مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی ) نے خلاء پر مبنی مواصلاتی خدمات کے لئے اسپیکٹرم  کی تقسیم پر مشاورتی  پیپر جاری کیا

Posted On: 06 APR 2023 4:59PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی ) نے آج  خلاء پر مبنی مواصلاتی خدمات کے لئے اسپیکٹرم  کی تقسیم   پر مشاورتی پیپر  جاری کیا۔

اس سے قبل مواصلات کے محکمے نے اپنے 13 ستمبر 2021 کے مراسلے کے ذریعہ  ٹرائی سے درخواست کی تھی کہ وہ  فریکوئنسیز  میں  اسپیکٹرم کی نیلامی  پر اپنی سفارشات فراہم کرے جن کی  انٹر نیشنل موبائل ٹیلی کمیونی کیشن  ( آئی ایم ٹی ) / 5 جی کے لئے نشاندہی کی گئی ہے۔ مذکورہ مراسلے کے ذریعہ ٹرائی سے  مناسب  فریکوئنسی بینڈس  ،  بینڈ پلان ، بلاک سائز  ،  قابل اطلاق  ریزرو  قیمت ، اسپیکٹرم کے کوانٹم   پر سفارشات  فراہم کرنے کی درخواست  بھی کی گئی تھی تاکہ خلاء پر مبنی مواصلات کی خدمات کے لئے اسپیکٹرم کی نیلامی کے لئے شرائط    کو منسلک کیا جاسکے اور نیلامی کی جاسکے ۔

اس سلسلے میں  ٹرائی نے 29 ستمبر 2021 اور  23 نومبر  2021 کو  خطوط  کے ذریعہ  مواصلات کے محکمے سے خلاء پر مبنی مواصلات کی خدمات کے معاملے میں معلومات  /وضاحتیں  طلب کی تھیں ۔ جواب میں  مواصلات کے محکمے نے مورخہ  27  نومبر  2021  کو خط کے ذریعہ  دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ مطلع  کیا تھا کہ   ٹرائی کے ذریعہ  حاصل کی گئی خلاء  پر مبنی مواصلاتی  خدمات کے سلسلے میں  معلومات  میں کچھ وقت لگے گا۔اس لئے 5 جی کے شروع ہونے میں تاخیر سے بچنے  کے لئے ٹرائی  13 ستمبر 2021  اور 23ستمبر 2021  کے سلسلے میں محکمہ مواصلات کے ریفرینس میں  بتائے گئے خلاء پر مبنی مواصلاتی خدمات  کو چھوڑ کر دیگر   امور پر سفارشات  / مشورے  پر عمل کرسکتا ہے۔مواصلا ت  کے محکمے نے یہ بھی بتایا کہ خلاء پر مبنی مواصلاتی خدمات سے متعلق امور کو  محکمہ مواصلات کی طرف سے معلومات کے حاصل ہونے پر الگ سے  اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد  ٹرائی نے   فریکوئنسی بینڈ  میں اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق  حکومت  کو اپنی سفارشات فراہم کیں  ، تاکہ  11 اپریل 2022 کو آئی ایم ڈی  / 5 جی کے لئے نشاندہی کی جاسکے ۔

اس کے بعد ٹیلی مواصلات کے محکمے نے 16  اکتوبر  2022 کو ایک مراسلے کے ذریعہ   خلاء پر مبنی مواصلات کی خدمات کے معاملے میں معلومات فراہم کیں ، جس کی ٹرائی نے 27 ستمبر  2021  اور 23 نومبر  2021 کے خطوط  کے ذریعہ مانگ کی تھی۔درکار معلومات  فراہم کرتے ہوئے  ٹیلی مواصلات کے محکمے نے ٹرائی سے درخواست کی ہے کہ و ہ  کچھ اضافی امور پر سفارشات فراہم کرے جن کا  نیچے ذکر کیا گیا ہے۔

اے۔ ٹرائی صلاح ومشورے کے ذریعہ  خلاء پرمبنی مواصلاتی  خدمات کی   مانگ کا جائزہ  لے سکتی ہے اور اس کے مطابق  نیلامی کے لئے ضروری  ہر بینڈ  میں  اسپیکٹرم کی مقدار  پر  سفارش فراہم کرسکتی ہے۔

