قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج منی پور میں مرکزی شعبہ کی اسکیم ’’شمال مشرقی خطے کی قبائلی مصنوعات کے فروغ (پی ٹی پی- این ای آر)  کے لیے مارکیٹنگ اور لاجسٹکس کے فروغ ‘‘ کا آغاز کیا


اس اسکیم میں شمال مشرق کے قبائلی کاریگروں کے لیے روزی روٹی اور ذریعہ معاش کے مواقع کو مستحکم کرنے کی بات کہی گئی ہے: جناب ارجن منڈا

Posted On: 18 APR 2023 7:50PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر، حکومت ہند جناب ارجن منڈا  نے آج منی پور میں  کوننگ ممنگ، امپھال   کے ایم ایس ایف ڈی ایس آڈیٹوریم  میں مرکزی شعبہ کی اسکیم ’’شمال مشرقی خطے (پی ٹی پی- این ای آر) کی قبائلی مصنوعات کے فروغ کے لیے مارکیٹنگ اور لاجسٹکس کے فروغ ‘‘ کا آغاز کیا تاکہ شمال مشرقی خطہ کے درج ذیل  قبائلی افراد کو فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے۔اس موقع پر دیگر اہم شخصیات کے علاوہ منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این برین سنگھ بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O4JW.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015RVD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KBZ5.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P9OH.jpg

اس موقع پروزیر موصوف نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش  اوربصیرت افروز قیادت میں، قبائلی امور کی وزارت کا مقصد  ٹی آر آئی ایف ای ڈی(ٹرائی فیڈ) کے ذریعے، شمال مشرقی خطہ میں، قبائلیوں کے متنوع ثقافتی ورثے کے حوالے سے، قبائلی افراد کو خودکے روزگار اور خود کفیل  بننے کے لیے بااختیار بناناہے۔عزت مآب وزیر اعظم کا وژن ،مشرق کی طرف  توجہ مرکوز کرنا، ترقی پر توجہ دینا اور قبائلی مصنوعات کو فروغ دینا ہے تاکہ قبائلی  صنعت کاروں اورتاجروں کی روزی روٹی میں اضافہ ہو اور کاروبار کے لامتناہی مواقع پیدا ہوں۔ چونکہ یہ علاقہ آئینی طور پر ایک قبائلی علاقہ ہے، اس لیے قبائلی برادریوں کو سمجھنا ضروری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0062FKS.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005W3ZD.jpg

اس کے علاوہ جیسا کہ عزت مآب وزیر اعظم نے منفرد قبائلی مصنوعات کے فروغ کے لیے ’ایک ضلع، ایک پروڈکٹ‘ کے قومی پروگرام پر بار بار زور دیا ہے، ٹی آرآئی ایف ای ڈی(ٹرائی فیڈ)،ریاستی حکومتوں اور ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ ان مصنوعات کے لیے طریقہ کار اور قدر میں اضافہ فراہم کرکے ٹیم ورک کے ذریعہ ان مصنوعات کے   مکمل فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔شمال مشرقی خطہ  کی ہمیشہ سے ہی  ہر شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود رہی ہے اور اس کے درج فہرست قبائل نے اپنی کوششوں سے ملک کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا ہے اور اپنے قبائلی کاروباریوں اور صنعت کاروں  اورمستفید افراد کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے  میں مدد فراہم کرنے کے لیے، ہم ان کی مدد کے لیے مزید اسکیمیں شروع کریں گے۔

اس موقع پر منی پور بھر میں وی ڈی وی کیز کی تین نئی مصنوعات کا بھی آغاز کیا گیا ہے، یعنی، کامجونگ ضلع سے دار چینی رولز (دال چینی- پالش  کی ہوئی اور نیم پالش کی ہوئی)، اکھرول ضلع سے بلیک رائس (چکھاؤ) اور خشک بانس شوٹ کا آغاز کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008TA9O.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007Z6RG.jpg

منی پور کے وزیر اعلیٰ جناب این بیرن سنگھ نے کہا کہ ’’ترقیاتی اسکیموں کے سلسلے میں مرکز کے ساتھ جوبندشیں تھیں وہ دور کردی گئیں  ہیں۔ اور اب ہم نے محسوس کیا ہے کہ حکومت ہند ہمارے خطےکے قبائلیوں کو بہتر معیار ی زندگی کے لئے  سہولیات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔لیکن خواہ یہ  کھیل کود، کاروبار یا تعلیم کا میدان ہو، زیادہ آمدنی پیدا کرنے اور قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے فراہم کردہ زیادہ مواقع کے ساتھ، ہمارا خطہ قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ملک کی ترقی میں خاطر خواہ تعاون کر رہا ہے۔

منی پور کے قبائلی امور اور پہاڑی علاقوں کے وزیر جناب لیٹپاو ہاوکیپ نے کہا،’’ہم اس خطے کے کاروباریوں اور صنعت کاروں کی امنگوں  اور خواہشات کی  معاونت کرنے والی جامع اور برمبنی شمولیت والی  اسکیموں اور اقدامات کے لیے قبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند کی کوششوں کی صدقِ دل سے تعریف کرتے ہیں۔‘‘

میگھالیہ کے وزیر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر ڈاکٹر مزیل امپارین لنگدوہ  نے  کہا’’میں اس اسکیم کو شروع کرنے کے لیے  وزیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے خطے کی ہنر مندی اور صلاحیت کی حمایت کرتے ہیں اور شمال مشرقی لوگوں کی روزی روٹی اور افراد کو ان کی قبائلی مصنوعات کو فروغ دے کر بااختیار بناتے ہیں۔‘‘

