی ویز لاجسٹک مینجمنٹ لمیٹڈ (این ایچ ایل ایم ایل) او ایف سی  بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے لیے قومی شاہراہوں کے ساتھ مربوط یوٹیلیٹی کوریڈور بنا کر ڈیجیٹل ہائی ویز نیٹ ورک قائم کرے گا۔ این ایچ ایل ایم ایل  این ایچ اے آئی  کی مکمل ملکیتی ایس پی وی ہے۔ دلی-ممبئی ایکسپریس وے کے تقریباً 1,367 کلومیٹر اور حیدرآباد-بنگلور کوریڈور کے 512 کلومیٹر کو ڈیجیٹل ہائی وے کی ترقی کے لیے پائلٹ روٹس کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

یہ او ایف سی  نیٹ ورک ملک کے دور دراز مقامات تک انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے جی 5 اور جی 6 جیسی نئے دور کی ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کی تیزی سے استعمال  میں مدد کرے گا۔ دلی-ممبئی ایکسپریس وے کے 246 کلومیٹر کے دلی-دوسا-للسوٹ سیکشن میں، جس کا افتتاح حال ہی میں کیا گیا ہے  آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے لیے تین میٹر چوڑا وقف یوٹیلیٹی کوریڈور ہے۔ یہ خطے میں جی 5  نیٹ ورکس کے آغاز کی بنیاد کے طور پر کام کرے گا۔ قومی شاہراہوں کے ساتھ او ایف سی  بچھانے کا کام شروع ہو چکا ہے اور اسے تقریباً ایک سال میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

او ایف سی  نیٹ ورک ٹیلی کام/انٹرنیٹ خدمات کے لیے براہ راست پلگ اینڈ پلے (کمپیوٹر سے منسلک ہوتے ہی الیکٹرانک ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے) یا 'فائبر آن ڈیمانڈ' ماڈل کی اجازت دے گا۔ یہ ایک ویب پورٹل کے ذریعے اہل صارفین کو ایک مقررہ قیمت مختص کرنے کے طریقہ کار کے مطابق 'سب کے لیے کھلا ہے' کی بنیاد پر لیز پر دیا جائے گا۔ او ایف سی مختص کرنے کی پالیسی کو ٹیلی کام  کا محکمہ اور ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کے ساتھ مشاورت سے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ڈیجیٹل ہائی ویز کی تخلیق سے نہ صرف ترقی کی رفتار پر تیزی سے اثر پڑے گا بلکہ یہ ہمارے ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U4285



(Release ID: 1918019) Visitor Counter : 109