بی- مخصوص  بنیاد  پر خلاء اسپیکٹرم کی نیلامی کا تصور کیا گیا ہے۔ٹرائی  کثیر مقصدی  خدمات  کے لائسنس کے درمیان نیلام کئے گئے اسپیکٹرم کو مشترک کرنے کے  طریق  کار اور  سہولت کا  پتہ لگاسکتی ہے۔ٹرائی  سیٹلائیٹ نیٹ ورک   اور  کیری اسٹیریل نیٹ ورک   کے درمیان نیلام کئے فریکوئنسی بینڈ کو مشترک کرنے  پر بھی سفارش فراہم کرسکتی ہے۔مشترک کرنے اورکو بقائے باہم کے لئے  مناسب  مداخلت  کم کرنے  کی تکنیک  پر  سفارشات  بھی فراہم کرسکتا ہے ۔

سی – فریکوئنسی بینڈ  27.5-28.5 جی ایچ  زیڈ (آئی  ایم  ٹی کے لئے  پہچانا گیا ) اور  28.5 – 29.5 جی ایچ زیڈ  (کیپٹیو غیر سرکاری نیٹ ورک کے لئے مطالعہ کیا جارہا ہے)، میں  ٹرائی  نیلام کئے گئے فریکوئنسی بنیڈ کو مشترک کرنے کے لئے میکانز م کی سفارش  کرسکتی ہے، جس میں آئی ایم ٹی / سی این پی این دونوں   اور سیٹلائٹ پر مبنی خدمات   ( آئی ایم ٹی کے ساتھ مشترک کئے گئے ) آسان طریقے فراہم کی جاسکتی ہے۔

ای- اس کے علاوہ ٹرائی  سے  درخواست کی جاتی ہے کہ وہ  ریگولیٹری / تکنیکی ضرورتوں سمیت ان فریکویئنسی  بینڈ میں   اسپیکٹرم کی نیلامی کے مقصد کے لئے چاہے تو دیگر سفارشات فراہم کرسکتی ہے۔ جیسا کہ  تازہ ترین آئی ٹی یو – آر ریڈیو ریگولیشن کی موجودہ شقوں میں ذکر کیا گیا ہے۔

اس کے بعد ٹرائی نے  ٹیلی مواصلات کے محکمے کو  19 اکتوبر  2022 کو بھیجے گئے خط کے ذریعہ  مزید معلومات  / وضاحتیں  طلب کی ہیں ، جہاں   ٹیلی مواصلات کے محکمے سے درخواست کی گئی تھی کہ کس طرح لائسنس  خدمات کے لئے خلاء پر مبنی  مواصلات   کے لئے اسپیکٹر م کی نیلامی کے وسیلے سے فراہم کرنے کے بارے میں تصور کیا گیا ہے۔ اپنے جواب میں  ٹیلی مواصلات کے محکمے نے  16 دسمبر  2022  کو خط کے ذریعہ  مطلع کیا کہ  ٹرائی تفصیلی معائنے کے بعد خلاء پر مبنی ہر مواصلاتی خدمات  کے لئے مناسب سفارشات فراہم کرسکتی ہے ۔اس طرح  موجودہ مشورے کے مقالے میں ٹرائی نے  خلاء  پر مبنی  مواصلاتی خدمات کے لئے سبھی  ضروری اسپیکٹرم  بینڈ س  پر غٰور کیا ۔جیسا کہ ٹیلی مواصلا ت کے محکمے کی طرف سے مطلع  کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں  خلاء  پرمبنی مواصلات کی خدمات  کے لئے اسپیکٹرم کی تقسیم پر ایک مشورے  کا پیپر شراکتداروں  سے تجاویز حاصل کرنے کے لئے ٹرائی کی ویب سائٹ    (www.trai.gov.in). پر ڈالا گیا ہے۔اس  صلاح ومشورے کے پیپر میں  فریقوں کے  غور کے لئے مخصوص  معاملا ت اٹھائے گئے ہیں ۔ مشورے کے پیپر میں  اٹھائے گئے امور پر تحریری تبصرے   4 مئی  2023تک شراکتداروں سے مانگے گئے اور 18 مئی 2023 تک جوابی تبصرے  مانگے گئے ہیں۔

یہ تبصرے / جوابی تبصرے الیکٹرانک فارم میں      advmn@trai.gov.in. پر بھیجےجاسکتے ہیں۔کسی بھی وضاحت اور معلومات کے لئے جناب اکھلیش کمار ترویدی   ٹرائی کے مشیر  ( نیٹ ورکس ، اسپیکٹرم اور لائسنسگ سے  )

ٹیلی فون  نمبر +91-11-23210481. پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

*************

ش ح۔ح ا  ۔ رم

(19-04-2023)

U-4271

 



(Release ID: 1917843) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Marathi , Hindi