وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافتی ورکنگ گروپ 19 اپریل کو ثقافت اور اختراعی صنعتوں کے علاوہ اختراعی معیشت کے فروغ  پر تیسرا عالمی موضوعاتی ویبنار کا اہتمام کرے گا

Posted On: 18 APR 2023 5:56PM by PIB Delhi

عالمی موضوعات  کے سلسلے کے حصے کے طورپربھارت کی جی 20 کی صدارت میں ثقافتی ورکنگ گروپ کی جانب سے ویبنارس کا  اہتمام کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں  19 اپریل کو ثقافت اور اختراعی صنعتوں کے علاوہ  اختراعی معیشت کے فروغ  پر تیسرا عالمی موضوعاتی ویبنار کا اہتمام  کیا جائے گا، جو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک چلے گا۔

یہ ویبنار موجودہ رجحانات ،چیلنجز اور ثقافت اور اختراعی صنعتوں کے مواقع کی عکاسی کرے گا  اور  جی 20 کے  اراکین اور مہمان ملکوں کے ماہرین کو ایک ساتھ جمع کرسکے گا۔ساتھ  ہی ساتھ موجودہ بین الاقوامی تنظیموں کو بھی  ایک ساتھ لاکھڑا کرے گا۔  حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت کی جانب سے اس  کا اہتمام کیا گیا ہے اور سی ڈبلیو جی کے  معلوماتی حصہ دار یونیسکو  (پیرس ) کی جانب سے اس ویبنار کی سہولت کاری کی گئی ہے ۔

ثقافتی  اور اختراعی صنعتیں اور اختراعی معیشت  ، ہمار ے عالمی لینڈ اسکیپ میں خاطر خواہ رول ادا کرتے ہیں۔ ان کا  عالمگیر سطح کی  مجموعی  گھریلو پیداوار میں 3.1فیصدکا تعاون ہے۔ یہ خاطر خواہ معاشی اثر   ہمارے سماجی اور ثقافتی تانے بانے  میں  اہم رول ادا کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ثقافتی اور اختراعی سیکٹر  15سے 29 سال کی عمر میں  زیادہ لوگوں کو  روز گار فراہم کرتے ہیں اور یہ  کسی اور سیکٹر کے مقابلے میں  کہیں زیادہ ہے۔ لہٰذا یہ  نوجوانوں کو  روز گار  کے مواقع فراہم کرنے میں  ایک مضبوط  کردار ادا کرتے ہیں۔

حالانکہ ثقافتی سیکٹر عالمی معیشت میں ایک خاطر خواہ تعاون  ادا کرتا ہے ۔ تاہم اس کی  طویل مدتی ترقی  اختراعی معیشت   اور ایک معیاری تشریح کی  عدم موجودگی کی وجہ سے  رُک سی گئی ہے اور  غیررسمی ہے۔ یہ چیلنجز  نہ صرف  ثقافتی پریکٹشنر کے اسٹیٹس کو متاثر کرتے ہیں بلکہ  بڑی معیشت پر بھی زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔

اس ویبنار کا مقصد ایک سب  کی شمولیت والے مذاکرات   کو آگے بڑھانا ہے اور ثقافتی خلاقانہ صنعتوں  اور تخلیقی معیشت کو فروغ  دینے کے سلسلے میں ماہرین کے تناظر پر مبنی ایک عمیق  تبادلہ خیال کے لئے  راستہ ہموار کرنا ہے ۔ یہ ویبنار  ٹھوس نتائج  تشکیل دینے میں جی 20 کی رکنیت کی عکاسی کے بارے میں  بھی مطلع کرسکے گا۔

اس ویبنار کے تین حصے ہوں گے اور ماہرین    کو ان کے  متعلقہ وقت  کی بنیاد  پر ان حصوں  میں تقسیم کردیا جائے گا۔حتمی عالمی موضوعاتی ویبنار  20 اپریل  2023 کو منعقد ہوگا اور اس میں  ثقافت کے فروغ  اور اس کے تحفظ  کے لئے ڈجیٹل ٹکنالوجیوں    کے بارے میں غوروخوض کیا جائے گا۔

*************

ش ح۔اک  ۔ رم

(19-04-2023)

U-4260

 


(Release ID: 1917819) Visitor Counter : 109


Read this release in: Tamil , English , Hindi