زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

دن 2: زرعی چیف سائنسدانوں کی جی 20میٹنگ (ایم اے سی ایس)

Posted On: 18 APR 2023 6:20PM by PIB Delhi

وارانسی میں آج زرعی چیف سائنسدانوں (ایم اے سی ایس) کی جی 20میٹنگ کے دوسرے دن، ڈیجیٹل زراعت اور پائیدار زرعی ویلیو چین اور زرعی آر اینڈ ڈی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بات چیت ہوئی۔ ایم اے سی ایس کمیونیک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سکریٹری (ڈی اے آر ای) اور ڈائریکٹر جنرل (آئی سی اے آر)، ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک، جو ایم اے سی ایس کے چیئر بھی ہیں، نے بحث کی قیادت کی۔

صبح کے سیشن میں ڈیجیٹل ایگریکلچر اور ٹریس ایبلٹی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ خوراک کے ضیاع اور فضلے کو کم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل حل؛ ایگری ٹیک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم؛ تکثیری زرعی توسیع اور مشاورتی خدمات (ای اے ایس):  لیباریٹری  سے زمین تک  پہنچانے کے عمل  اور آؤٹ ریچ کو بہتر بنانے کے لیے شراکت داری، چھوٹے زمین دار اور فیملی فارمنگ: جی 20- گلوبل ساؤتھ کو آپریشن فار ایگری- آر اینڈ ڈی، پبلک پرائیویٹ ایگری -  آر اینڈ ڈی فار پبلک گڈس: اختراعات تیار  کرنے اور  ان رفتار تیز کرنے میں تجربہ ۔

اس سے قبل آج ایف اے او کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ ہوئی۔ ڈاکٹر پاٹھک نے اس بات پر زور دیا کہ کے وی کے کے ذریعے کسانوں تک توسیع کی خدمت، تعاون کا ایک بہت اہم شعبہ ہو گا۔ ایف اے او کے نمائندوں نے بھی توسیعی خدمات میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر اشمہانے ایلوفی، چیف سائنٹسٹ، ایف اے او، اور ڈاکٹر سیلواراجو راماسامی، سینئر ایگریکلچر آفیسر، ایف اے او نے میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے بیج کے شعبے میں ہندوستان کی طاقت کو تسلیم کیا، جو دوسرے ممالک کے لیے بہت مفید ہوگی۔

بعد میں شام کو مندوبین نے سارناتھ میں آثار قدیمہ اور اے ایس آئی میوزیم کا دورہ کیا اور لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو دیکھا۔

وارانسی میں زرعی چیف سائنسدانوں (ایم اے سی ایس) کی تین روزہ جی 20میٹنگ ’’صحت مند لوگوں اور کرہ ارض کے لیے پائیدار زراعت اور خوراک کا نظام‘‘ کے موضوع  پر جاری ہے۔ اس میٹنگ کا افتتاح گزشتہ روز شہری ہوا بازی،  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت  جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے کیا۔

ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک اور مسٹر فلپ موگین، چیئر اور سی ای او، آئی این آر اے ای - نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچر، فوڈ اینڈ انوائرنمنٹ  (فرانس) نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان دو طرفہ میٹنگ میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔

تین روزہ میٹنگ  میں جی 20 کے رکن ممالک، مدعو مہمان ممالک، بین الاقوامی تنظیموں  کے ت تقریباً 80 غیر ملکی مندوبین  اور ہندوستان کے ذریعہ خصوصی مدعوئین نے شرکت کی۔

انیس  اپریل 2023 کو میٹنگ کے آخری دن ایم اے سی ایس کمیونیک پر بات چیت  جاری رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4257



(Release ID: 1917805) Visitor Counter : 139