وزارت دفاع
ایم او ڈی نے کاروبار کرنے میں سہولت کو مزید فروغ دینے کی خاطر اے ایچ اس پی میں اصلاحات کا آغاز کیا
صنعت اب اپنی مصنوعات میں بروقت بہتری لا سکتی ہے اور اے ایچ ایس پی کے طور پر اپنے حتمی ڈیزائن/خصوصیات تیار کرسکتی ہے
Posted On:
18 APR 2023 6:21PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اتھارٹی ہولڈنگ سیلڈ پارٹیکولرز (اے ایچ ایس پی) سے متعلق صنعت دوست اصلاحات لانے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ اے ایچ ایس پی، وہ اتھارٹی ہے، جو دفاعی مصنوعات کی پوری تاریخ اور تکنیکی معلومات کو تیار کرنے، برقرار رکھنے، اپ ڈیٹ کرنے یا متروک قرار دینے کی ذمہ دار ہے۔
اب تک، کوالٹی کی یقین دہانی سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی کیو اے) مختلف ڈی پی ایس یوز اور پرائیویٹ صنعتوں کی طرف سے ڈیزائن کئے گئے اور تیار کردہ زیادہ تر دفاعی اشیاء کا تعلق اے ایچ ایس پی سےتھا۔ موجودہ طریقہ کار کے تحت، اور بدلتے وقت کے مطابق ٹیکنالوجیز سے متعلق صنعت کو اپنی مصنوعات میں بروقت بہتری لانے میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس یے، وزارت نے اب اے ایچ ایس پی کے طریقہ کار کو سہل بنانے اور اسے صنعت کے موافق بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کی دفاعی کمپنیاں، جنہوں نے اپنی دیسی صلاحیتوں (سوائے اہم اسٹورز کے) اشیاء، نظام ، ذیلی نظام ، پرزہ جات تیار کیے ہیں، اب انہیں اے ایچ ایس پی کے طور پر اپنے حتمی ڈیزائن اور تصریحات کے مالک ہونے کی اجازت ہوگی۔ مہر بند تفصیلات میں کسی تبدیلی کی صورت میں، ایک آسان طریقہ کار صنعت سمیت تمام متعلقہ فریقوں کی نمائندگی نیز فیصلہ سازی میں معاون ہو گا۔ ڈی جی کیو اے اس سلسلے میں دو ماہ کے اندر تفصیلی طریقہ کار کو نوٹیفائی کرے گا۔
ڈی جی کیو اے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ تمام اے ایچ ایس پیز کا جائزہ لیں اور دو ماہ کے اندر پوری فہرست کو معقول بنائیں۔ ان سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اے ایچ ایس پی کو صنعت میں تبدیل کریں ۔ کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید فروغ دینے کے لیے یہ حکومت کا ایک اور اہم قدم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ش م۔ ق ر
(2023۔04۔19)
U-4261
(Release ID: 1917820)
Visitor Counter : 146