اس اسکیم کے نفاذ کے لیے 143 کروڑ روپے کے بقدر خاطر خواہ بجٹ  مختص کیا گیاہے۔

شمال مشرقی ریاستوں سے قبائلی اشیاء کی خریداری، لاجسٹکس اور مارکیٹنگ میں بہتر کارکردگی کے ذریعے،یہ پروگرام ،قبائلی کاریگروں کے لیے اپنی روزی روٹی کے لیے مواقع کو مضبوط بنانے کے مقصد سےتیار کیا گیا ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، تری پورہ اور سکم ان ریاستوں میں شامل ہیں جنہیں اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ انکیوبیشن معاونت، ایگریگیشن، ہنرمندی اور صنعت کاری  سے متعلق ترقی، سورسنگ اور سرکاری خریداری ، مارکیٹنگ، ٹرانسپورٹیشن یعنی نقل و حمل  اور پبلسٹی کے ذریعے، پسماندہ اور آگے کے روابط کی فراہمی کے ذریعے،پی ٹی پی- این ای آر اسکیم  کی بدولت قبائلی کاریگروں  کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم ہوگی ۔ خطے کے قبائلی  فنکاروں اور دستکاروں کو پینل میں شامل کرنے کے عمل  کی شروعات کرنےکی غرض سے، اس منصوبے میں شمال مشرقی خطے کے متعدد اضلاع میں قبائلی کاریگروں اور دستکاروں کے 68  میلے (ٹی اے ایم) منعقد کرنے کی بات کہی گئی ہے۔یہ میلے 18 اپریل 2023 سے شروع ہوں گے۔

اس کے علاوہ، شمال مشرقی خطہ میں وسیع تجربے اور موجودگی کے پیش نظر ،شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر)، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک کارپوریشن،  شمال مشرقی دستکاری اور ہینڈ لومز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی سی)، انڈیا پوسٹ کے تحت محکمہ ڈاک، حکومت ہند، اور شمال مشرقی ریاستی حکومت کے محکمے/ ایجنسیاں اس اسکیم کے تحت ساجھیداروں کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ قبائلی کاریگروں/ پروڈیوسرز کوقبائلی دستکاروں سے متعلق میلوں (ٹی اے ایم) کا انعقاد کرکے  اس اسکیم کے تحت اور براہ راست  پینل میں شامل کیا جائےگا ۔ٹی اے ایمز یعنی ان قبائلی میلوں کو ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ میں کام کرنے والی دیگر متعلقہ تنظیموں/محکموں وغیرہ کی مشاورت اور تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔انفرادی قبائلی کاریگر،قبائلی ایس ایچ جیزاورپی ایم جے وی ایم اسکیم/ایف پی اوز/ قبائلی معاشروں/ قبائلی پروڈیوسر کے تحت تشکیل دی گئی سرکاری تنظیموں/ ایجنسیوں/وی ڈی وی کیز ۔ تنظیموں کو پینل میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت این ای آریعنی شمال مشرقی خطے کی قبائلی مصنوعات کے لئے مختلف آن لائن اور آف لائن موڈ کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی مارکیٹنگ کے رابطے فراہم کیے جائیں گے۔

اس پروگرام میں قبائلی وصول کنندگان کے لیے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق باقاعدہ ڈیزائن کئے ہوئے اور ہنرمندی کے فروغ کےلئے تربیتی اجلاس بھی شامل ہیں۔اسکیم کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے انڈیا پوسٹ، لاجسٹکس  معاونت فراہم کرے گا۔جب کہ پروگرام کے تحت پینل میں شامل تمام قبائلی کاریگروں کے لیے مختلف قسم کی نمائشوں ، بشمول پوروتر آدی مہوتسو، پوروتر آڑی بازار، خصوصی  شمال مشرق دستکاری میلہ وغیرہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس سے پہلے ریاست میں اپنی آمد پر، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج راج بھون میں منی پور کی گورنر محترمہ انوسویا یوکی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ریاست میں قبائلی ترقی اورذریعہ  معاش کے مسائل پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر شری رام سنگھ راٹھوا، چیئرمین (بی او ڈی ٹی آر آئی ایف ای ڈی- ٹرائی فیڈ) بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0100HHB.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009892X.jpg

اس موقع پر،جناب ارجن منڈا نے ون دھن وکاس کیندر کے 50اسٹالوں کا دورہ کیا جو احاطے میں قائم کیے گئے تھے۔ تمام شمال مشرقی ریاستوں کے وی ڈی وی کیز کو پی ٹی پی – این ای آراسکیم کے تحت ،سپلائی چین کے تحت لانے کے لیے مارکیٹ روابط فراہم کیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012QN8I.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011EXJ3.jpg

پروگرام میں موجود دیگر معززین میں  حکومت منی پور  کےبجلی، جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جناب بسواجیت ، چیف سکریٹری، حکومت منی پور راجیش کمار سنگھ (آئی اے ایس)، چیئرمین،ٹی آر آئی ایف ای ڈی ،ٹرائی فیڈ جناب رام سنگھ راٹھوا اورٹرائی فیڈ سے محترمہ گیتانجلی گپتا                          شامل تھیں۔

 

***********

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.4259


(Release ID: 1917823) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Manipuri